Connect with us

برج

برج جوزا مختصر جائزہ – جوزا افراد کیسے ہوتے ہیں؟

برج جوزا مختصر جائزہ جوزا افراد بے حد متحرک ہوتے ہیں اور ایک جگہ ٹک کر نہیں بیٹھتے. یہ لوگ اپنے تمام مسائل کا سر اٹھا کر مقابلہ کرتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام محرکات خاص طور پر جذباتی محرکات کے بارے میں مخصوص وجوہات ہوتی ہیں. اس برج کے تحت پیدا ہونے والے افراد بے حد خوبصورت، سماجی، ہوشیار اور چرب زبان ہوتے ہیں نیز یہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنا راستہ نکال لیتے ہیں

Published

on

برج جوزا مختصر جائزہ

برج جوزا مختصر جائزہ جوزا افراد بے حد متحرک ہوتے ہیں اور ایک جگہ ٹک کر نہیں بیٹھتے. یہ لوگ اپنے تمام مسائل کا سر اٹھا کر مقابلہ کرتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام محرکات خاص طور پر جذباتی محرکات کے بارے میں مخصوص وجوہات ہوتی ہیں. اس برج کے تحت پیدا ہونے والے افراد بے حد خوبصورت، سماجی، ہوشیار اور چرب زبان ہوتے ہیں نیز یہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنا راستہ نکال لیتے ہیں

22 مئی تا 21 جونتاریخ پیدائش
عطاردحاکم سیارہ
باتونی، لچکدار، تیز، بے صبراخصوصیات
میزان دلوموزوں برج
سنبلہ قوس حوتغیر موزوں برج
حمل ثور سرطان اسدقابل برداشت برج
برج عقرب جدیغیرجانبدار

برج جوزا مختصر جائزہ پڑھیے

جوزا افراد مزاحیہ، صحافی، لکھاری اور تبصرہ نگار ہو سکتے ہیں. یہ افراد بہت جلد بور ہو جاتے ہیں. بے حد چلبلے ہوتے ہیں اور اکثر کام ادھورے چھوڑ دیتے ہیں. یہ شیخ چلی کی طرح ہوتے ہیں. ان پر اعتبار کرنا گھاٹے کا سودا کرنے کے مترادف ہوتا ہے. ان کا دماغ صرف اپنے متعین کردہ دائرے کے اندر کام کرتا ہے.

یہ لوگ بذلہ سنجی، چارم اور خود ستائشی کے باعث اپنا راستہ بنا لیتے ہیں اور اس ضمن میں نتائج کی پرواہ نہیں کرتے. جوزا افراد بڑے اعلیٰ مقام پر پہنچنے کی خواہش رکھتے ہیں.

Advertisement

ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی طرح دوسروں کو متاثر کریں اور سب انہیں اہمیت دیں.فطری طور پر ایسے افراد سے دوستی کرتے ہیں جو ان کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں. ان سب باتوں کے پیچھے طاقت حاصل کرنے کا جنون شامل ہوتا ہے.

جوزا افراد کیسے ہوتے ہیں؟

جوزا افراد کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا ہیں جس کے باعث وہ تکالیف میں بھی مبتلا رہتے ہیں تاہم اگر ان تکالیف کا شعوری طور پر تجزیہ کریں تو انہی میں سے باہر نکلنے کا راستہ نکلتا ہے. تمام جوزا افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اعلیٰ جواہر کی سچائی کے ذریعے زندگی گزارنا سیکھیں.

برج جوزا کی ایک بڑی کمزوری مزید جانیے برج جوزا مختصر جائزہ

برج جوزا کی ایک بڑی کمزوری اپنی قابلیت کی اہمیت کو جتانا ہوتا ہے. یہ لوگ قابلیت کا مطلب نہیں جانتے اور نہ ہی اس کی حقیقت سے آگاہ ہوتے ہیں.جب آپ کو اس بات کی سمجھ آ جائے کہ وابستگی کیا ہے تب آپ اس کے بارے میں بصیرت حاصل کر سکتے ہیں.اس لئے اگر جوزا افراد اس نقطہ نظر سے اپنے ذہن کو دیکھیں تو انہیں انتہائی گہرائی میں جاکر یہ معلوم ہوگا کہ وہ خود کیا ہیں اور ان کی اصل پہچان کیا ہے.

Advertisement

اس احساس میں بڑی طاقت ہے کہ کوئی بھی آپ کو کنٹرول نہیں کر رہا ہے.کوئی بھی آپ پر حاوی نہیں ہے اور نہ ہی آپ کی خود فریبی کا آپ پر سایہ ہے. خود فریبی ایک طرح سے ہمیں ایک جیل خانے میں رکھتی ہے جہاں ہمارے دماغ سے مثبت سوچ کو علیحدہ کر دیا جاتا ہے.

جوزا افراد کا ذہن بے حد حساس ہوتا ہے اور یہ بیرونی اثر کو بہت جلد قبول کر لیتا ہے.اس لئے اس ذہن کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی طاقت کے ساتھ ساتھ اس بات سے بھی آگاہ ہو کہ جلد اثر قبول کر لینے والی کمزوری ان کے لئے کس قدر تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے.

برج جوزا مختصر جائزہ مزید جانیے

جوزا افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے تجسس کے ساتھ اپنے ذہن کی طاقت کی شعوری طور پر نشوونما کریں اور اسے اپنے شعور کی گہرائی تک جانے کے لئے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کریں. اس طاقت کو جس کا اکثر ایک منقسم شخصیت سے تعلق ہوتا ہے.
اس شخصیت کو یکجا کرنے کے لیے استعمال کریں کیونکہ منقسم ہونے کی صورت میں طاقت بھی منتشر ہو جائے گی اور ایسی صورت میں تمام اچھائیاں بھی ضائع ہو جائیں گی

Advertisement

آپ انہیں صحیح طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے. آپ کے ذہن میں پیچید گیاں پیدا ہوں گی. خوش, صحت مند اور آزاد رہنے کے لیے جوزا افراد کو یہ جان لینا چاہیے کہ ذہانت آپ کے لئے محض ایک فلٹر کا کام دیتی ہے تاکہ آپ کی کمزوریاں اس فلٹر میں سے نکل جائیں.
جب اس فلٹر کے ذریعے آپ کا خوف, تعصب اور غلط نظریات سب نکل جائیں گے تو ذہانت باقی رہ جا ئے گی. جس کے بھرپور استعمال سے آپ کو خوشی ملے گی اور آپ صحت مند نظر آئیں گے.

یہ لوگ بہت غصے والے ہوتے ہیں

مزید جانیے برج جوزا مختصر جائزہ
مزید جانیے برج جوزا مختصر جائزہ

جوزا عظیم آفاقی انسان کے سر اور بازوؤں کی نمائندگی کرتا ہے. اس لئے اس برج کے تابع پیدا ہونے والے افراد کی فطرت میں توسیع پسندی اور پراسراریت پائی جاتی ہے. اس برج کے افراد کی ہستی ایسی ہوتی ہے جس کو ہم نابغہ قسم کی ہستی کہتے ہیں. یہ لوگ بڑی چالاکی سے اسکیمیں بناتے ہیں. ان میں قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے.

ان کی عادتیں پر کشش, پسندیدہ اور خوشگوار احساس دلانے والی ہوتی ہیں. یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کو دیکھیں اور ان کا احترام کریں.یہ نہایت تیز اور حساس ذہن کے مالک ہوتے ہیں. جذباتی لحاظ سے یہ پیار کرنے والے اور سخی ہوتے ہیں. ان کی ان خصوصیات کی وجہ سے بعض لوگ انہیں غلط سمجھنا شروع کر دیتے ہیں.

مزید جانیے برج جوزا مختصر جائزہ

یہ لوگ بہت غصے والے ہوتے ہیں اور براہ راست غصّہ کر کے ایک ناخوش گوار قسم کے چڑچڑاپن کا مظاہرہ کرتے ہیں.عام حالات میں یہ ایک لمبی مدت تک کینہ چھپا کر نہیں رکھتے. ان کا ذہن چونکہ بہت زیادہ مصروف رہتا ہے, اس لیے یہ بہت سے موضوعات پر بہت سی باتیں کرتے ہیں. ان افراد میں واضح انداز میں سوچنے اور ہنسی مذاق کرنے کا اچھا شعور ہوتا ہے.

Advertisement

یہ لوگ آسانی سے نئی بات سیکھ لیتے ہیں. جب جوزا افراد کے خواب ٹوٹتے ہیں تو ان کا دل بھی ٹوٹ جاتا ہے. یہ لوگ اپنی قوت کو تعمیری کاموں میں منصوبہ بندی سے صرف کرتے ہیں. ان لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کا علم حاصل کریں.

کاروباری اور پیشہ ورانہ امور میں ان کی یاداشت بڑی مہارت سے کام کرتی ہے

کاروباری اور پیشہ ورانہ امور میں ان کی یاداشت بڑی مہارت سے کام کرتی ہے. یہ لوگ اپنے ذہن کی بجائے جذبات سے کام لیتے ہیں. ان کا وجدان بہت تیز ہوتا ہے جس کی قوت سے یہ حقیقی اور نظریاتی خیالات میں تمیز کر سکتے ہیں.

ان کے اندر یہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں کہ یہ نئے اور جدید نظریات کے بارے میں سوچ سکیں. اس برج کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد شاندار قلم کار, فنون لطیفہ کے نئے نمونوں کے خالق، موہد اور موسیقی کےسنگیتکار وغیرہ ہوتے ہیں.
بحیثیت عاشق جوزا افراد بے حد حساس, پیار کرنے والے اور شائستہ مزاج ہوتے ہیں.

Advertisement

محبت کے معاملے میں چونکہ ان کا مزاج بدلتا رہتا ہے اس لئے انہیں بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ زندگی میں ایک بار محبت کرتے ہیں.یہ لوگ جسمانی صلاحیتوں کی بجائے ذہنی صلاحیتوں کی قدر کرتے ہیں. جوزا کا گھر آرام دہ اور خوش کن ہوتا ہے. وہ اپنے گھر میں لوگوں کی دعوت کرنا پسند کرتے ہیں اور بہت اچھے مہمان نواز ہوتے ہیں. یہ لوگ جب گھر میں تنہا ہوتے ہیں تو خود کو بہت سے مشاغل اور کاموں میں مصروف رکھتے ہیں

خود غرضی کا فقدان

ان افراد کے اندر خود غرضی کا فقدان پایا جاتا ہے. اس وجہ سے ان کا بنا بنایا کام بگڑ جاتا ہے. اگر یہ اس عادت پر قابو پا لیں تو یہ بہتر کامیاب زندگی بسر کر سکتے ہیں. جوزا افراد جب اپنی پسند کا لباس زیب تن کرتے ہیں تو انہیں بے حد خوشی اور راحت محسوس ہوتی ہے. یہ لوگ مصروف رہنا چاہتے ہیں اور وقت کو ضائع کرنا اپنے آپ کو ضائع کرنا سمجھتے ہیں

برج جوزا
برج جوزا

جوزا افراد کو بارش کا موسم بے حد اچھا لگتا ہے اور اس موسم میں یہ بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں. جوزا افراد حسن پرستی اور قناعت پسندی سے دور بھاگتے ہیں. یہ ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنے کی بجائے گھومتے پھرتے ہیں. جوزا افراد بے حد سخی اور دریا دل ہوتے ہیں. یہ ہر اس شخص کی مدد کرتے ہیں جو ضرورت مند ہو یا ان سے اپنی حاجت بیان کرے. اس عادت کی وجہ سے بعض دفعہ انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے.

ارادے چٹان کی طرح مضبوط

جوزا افراد جس کام کا ارادہ کر لیتے ہیں اسے پایہ تکمیل تک ضرور پہنچاتے ہیں. ان کے ارادے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں. اور یہ پابندیوں سے سخت نفرت کرتے ہیں. جوزا افراد پر مکمل بھروسہ کیا جا سکتا ہے. یہ ہمیشہ دوسروں کے معیار اور اعتماد پر پورا اترتے ہیں.

Advertisement

یہ کبھی بھی دوسروں کو نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی کسی کے مفاد کے خلاف کام کرتے ہیں. جوزا افراد خود مختاری کو پسند کرتے ہیں اور ایمانداری سے اپنا کام کرتے ہیں اور اسی کو بنیاد بنا کر ترقی کرنا چاہتے ہیں.

یہ لوگ اپنے منصوبوں میں جدّت پسندی چاہتے ہیں. اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ ان کی ہر چیز میں جدت دیکھیں اور ان کی ہر چیز میں جدّت ہو. جوزا افراد کو اگر کوئی ذمہ داری سونپی جائے تو وہ اس کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں.

ضروری گزارش
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں

Advertisement

مزید اپنا برج معلوم کرنا کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے برج قوس مختصر جائزہ – قوس افراد کیسے ہوتے ہیں

Advertisement

سالگرہ مبارک اردو زبان میں جنم دن کے موضوع پر ایک آن لائن بڑا ذخیرہ ہے. جہاں آپ اپنے پیاروں کو انکے یوم پیدائش پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کر سکتے ہیں. اس ذخیرے میں ٩٥ فیصد مواد تخلیقی ہے. یہاں شامل ہیں پیارے ابو جی سالگرہ مبارک، پیاری امی جی سالگرہ مبارک،، پیارے بیٹے جی سالگرہ مبارک،، استاد محترم جی سالگرہ مبارک،، سالگرہ کی مزاحیہ شاعری، سالگرہ وش، بیٹی کی سالگرہ مبارک، بیوی کو شادی کی سالگرہ مبارک، سالگرہ مبارک بھائی، میری سالگرہ کا دن مضمون، سالگرہ مبارک کیک، سالگرہ مبارک ہو بہن، سالگرہ مبارک دعائیں، جنم دن مبارک دوست، جنم دن کی شبھ کامنائیں، جنم دن مبارک بہن، بیوی کو شادی کی سالگرہ مبارک، شوہر کو شادی کی سالگرہ مبارک، منگنی مبارک شاعری، سالگرہ کے گانے، شریک حیات شاعری، متاثر کن کہانیاں، اقوال زریں ، لطیفے ، اشعار اور آپ کے پیدائشی ستاروں کے بارے میں خوبصورت مواد جو آپ اپنے پیاروں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں وہ ابھی اپنی زبان میں. شکریہ

برج

برج میزان: انصاف اور توازن کی علامت

موسیقی: میزان کے لوگوں کا دل موسیقی کو دھڑکتا ہے، اور وہ مختلف قسم کی موسیقی کی خصوصیت سے لطف اٹھاتے ہیں۔

Published

on

برج میزان
Photo: Salgirah.Pk

برج میزان 23 ستمبر سے 22 اکتوبر تک کا وقت ہوتا ہے اور اس کا حکمران ونس کے بھری زندگی کے حکمران ونس کے بھری زندگی کے کام ہوتا ہے۔ یہ برج زود ترین اور آخری برجوں میں سے ایک ہے اور اس کی مخصوصیت یہ ہے کہ وہ توازن کی تلاش کرتے ہیں۔

برج میزان کے لوگ بعض خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں

برج میزان کے لوگ بعض خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو ان کو دوسروں کے ساتھ رفاقت کرنے اور موازنہ کرنے کی اہمیت دیتی ہیں۔ ان کی انصاف پسندی اور دوسروں کی تلاش کے مواقع کی تلاش میں انہیں طاقت دیتی ہے۔

یہ لوگ دوستان کی ماضی اور موجودہ حال کو ملانے کا خوبصورت انداز رکھتے ہیں اور ان کی رفاقت میں ہر کوئی خوشیاں پائے گا۔ ان کی خوش اخلاقی اور توازن پسندی کے باعث وہ لوگوں کی طرف سے بہت محبوب ہوتے ہیں۔

Advertisement

برج میزان کے لوگ ان کے دل کے ساتھ ساتھ اپنی آنکھوں کے زور سے سب کچھ دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی طبعیت کا میزان ہمیشہ انصاف اور اچھائی کی راہوں میں تلاش کرتا ہے، اور وہ دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات میں موازنہ برقرار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

برج میزان کے لوگوں کے لئے انصاف کی طلب، ان کی شناختیں بناتی ہے اور وہ عموماً اسلامی اقوام میں اس طلب کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مخصوص دلچسپی عدالتی کاموں میں ہوتی ہے اور وہ ان کو اپنے کام کا حصہ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مختصراً، برج میزان کے لوگ انصاف کی تلاش کرنے میں محنت کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ توازن کی بنیاد رکھتے ہیں۔ ان کی دوستی، توازن اور انصاف پسندی کے خصوصیات ان کو دوسروں کے دلوں میں محبت کا موقع دیتی ہیں۔

Advertisement

میزان کی محبت: پسند اور ناپسند ستارے اور چیزیں

برج میزان کے لوگ محبت کی دنیا میں انصاف اور توازن کی تلاش میں ہمیشہ مصروف رہتے ہیں، لیکن وہ اپنی محبت کے ستارے اور پسندیدہ چیزوں کو بھی بخوبی جانتے ہیں۔ ان کی محبت کی ترجیحات چند اشیاء اور ستاروں کی روشنی میں اظہار کرتی ہیں جو وہ خصوصی طور پر پسند کرتے ہیں، جیسا کہ زمینی ستاروں، موسیقی، خوراک، اور کچھ دیگر چیزیں شامل ہیں۔

پسند ستارے:

برج حمل: میزان کے لوگ حمل کو پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق منصفانہ محبت اور اشاعتی طریقے سے ہوتا ہے۔

Advertisement

برج عقرب: میزان اور عقرب کا مبارک مواقع کا تناظر ہوتا ہے جو کہ ان کو ایک دوسرے کی تناظری محبت کی مختصر مثال بناتا ہے۔

پسندیدہ چیزیں:

شاینی اشیاء: میزان کے لوگوں کو شام کی روشنی اور شاینی اشیاء بہت پسند ہوتی ہیں جو کہ ان کی رومانٹک محبت کو اضافی رونمائی دیتی ہیں۔

Advertisement

موسیقی: میزان کے لوگوں کا دل موسیقی کو دھڑکتا ہے، اور وہ مختلف قسم کی موسیقی کی خصوصیت سے لطف اٹھاتے ہیں۔

خوشبو: خوشبو کی محبت ان کے لئے مخصوص ہوتی ہے، اور وہ خوشبو دار اشیاء کی مخصوص محبت کو اظہار کرتے ہیں۔

خوراک: میزان کے لوگ خوش ذائقہ ہوتے ہیں اور ان کی محبت کی دنیا میں خوراک کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، خصوصاً مختصر میزانی کھانوں میں!

Advertisement

ناپسند ستارے:

سرطان : میزان کے لوگوں کا سرطان کے ساتھ تناظر زیادہ مطابقت نہیں رکھتا اور یہ کبھی کبھی ان کی محبت کو زندگی کردینے میں مشکلیاں پیدا کرتا ہے۔

جدی : جدی اور میزان کا تناظر بھی نہیں رہتا کیونکہ ان کی دنیوی نظریں اور محبتی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔

Advertisement
برج میزان
برج میزان

ناپسندیدہ چیزیں:

بے توازنی: میزان کے لوگ بے توازنی سے بیزار ہوتے ہیں اور ان کی محبت کو اس سے متعلق چیزوں سے بھی نفرت ہوتی ہے۔

جنگ و جدل: میزان کے لوگ جنگ و جدل سے بھی پرہیز کرتے ہیں اور وہ ان کی محبتی روایات کو تھامنے کی کوشش کرتے ہیں۔

برج میزان کے لوگ اپنے محبتی انداز اور توازن کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں

Advertisement

ہمارے سوشل پروفائلز پر مزید اپ ڈیٹ موجود ہوتی ہے. ہمارے سالگرہ فیس بک ، سالگرہ انسٹاگرام ، سالگرہ یوٹیوب اورسالگرہ ٹویٹر کو وزٹ کریں.

Continue Reading

اسد

برج اسد: جمال اور عقل کا نمائندہ

اسد اور قوس کا تعلق ایک موثر اور محبت بھرا ہوتا ہے۔

Published

on

برج اسد
Photo: Salgirah.pk

برجوں کی علمی تعریف کے مطابق، اسد برج دوازدہ میں سے ایک ہے اور جموں کا ارکانی برج کہلاتا ہے۔ ٢٣ جولائی سے ٢٢ اگست تک کے دوران زائدہ خوشگوار موسم میں پیدا ہونے والے افراد اسد برج کے تعلق سے ہوتے ہیں۔

برج اسد کی خصوصیات:

اسد برج کے افراد اپنے دل کی صافیت اور جذباتی پہلو سے مشہور ہوتے ہیں۔ وہ لوگ ہیں جو زندگی کو دل سے جیتے ہیں، اور ان کی جیو اور جینے کی روح مخصوص ہوتی ہے۔ ان کی تعلقاتی صلاحیت اور قائدانہ مزاجی کی بنا پر وہ دوستوں اور رشتے داروں کے درمیان محبت اور احترام کا حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

مثبت خصوصیات:

برج اسد کے افراد میں دلیت، جذباتی پسند، اعتماد اور جنگی مزاجی کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ وہ لوگ اکثر خود کو اہمیت دیتے ہیں اور مغروری کی بجائے خوش اخلاق اور دوسروں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ ان کا رہنمائی کرنے کا خصوصی انداز دوسروں کو ان کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

Advertisement

مختلف پہلو:

بغض ورائیت کی ممکنہ مصرع: اگر برج اسد کے افراد کو زندگی میں کچھ ناموافقیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو وہ احتمالاً ان کے جذبات کو منتقل کر دیتے ہیں اور بغض و تنقید کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مشہور افراد:

Advertisement

دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں کئی اہم شخصیات اسد برج کے تعلق سے مشہور ہیں۔ لئوناردو ڈائنس، مادونا، بریک اسٹیو، ژنیفر لوپیز، واجد خان، اور امانت علی خان جیسے معروف شخصیات ان میں شامل ہیں۔

آخری خواہش:

آخر میں، برج اسد کے افراد اپنے خوبصورت اور مغرورانہ مزاجی کے ساتھ دنیا میں خود کو پیش کرتے ہیں۔ ان کا انفرادیت پسند اور دلیت سب کے دلوں میں جگہ بناتا ہے اور وہ لوگوں کی محبت اور توجہ کا لائق ہوتے ہیں۔

Advertisement

برج اسد کی محبت، شادی، جیون ساتھی اور دوسری تفصیلات اور دوسرے برجوں کے ساتھ موافقت کے بارے میں:

برج اسد کے افراد کی محبت کی شیدائی اور جذباتیت کی خصوصیتوں کا اثر دوسروں پر بڑھتا ہے۔ وہ اپنے محبوب کی محبت اور احترام کی پیروی کرتے ہیں اور اپنے علاقائی اور جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ان کی محبت میں عموماً اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی تلاش ہوتی ہے جو کہ ان کے محبوب کو مخصوص محسوس کرتی ہے۔

برج اسد مختصر جائزہ
برج اسد مختصر جائزہ

برج اسد کے افراد کی محبت کی شیدائی اور جذباتیت کی خصوصیتوں کا اثر دوسروں پر بڑھتا ہے۔ وہ اپنے محبوب کی محبت اور احترام کی پیروی کرتے ہیں

شادی:

برج اسد کے افراد شادی کو ایک بڑا معاشرتی اور خوشی کا موقع سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے شریک سے بڑی محبت اور احترام کی توقع رکھتے ہیں اور ایک ایسے رشتے کی تلاش میں ہوتے ہیں جو ان کی شانکا اور مغروری کے ساتھ ساتھ ان کے انفرادیت پر بھی پورا اترے۔

Advertisement

جیون ساتھی:

برج اسد کے افراد جیون ساتھی کے لئے ایک شریک کی تلاش میں ہوتے ہیں جو ان کے جذباتی اور مغروری پہلو کو سمجھ سکے۔ ان کی توقعات بڑی ہوتی ہیں اور وہ اپنے شریک سے احترام، محبت اور خوشی کی توقع رکھتے ہیں۔

موافقت کے ساتھ:

Advertisement

برج اسد کے افراد کی موافقت دوسرے برجوں کے ساتھ مختلف ہو سکتی ہے۔ وہ عموماً آسٹروجیکل موافقت کی طرف دیکھتے ہیں جبکہ برجوں کے ساتھ ان کا رویہ مختلف ہوتا ہے۔ ان کی موافقت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر منحصر ہوتی ہے مثلاً مشاکل حل کرنے کا طریقہ، تفریحی مواقع کی تشکیل، اور دوسری مشترکہ اہمیت رکھنے والی خصوصیات پر۔

مختلف برجوں کے ساتھ موافقت:

موافق: برج قوس، برج جدی، برج حمل

زیادہ اوسط: برج دلو، برج طور، برج میزان

Advertisement

کچھ تنازع: برج جوزا، برج سرطان، برج حوت، برج عقرب

آخری خواہش:

برج اسد کے افراد اپنے جیون ساتھی کے لئے احترام، محبت، اور مشترکہ خوشی کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی شناخت کی محدودیتوں کو پار کر کے ایک مستقبل کو سامنے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے جذباتی اور اجتماعی پہلو کو ابراز کرتا ہے

Advertisement

برج اسد کا مختلف برجوں کے ساتھ موافقت اور ناموافقت کے مواقع:

موافقت کے مواقع:

برج اسد
برج اسد

برج قوس : اسد اور قوس کا تعلق ایک موثر اور محبت بھرا ہوتا ہے۔ دونوں برجوں کے افراد کی طبعیت میں جیون کی روشنی اور محبت کی گرمی کی موجودگی ہوتی ہے۔

برج جدی : جدی برج کے افراد اور اسد برج کے افراد کے درمیان ایک مستحکم اور موثر مواقع ہوتی ہے۔ دونوں کی طبعیت میں اصولیت، سنجیدگی، اور تفکر کی موجودگی ہوتی ہے جو ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہوتی ہے۔

برج حمل : حمل اور اسد کے افراد کی طبعیت میں زندگی کی جوش و جذبات کی انتہائی گرمی موجود ہوتی ہے۔ ان کی مشترکہ خوشیوں اور محبت کی باتیں دونوں کو خوش کرتی ہیں۔

Advertisement

ناموافقت کے مواقع:

برج جوزا : جوزا اور اسد کے افراد کی طبعیت میں تشابہ ہوتی ہے، لیکن ان کے درمیان تنازع اور ترس کی موجودگی بھی ہوتی ہے جو رشتے کو متاثر کرتی ہے۔

برج سرطان: سرطان اور اسد کے افراد کی طبعیت میں اختلاف ہوتی ہے کیونکہ سرطان برج کے افراد کی محبت کی توقعات کو پورا نہیں کر پاتے جبکہ اسد برج کے افراد کو محبت کی احتیاج ہوتی ہے۔

Advertisement

برج حوت : حوت اور اسد کے افراد کے درمیان اختلافات کی موجودگی ہوتی ہے۔ حوت برج کے افراد زیادہ حساس اور معاون ہوتے ہیں جبکہ اسد برج کے افراد کی طبعیت زیادہ مستقل اور مستقل ہوتی ہے۔

یہ صرف عام رائے ہیں اور ہر شخص کی طبعیت اور موقعات مختلف ہوتی ہیں۔ شادی یا محبت کیلئے ہمیشہ افراد کی شخصیت کو مد نظر رکھنا اہم ہوتا ہے۔

ہمارے سوشل پروفائلز پر مزید اپ ڈیٹ موجود ہوتی ہے. ہمارے سالگرہ فیس بک ، سالگرہ انسٹاگرام ، سالگرہ یوٹیوب اورسالگرہ ٹویٹر کو وزٹ کریں.

Advertisement
Continue Reading

برج

برج سرطان مختصر جائزہ – سرطان افراد کیسے ہوتے ہیں

برج سرطان مختصر جائزہ: سرطان لوگ گول مٹول چہرے والے ہوتے ہیں انکے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے۔ یہ افراد سست لیکن باوقار انداز سے آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں گرم جوشی ہوتی ہے۔ یہ چاند کے زیر اثر لوگ ہیں اور اسی کی طرح پراسرار ہیں۔ سرطان لوگ خدشات‘ اذیت ناک توہمات‘ ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں

Published

on

برج سرطان مختصر جائزہ

برج سرطان مختصر جائزہ: سرطان لوگ گول مٹول چہرے والے ہوتے ہیں انکے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے۔ یہ افراد سست لیکن باوقار انداز سے آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں گرم جوشی ہوتی ہے۔ یہ چاند کے زیر اثر لوگ ہیں اور اسی کی طرح پراسرار ہیں۔ سرطان لوگ خدشات‘ اذیت ناک توہمات‘ ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں برج سرطان مختصر جائزہ

22 جون تا 23 جولائی تاریخ پیدائش
چاند حاکم سیارہ
حساس، ثابت قدم، سست، فیملی پسند، تخلیقی خصوصیات
عقرب حوت موزوں برج
حمل میزان جدی غیر موزوں برج
ثور جوزا اسد سنبلہ قابل برداشت برج
قوس دلو غیرجانبدار برج
برج سرطان مختصر جائزہ

سرطان افراد کیسے ہوتے ہیں؟

سرطان افراد گول مٹول چہرے والے ہوتے ہیں انکے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے۔یہ لوگ سست لیکن باوقار انداز سے آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں گرم جوشی ہوتی ہے۔
سرطان افراد کے جذبات میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے۔ یہ چاند کے زیر اثر لوگ ہیں اور اسی کی طرح پراسرار ہیں جس طرح رات کے وقت سمندر پر اسرار ہوتا ہے۔ اور اتنے ہی خوش رو ہیں کہ جیسے ایک خاموش اور ٹھہری ہوئی جھیل کی سطح پر چاند کا عکس مسکرا رہا ہو۔ یہ لوگ خدشات‘ اذیت ناک توہمات‘ ماضی کی وابستگیوں اور اپنی خاموشی کے ستائے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور یہ سب انہیں پاگل پن کے کنارے تک لے جاتے ہیں۔ یہ بے حد حساس بلکہ بعض اوقات انتہائی سرد مہر ہو جاتے ہیں اور دنیا سے بالکل کٹ کر رہ جاتے ہیں۔یہ لوگ اندرونی اور بیرونی دونوں قسم کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں۔ان افراد پر آپ باآسانی اپنا دباؤ ڈال سکتے ہیں۔
فیس بک پر شیئر کریں

برج سرطان کا حاکم سیارہ قمر

برج سرطان کا حاکم سیارہ قمر ہے۔ اس لئے یہ کافی پیچیدہ برج ہے۔ یہ جذباتی ہے‘ حساس ہے اور تاثر پذیر ہے۔ بارہ برجوں میں سے جس پر بھی قمر کا سایہ ہے اس کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس لئے یہ ممکن ہے کہ بارہ مختلف سرطان افراد ہوں مگر ایک بات انہیں یکجا کرتی ہے اور وہ ہے ان سب کا بے حدمضبوط اور ڈانواں ڈول جذباتی دماغ ۔
یہ ایک انتہائی مشکل برج ہے اور یہ افراد اکثر اپنی اندرونی اور بیرونی خواہشات کے درمیان لٹک کر کافی تکلیف دہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس پر افتاد یہ ہے کہ سرطان افراد کافی حساس واقع ہوتے ہیں اور کسی بھی جذ باتی لمحے سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے جذبات کے سمندر میں تیرتے رہتے ہیں۔یہ لوگ زبردستی خود کو کام میں الجھائے رکھیں گے مگر انہیں اس وقت تک تحفظ نہیں ملتا جب تک یہ اپنے آپ کو جان نہ لیں۔ اپنے آپ کو سمجھنا کوئی آسان بات نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے آپ کو اپنے اندر موجود تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

  • برج جدی مختصر جائزہ – جدی افراد کیسے ہوتے ہیں

    برج جدی مختصر جائزہ – جدی افراد کیسے ہوتے ہیں

    برج جدی مختصر جائزہ کے لئے کافی کے برج جدی لوگ نارمل قد والے سنجیدہ، صابر، منتظم، محنتی حقیقت پسند اورعقل پسند ہوتے ہیں دسمبر تا 20 جنوری تاریخ پیدائش عملی، محنتی، منتظم، سیاستدان، روائتی خصوصیات زحل حاکم سیارہ ثور سنبلہ موزوں برج حمل سرطان میزان غیر موزوں برج عقرب قوس دلو حوت قابل برداشت…

    مزید پڑھیں

    Advertisement

سرطان افراد پر اکثر یہ نقطہ چینی کی جاتی ہے کہ وہ بے حد خود پسند ہیں۔ اصل میں ان کے اندر خودی نہیں ہوتی بلکہ اپنے آپ کو مادی دنیا کے جذباتی تھپیڑوں سے بچانے کے لئے انہوں نے ایک خول چڑھا رکھا ہوتا ہے۔ آپ کوئی محبت بھرا گیت سنا کر انہیں رلا سکتے ہیں۔ کسی پیارے مگر بچھڑے ہوئے دوست کی طرف سے بھیجا گیا پھولوں کا تحفہ بھی انہیں رلا سکتا ہے۔

محبت کے معاملے میں سرطان افراد بے حد حاسد ہوتے ہیں

سرطان افراد پر اکثر یہ نقطہ چینی کی جاتی ہے کہ وہ بے حد خود پسند ہیں۔ اصل میں ان کے اندر خودی نہیں ہوتی بلکہ اپنے آپ کو مادی دنیا کے جذباتی تھپیڑوں سے بچانے کے لئے انہوں نے ایک خول چڑھا رکھا ہوتا ہے۔ آپ کوئی محبت بھرا گیت سنا کر انہیں رلا سکتے ہیں

سرطان افراد

محبت کے معاملے میں سرطان افراد بے حد حاسد ہوتے ہیں. اور وقت آنے پر وہ اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگ محبت کے معاملے میں آسانی سے بیوقوف بنائے جا سکتے ہیں۔ ناپختہ ذہن کے سرطان افراد اپنے نظریات سے چمٹے رہتے ہیں مگر جب حالات پر ان کا کنٹرول برقرار نہیں رہتا تو پھر وہ اپنے آپ میں واپس آجاتے ہیں۔

Advertisement

یہ لوگ اگر اپنے اندر گہرائی میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ کس قدر طاقتورہیں۔ اس لئے انہیں سطحی نظریات سے بلند ہو کر عملی زندگی کا کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا چاہیے۔ سرطان افراد حساس‘ پیار کرنے والے اور محتاط قسم کے عاشق ہوتے ہیں۔ یہ جذبات کا اظہار نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات خود کو اپنے جذبات کا غلام بنا لیتے ہیں ۔ایسا کرنے سے اگرچہ خود کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

برج سرطان مختصر جائزہ

دل کے معاملات میں یہ نازک مزاج‘ رحم دل اور پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔محبت انکے نزدیک ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔یہ جس چیز سے محبت کرتے ہیں اس کے پرستار بن جاتے ہیں ان کے اندر رقابت کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔

دل کے معاملات میں حساسیت کی وجہ سے ان کے جذبات بہت جلد مجروح ہو جاتے ہیں اور اگر ان کے جذبات پر گہری چوٹ پڑ جائے تو ان پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔

Advertisement

سرطان افراد کو اگر کوئی خوب صورت اور حسین و جمیل دوشیزہ مل جائے تو اسے دیکھ کر پاگل ہو جاتے ہیں اور پھر اسکو حاصل کرنے کے لئے دیوانگی کی حد تک جا سکتے ہیں۔

سرطان افراد کو جس چیز کی فکر ہر وقت کھائے رہتی ہے‘ وہ ہے ان کے مستقبل کا تحفظ ۔ یہ کسی مالی بحران میں مبتلا رہنا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں۔

سرطان افراد گھر سے محبت کرتے ہیں – برج سرطان مختصر جائزہ

سرطان افراد گھر سے محبت کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ لوگ اپنے کنوار پن کے مقابلہ میں شادی شدہ حالت میں بہت خوش رہتے ہیں۔

ان کی شادی شدہ زندگی میں ذہنی دوستی بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سرطان افراد بچوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ان کو اپنے بچوں پر ضرورت سے زیادہ تنقید نہیں کرنا چاہیے۔سرطان اشخاص اپنی تقدیر خود بناتے ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بالعموم ادھیڑ عمر میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں اور یہ کامیابی ان کی موت کے وقت تک جاری رہتی ہے۔ یہ سرطان افراد محنتی اور باضمیر ہوتے ہیں۔ سرطان لوگ با صلاحیت انسان ہونے کے ساتھ کسی کا ظلم زیادہ عرصہ برداشت نہیں کرتے۔

Advertisement

سرطان لوگ اپنے کاروبار میں بڑے کامیاب رہتے ہیں۔ ان کو ذرا سی بات پر ہمت نہیں چھوڑنی چاہیے بلکہ مسلسل محنت اور ثابت قدمی سے کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ سرطان افراد کمائی کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔

جوا کھیلیں اور سٹہ بازی کریں

ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ دنیا کی ساری نعمتیں جمع کرلیں۔ بعض اوقات ان کے دل کے اندر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ یہ جوا کھیلیں اور سٹہ بازی کریں لیکن یہ سب کچھ انہیں پریشانی دیتی ہے۔ یہ ہر وہ کام سیکھ لیتے ہیں جس کے بارے میں ارادہ کر لیتے ہیں۔ یہ ہمیشہ اپنی معلومات کا اظہار کرنا پسند کرتے ہیں۔

سرطان افراد غور و فکر اور تنہائی کے عادی ہوتے ہیں۔ ان پر قنوطیت اور یاسیت کے دورے بعض اوقات پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔سرطان افراد بزدل اور الگ تھلگ رہتے ہیں لیکن یہ دلچسپ اور مہماتی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

Advertisement

ان میں خوشی منانے اور دوستی کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ متکبر ہونے کے باوجود انا پسند اور خود پسند نہیں ہوتے۔ اور صاف گو اور سخی ہوتے ہیں۔ دوستوں سے وفاداری کا عہد نبھاتے ہیں۔ یہ ایسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جس کے سپرد اہم راز کر کے بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

برج سرطان مختصر جائزہ – سرطان لوگ لکیر کے فقیر ہوتے ہیں

سرطان لوگ لکیر کے فقیر ہوتے ہیں اور انہی خطوط پر کام کرنا پسند کرتے ہیں، جن پر صدیوں سے کام ہوتا چلا آ رہا ہوتا ہے۔ اس میں نہ تو تبدیلی لاتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی جدت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

برج سرطان مختصر جائزہ
برج سرطان مختصر جائزہ

یہ افراد بڑے دوستی پسند ہوتے ہیں اور دوسروں کو خوش رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اداسی اور افسردگی کے دوران ایسی حرکات کرتے ہیں جو لوگوں کے لئے نفرت کا باعث بنتی ہیں اور لوگ ان سے کنارہ کش ہونے لگتے ہیں۔ ان کا مزاج کبھی سرد اور کبھی گرم ہوتا ہے۔ گویا ان کی طبیعت میں ٹھہراؤ اور یکسانیت نہیں ہوتی۔

سرطان لوگ انتہائی شریف النفس‘ مخلص‘ ہمدرد اور محبت کرنے والے انسان ہوتے ہیں اور یہ دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں۔ کسی ضرورت مند کو مجبور دیکھ کر تڑپ اٹھتے ہیں اور اس کی مالی اور اخلاقی مدد کر کے سکون و خوشی محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

برج سرطان مختصر جائزہ

یہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی اس وقت تک مدد کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے۔ یہ نیکی کر کے جتاتے نہیں۔ سرطان افراد پرسکون اور سازگار ماحول میں کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ سرطان افراد اپنے بڑوں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

دوستی

یہ افراد بڑے دوستی پسند ہوتے ہیں اور دوسروں کو خوش رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اداسی اور افسردگی کے دوران ایسی حرکات کرتے ہیں جو لوگوں کے لئے نفرت کا باعث بنتی ہیں

محتاط

یہ سرطان لوگ بڑے محتاط ہوتے ہیں۔وہ اپنی حفاظت کے فن سے پوری طرح آشنا ہوتے ہیں۔ وہ لڑائی جھگڑے سے بہت گھبراتے اور کتراتے ہیں

Advertisement

خواہش

ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیوی ان کو دل و جان سے پیار کرے اور ان کی من پسند ہو۔ سرطان افراد محبت کے شدید بھوکے ہوتے ہیں

مدد

یہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی اس وقت تک مدد کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے

ان کا حوصلہ نہایت پست اور جرات کا بڑا فقدان ہوتا ہے۔
ان سرطان لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیوی ان کو دل و جان سے پیار کرے اور ان کی من پسند ہو۔ سرطان افراد محبت کے شدید بھوکے ہوتے ہیں جب انہیں اس قسم کی محبت مل جائے تو پھر وہ اپنی زندگی کی ہر متاع اپنی محبت پر قربان کر دیتے ہیں۔

Advertisement

یہ سرطان لوگ اپنی فطرت کے ہاتھوں مجبور اور بے بس ہوتے ہیں

سرطان اپنی فطرت کے ہاتھوں مجبور اور بے بس ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کاروبار میں یا زندگی کے جس شعبے میں بھی کام کر رہے ہوتے ہیں اس میں نقصان کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے۔ وہ نقصان کے نام سے ہی خوف زدہ ہو جاتے ہیں۔ سرطان افراد پرانے زمانوں کی شان و شوکت کے خواب دیکھتے ہیں اور اپنے گھر کے ماحول کو بھی اس قسم کا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد قدیم عربی و صحرائی ماحول پسند کرتے ہیں۔

سرطان افراد بڑے محتاط ہوتے ہیں۔وہ اپنی حفاظت کے فن سے پوری طرح آشنا ہوتے ہیں۔ وہ لڑائی جھگڑے سے بہت گھبراتے اور کتراتے ہیں۔برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد میں خود کام کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے جبکہ یہ دوسروں کے ماتحت بن کر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔
مجموعی طور پر یہ تغیر پذیر فطرت اور بے قرار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ سرطان افراد سخی‘ محنتی‘ قابل اعتماد اور پر کشش ہونے کے ساتھ تیز قوت حافظہ کے مالک ہوتے ہیں۔

Continue Reading

سالگرہ

salgirah logo in urdu 2021

سالگرہ مبارک ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید – سالگرہ ڈاٹ پی کے اردو میں سالگرہ کے موضوع پر آن لائن سب سے بڑا ذخیرہ ہے. آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو! “سالگرہ” ویب سائٹ پر آپ کو سالگرہ کی مزاحیہ شاعری، سالگرہ وش، بیٹی کی سالگرہ مبارک، بیوی کو شادی کی سالگرہ مبارک، سالگرہ مبارک بھائی، میری سالگرہ کا دن مضمون، سالگرہ مبارک کیک، سالگرہ مبارک ہو بہن، سالگرہ مبارک دعائیں، جنم دن مبارک دوست، سالگرہ مبارک ہو بھائی، جنم دن کی شبھ کامنائیں، بیوی کو سالگرہ مبارک، جنم دن مبارک بھائی، جنم دن مبارک بہن، سالگرہ کی مبارکبادیاں، شوہر کو شادی کی سالگرہ مبارک، شادی کی پہلی سالگرہ مبارک، منگنی مبارک شاعری، سالگرہ کے گانے
شریک حیات شاعری، امی سالگرہ مبارک ، ابو سالگرہ مبارک، بیٹی سالگرہ مبارک، بیٹا سالگرہ مبارک، دوست سالگرہ مبارک، محبوب سالگرہ مبارک، ساتھی سالگرہ مبارک، جان سالگرہ مبارک، منگیتر سالگرہ مبارک، استاد سالگرہ مبارک، یار سالگرہ مبارک، آپ کی شخصیت، آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں، جنم دن زائچہ، آپ کے برج، سالگرہ کی تقریبات، سالگرہ انتظامات، سالگرہ پیغامات، سالگرہ لطیفے، اقوال زریں، سبق آموز کہانیاں، سالگرہ ویڈیوز، سالگرہ تصاویر، مختصر سالگرہ پیغام، متاثر کن تحریریں، واقعات، تاریخ میں آج کے دن کیا ہوا؟ پڑھنے کو ملے گا.

Advertisement
Advertisement

عنوانات

تفصیلی فہر ست

رجحانات