خاندان

میری جان سالگرہ مبارک

Published

on

میری جان سالگرہ مبارک ہو . بہت بہت مبارک ہو . آج میری جان کی سالگرہ ہے . اِس دھرتی پہ ایک پیاری سی جان کی سالگرہ ہے . جو خود ہی جان ہو اسے اور کیا دعا چاہیے . یا جس كے پاس پہلے سے ہی جان ہو اسے اور جان کیا چاہیے

یقینا اِس دُنیا میں ایسے خوش نصیب لوگ کم ہوتے ہیں جنہیں وفا ملتی ہے . میں ان میں سے ایک ہوں . اور میرا یہ دعویٰ کسی صورت درست نہ ہوتا اگر میں تم سے ملا نہ ہوتا . میں یقین سے کہہ سکتا ہوں كے تم وفا کی شہزادی رہی ہو۔
دکھوں کی کہانی مشرق سے مغرب تک لکھی جائے تو تمہارا نام ضرور آئے گا . لیکن جس طرح آپ نے تمام پریشانیوں کا سامنہ کیا ، یہ ایک بہادر انسان کا کام ہے۔

میری جان سالگرہ مبارک ہو

اگر کوئی شخص محبت تلاش کرنے كے لیے کہیں جائے گا تو میں اسے مشورہ دوں گا كے وہ تم سے ایک لمحے كے لیے ضرور ملے ۔ آج کا دن بہت خاص ہے اور آپ اِس دُنیا میں آئے اور ہمیں ایک موقع دیا كے ہم محبت ، وفاداری اور محنت كے بارے میں بات کر سکیں . آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔

Advertisement
میری جان سالگرہ مبارک ہو

کسی مرد اور کسی عورت کی سالگرہ کو جب ہم گہرائی سے جانچتے ہیں تو ہمیں پتہ لگتا ہے كے مرد محنت کا نام ہے اور لڑکی محبت کا نام ہے ۔ جب میں لفظ محبت کہہ رہا ہوں تو اسے صرف آج کل کی سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی محبت سے نا تولا جائے۔ محبت وہ پاکِیزَہ جذبہ ہے جو محسوس کرنے كے لیے آپ کو کتابوں کا سہارا یا فلموں کو دیکھنے کا تجربہ نہیں چاہیے . محبت کو محسوس کرنے كے لیے ایک معصوم دل کا ہونا کافی ہے۔ اور محبت کو وہی لوگ دیکھ پاتے ہیں جن كے دِل صاف ہوتے ہیں . ایسے دلوں پہ ہر گناہ معاف ہوتے ہیں۔

جان میری زندگی کا وہ دن بہت ہی مبارک تھا جب میں آپ سے پہلی بار ملا تھا

جان میری زندگی کا وہ دن بہت ہی مبارک تھا جب میں آپ سے پہلی بار ملا تھا . مجھے آج بھی وہ دن اور خاص طور پر وہ لمحا یاد ہے جب ہم پہلی بار ملے تھے . اسی طرح اِس دھرتی پہ وہ لمحہ مبارک تھا جب آپ نے جنم لیا تھا . ہم پاگلوں کو محبت ، وفا ، حیا اور درد سے سامنا کرنے كے لیے جو اتساہ آپ نے دیا ہے . میں اس كے لیے خدا کا شکریہ ادا کروں یا آپ كے احتراام كے لائق والدین کا شکریہ ادا کروں . جو آپ کو اِس دھرتی پہ لانے كے لیے ہماری مدد کر رہے تھے ۔
میری شہذادی کا جنم دن
میرے پیارے دوست ، آج آپ کی سالگرہ کا دن ہے اور یہ دن ایسا ہے جیسے صحرا میں مدت كے بعد بارش ہوئی ہو . جیسے کسی صدیوں سے تشنا انسان کو پانی کا ایک پیالا ملا ہو ۔

آپ كے جنم دن پر شہزادی بظاہر میں آپ سے دور ہوں کیوں كے آپ كے گھر اور میرے گھر كے درمیان ہزاروں کلومیٹرس کا فاصلہ ہے . مگر جس طرح میں آپ کو محسوس کر رہا ہوں تو یہ فاصلہ ایک تل جتنا بھی نہیں . سالگرہ مبارک

میری اللہ پاک سے دعا ہے كے آپ ہمیشہ خوش رہیں . آپ کی زندگی میں آنے والا ہر لمحہ آپ كے آپ كے نام جیسا بن کر آئے . میری رب سے ہمیشہ یہی دعا رہےگی كے آپ جہاں بھی رہیں آپ كے قدم مبارک رہیں . وہاں زندگی رنگین ہو جہاں آپ کی موجودگی ہو ۔

جانِ من سالگرہ مبارک

یہ دعا ہے میری آپ كے سالگرہ كے دن پر كے، جہاں جہاں آپ کا ذکر ہو وہاں رحمت كے فرشتے اپنی نعمتوں کی چادر پھیلا دیں

Advertisement

آپ نے میری جان زندگی میں بہت تکلیفوں کا سامنا کیا ہے . مگر یہ سب اللہ پاک کی طرف سے ایک آزمائش تھی . اور آپ نے جس طرح ان حالات کا مقابلہ کیا ہے . یہ ہم جیسے کمزور لوگوں کے لیے ایک بڑا سبق ہے

جان ، برے حالات میں کیسے پریشانی کا سامنا کیا جاتا ہے ، ہم کو یہ آپ نے سکھلایا

آپ کومیری جان سالگرہ کا دن بہت بہت مبارک ہو

Advertisement

رومن اردو اسکرپٹ میں سالگرہ کی مبارکباد کے لیے براہ کرم ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

You must be logged in to post a comment Login

Leave a Reply

Cancel reply

رجحانات

Exit mobile version