اشعار

جنم دن کی شاعری – سالگرہ مبارک شاعری خاص دن پر پیاروں کے لیے

جنم دن کی شاعری – سالگرہ مبارک شاعری خاص دن پر پیاروں کے لیے آج کی پوسٹ کا عنوان ہیں. ہمیں امید ہے کے آپ اپنے پیاروں کو خاص دن پر اپنی نیک خواھشات اور تمناؤں کا اظھار کرنے کے لئے اس سالگرہ کی شاعری کو پسند کریں گے. سالگرہ کے خاص دن کے حوالے سے شاعری اور تصویریں اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں

Published

on

جنم دن کی شاعری – سالگرہ مبارک شاعری خاص دن پر پیاروں کے لیے آج کی پوسٹ کا عنوان ہیں. ہمیں امید ہے کے آپ اپنے پیاروں کو خاص دن پر اپنی نیک خواھشات اور تمناؤں کا اظھار کرنے کے لئے اس سالگرہ کی شاعری کو پسند کریں گے. سالگرہ کے خاص دن کے حوالے سے شاعری اور تصویریں اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں

کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا

جنم دن کی شاعری

خوشیوں بھرا ہر سال تمہارا ہو

خوشیوں بھرا ہر سال تمہارا ہو
یہ آج یہ کل تمہارا ہو
کریں جو چاند ستارے گفتگو
تو باتوں میں بھی انکی
ذکر ہر پل تمہارا ہو
ہے دعا تم جیو ہزاروں سال
رہے ساتھ میرا ہر مشکل میں تمہارا ہو

Advertisement
خوشیوں بھرا ہر سال تمہارا ہو

جنم دن کی شاعری

برسوں پہلے خوابوں کے جزیرے پر
اک رات کی رانی کو دیکھا
اسی پہر تیری آہٹ کو، میں نے سنا
پهر یوں ہوا کہ پرستان سے، وہ پری میری گود میں آ گری
چار ستمبر ٢٠٠٥ میں اک گڑیا، رانی کی ماں بن گئی

مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
منزلیں خود تیرے قدموں میں‌ آئیں
تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
بلندیاں تیرے قدم چومیں
مسرتیں ‌تیرے چار سُو گھومیں
تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
جنت تیری اگلی رہائش ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں‌ سے بھرا ہو

تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
کبھی نہ آئے کوئی غم قریب تمہارے
جہاں میں سب سے اچھے ہوں نصیب تمہارے
خلوص، پیار بھری دوستی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

تمھاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے

تمھاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری
کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے
تمھاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پُھول لٹاتی ہوئی بہار آئے!

ضروری گزارش: تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں

Advertisement

مزید شاعرانہ پوسٹ کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے – سالگرہ پر اردو اشعار پرمسرت لمحوں کے تم سلامت رہو ہزار برس

You must be logged in to post a comment Login

Leave a Reply

Cancel reply

رجحانات

Exit mobile version