متاثر کن کہانیاں
0 1 min 1 yr
خلوص کا اظہار کیجئے

متاثرکن سبق آموز کہانی آج کے دور میں نفسہ نفسی اس قدر بڑھ گی ہے کے طرف بے-راہ روی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں اور کوئی بھی حوصلہ افزاں باتیں نہیں ہوتی جو متاثر کن سبق آموز کہانی بن کر ہماری زندگی میں امید کے دیے جلاے. میری نظر میں ایک خوبصورت واقعہ گزرا جو آپ احباب کے ساتھ بانٹنے کو جی چاہ رہا ہے جو شاید آپ کو بھی حوصلہ افزائی کی کرن دکھا سکے

Salgirah.pk

بھائی لاڑکانہ کو جانے والی بسیں کہاں کھڑی ہوتی ہیں

ایک ریڑھی والے سے گول گپے کھانے کے بعد میں نے پوچھا
“بھائی لاڑکانہ کو جانے والی بسیں کہاں کھڑی ہوتی ہیں؟”
تو انہوں نے سامنے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “سامنے بلکل اس ہوٹل کے پاس ۔”

متاثرکن سبق آموز کہانی
متاثرکن سبق آموز کہانی

متاثرکن سبق آموز کہانی

میں جلدی جلدی وہاں پہنچا تو ہوٹل پہ چائے پینے والوں کا بہت ہجوم تھا۔ میں بھی یہ سوچ کر چائے کا آرڈر دے دیا کہ چائے میں کوئی تو خاص بات ہو گی. چائے واقعی بڑی مزیداربنی تھی جب میں چائے کا بل دینےلگا تواچانک یاد آیا کہ گول گپے والے کو تو پیسے دیے ہی نہیں ۔

واپس دوڑتے ہوئے گول گپے والے کے پاس پہنچا اورانہیں بتایا کہ “بھائی شاید آپ پیسے لینا بھول گئے ہیں، میں نے آپ سے گول گپے تو کھائے ہیں لیکن پیسے نہیں دیے؟”

گول گپے والا مسکراتے ہوئے کہنے لگا “بھائی جس کے بچوں کی روزی انہی گول گپوں پہ لگی ہے وہ پیسے کیسے بھول سکتا ہے؟”

میں نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا “توجناب پھر آپ نے پیسے مانگے کیوں نہیں؟”

آپ مسافر ہیں شاید آپ کے پاس پیسے نہ ہوں

تو کہنے لگے”بھائی یہ سوچ کر نہیں مانگے کہ آپ مسافر ہیں شاید آپ کے پاس پیسے نہ ہوں اگر مانگ لیے تو کہیں آپ کو شرمساری نہ اٹھانا پڑے “

متاثرکن سبق آموز کہانی

تو کہنے لگے”بھائی یہ سوچ کر نہیں مانگے کہ آپ مسافر ہیں شاید آپ کے پاس پیسے نہ ہوں اگر مانگ لیے تو کہیں آپ کو شرمساری نہ اٹھانا پڑے “

احساس کی انتہا – میں حیران ہوکر انھیں کچھ لمحے دیکھتا رہ گیا

جب تک مسلمان اپنے بھائ کی مدد میں لگا رہتا ہے اللہ اسکی مدد میں لگا رہتا ہے

الحدیث

اگر برا نہ لگے تو اپنے گھر اور شان و شوکت اور ان خرافات کی نمائش نہ ہی کیا کریں تو بہتر ہے ۔جو کچھ اللہ نے دیا ہے ہضم کریں اور نمود و نمائش کرکے اللہ کو ناراض نہ کریں ورنہ عرش سے فرش تک آنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے
اسلام میں تو یہاں تک کہا گیا ہے کہ جب اپنے گھر میوہ جات لے آو تو محلے میں اس کے چھلکے بھی کھلے عام مت پیھنکو ۔کہ کسی غریب اور نادار کی نظر نہ پڑ جائے اور وہ رنجیدہ ہو

Salgirah.pk

ضروری گزارش: تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں

مزید شاعرانہ پوسٹ کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے – سالگرہ پر اردو اشعار پرمسرت لمحوں کے تم سلامت رہو ہزار برس


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply