اقوال زریں

سنہری اقوال زریں – حکمت کی باتیں – داناؤں کی زبان میں خدا کی طاقت

Published

on

سنہری اقوال زریں پوسٹ میں آج بہت ہی اچھی اور خوبصورت حکمت کی باتیں پیش کی جا رہی ہیں- جن کو پڑھ کر آپ کے دلوں کو یاقوتی ملےگی . اپنے احباب سے یہ کاوش ضرور شیئر فرما کر ہماری حوصلہ افزائی کیجئے گا. آپ کی محبّتوں کا شکریہ

تم اپنا مستقبل تو نہیں بدل سکتے لیکن تم اپنی عادات بدل سکتے ہو اور تمہاری عادات ہی تمہارا مستقبل بدلیں گیں. عبدالکلام

ان لوگوں کیلئے کامیاب بنو جو تمہیں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں. بل گیٹس

Advertisement

تم مصیبت اور ضرورتکے وقت عبادت کرتے ھو. کاش مسرت اور فراغت کے لمحات میں بھی سر بسجود ہوتے. جبران

اصل ذہانت اس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم زندگی، دنیا اور اپنے آپ کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں. سقراط

وہ شخص تعریف کا مستحق ہے جو علم کی طاقت کے ساتھ شدت غضب کو زائل کر سکے. جالینوس

Advertisement

حرص کو اپنے دل میں جگہ نہ دو کہ تمہاری طاقت دوسروں سے زیادہ نہیں. ارسطو

جتنی جلدی کرو گے ،اتنی ہی دیر لگے گی یعنی صبر سے کام لیا کرو. چرچل

داناؤں کی زبان میں خدا کی طاقت ہوتی ہے. حکیم لقمان

Advertisement
حکمت کی باتیں

عقل مند ہمیشہ غم و فکر میں مبتلا رہتا ہے

دوستی ایک خود پیدا کردہ رشتہ ہے

گناہوں پر نادم ہونا ان کو مٹا دیتا ہے اور نیکیوں پر مغرور ہونا ان کو برباد کر دیتا ہے

بچے کے لئے سب سے اچھی جگہ ماں کا دل ہے. بے شک بچے کی عمر کتنی ہی ہو

Advertisement

زیادہ قسمیں کھانے والا زیادہ جھوٹ بولتا ہے

کوشش کرو کہ گفتگو کی ابتداءتمہاری طرف سے نہ ہوا کرے اور تمہارا کلام جواب بنا کرے

حقیقی بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو. شیخ سعدیؒ

Advertisement
سنہری اقوال زریں

سنہری اقوال زریں

کسی جاہل یا کم عقل شخص کو سمجھاتے وقت یہ خیال مت کرو کہ تم اس سے کیا کہہ رہے ہو بلکہ یہ دیکھو کہ وہ اس کا کیا نتیجہ اخذ کرتا ہے

اپنی زبان کی حفاظت اس طرح کرو جس طرح اپنے ایمان کی حفاظت کی جاتی ہے. ایمان کی حفاظت نہ کرنے سے ایمان کے چھوٹ جانے کا خدشہ ہے اور زبان کی حفاظت نہ کرنے سے عزیز و اقارب چھوٹ جانے کا

انسان اگر زبان کے استعمال کی بجائے دماغ کا زیادہ استعمال کرے تو بہت سے مسائل اور مشکلات سے بچ سکتا ہے.

قدرت نے انسان کو اگر اچھی عقل و شکل عطا کی ہے تو انسان کو اس کے اندررہنا چاہیے اگر وہ اس دائرے سے باہر نکلے گا تو ہر محفل و سوسائٹی سے باہر نکل جائے گا.

Advertisement

بے عزت انسان کی زندگی گندگی کے اس ڈھیر کی مانند ہے جہاں پر صرف جانور ہی کچھ تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں

مزید پڑھیں سنہری اقوال زریں

تنگ دستی و تنگ نظری معاشرتی ناہمواری پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں

ایسی قومیں جو قانونِ فطرت کی روندتی ہوئی بے حسی و بے اعتنائی کی شاہراہ پر سرپٹ دوڑتی چلی جائیں، بالآخر اندھے کنویں میں جاگرتی ہیں

Advertisement

غربت و افلاس انسان کے وقار اور اعتماد کو برباد کر دیتے ہیں

جب کسی انسان کا ایمان آباد ہو جائے تو پھر شیطان کا جہان سنسان ہو جاتا ہے

حق تلفی و ناانصافی ایسے ہی قابل نفرت عوامل ہیں جسے کسی مسلمان کے نزدیک حرام گوشت کا لقمہ

Advertisement

جہالت اور افلاس ترازو کے دو ایسے پلڑے ہیں جو اگر متوازی ہو جائیں توکفر کے نزدیک لے جا سکتے ہیں

متکبر انسان سور کی اکڑی ہوئی اس گردن کی مانند ہے جو اپنی کھال کی سختی کے باعث مڑ نہیں سکتی

منصف کے لیے یہ ضروری ہے کہ فیصلہ کرنے سے قبل وہ اتنا ضرور سوچے کہ ایک دن اسے بھی کسی ملزم کی طرح ایک بڑی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے

Advertisement

زیادہ عقل مند بننے سے عقل زائل ہو جاتی ہے

عقل مند بننا چھوڑ دو بہت کچھ سیکھ پاﺅ گے

سچائ انسانیت کا حسن ہے
جھوٹ دم گھٹنے والا دھوّاں ہے

Advertisement

ایک سعادت تھی جہاد مگر اسکو جرم قرار دیا گیا
جہاد ایک عبادت تھی مگر اسکو فساد قرار دیا گیا
ایک ضرورت تھی جہاد مگر اسکو بے کار کیا گیا
جہاد نصرت کا دروازہ تھا جسے ہم نے خود بند کردیا
رحمت کی بارش تھی جہاد مگر چھتریاں تان لی گئ
جہاد شھادت کی راہ تھی جو بند کردی گئ
جہاد عظمت کا نشان تھا جسے مٹادیا گیا
اور یہ ہرگز نہ بھولیے گا کے افضل اور اکبر جہاد نفس سے جنگ ہے

حکمت کی باتیں​

نیک نامی انسان کا زیور ہے
جھوٹ تمام گناہوں کی ماں ہے
غصّہ قابل ترین انسان کو بے وقوف بنادیتی ہے
نادان لوگ دل کا چین لٹا دیتے ہیں دولت کیلئے جبکہ دانشمند لوگ دولت لٹادیتے ہیں دل کے چین کیلئے

یاد رکھو​
جو شخص تمہاری باتوں کو غور سے نہ سنے انہیں سننے کی تکلیف نہ دو
سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو کرنے والے کی نظر میں چھوٹا ہو
جب یہ پتہ چل جاتا ہے کہ زندگی کیا ہے تو وہ بہت کم بچی ہوتی ہے
جو شخص نصیحت مان لے وہ بعض اوقات نصیحت کرنے والے سے بھی بڑا ہوتا ہے
آسمان پر نظر ضرور رکھو پر یہ نہ بھولو کہ پیر زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں​
نہیں ہوتی​

Advertisement

بخیل کے اندر وفا نہیں ہوتی
حاسد کو کبھی راحت نہیں ہوتی
تنگ دل کا کوئ دوست نہیں ہوتا
جھوٹے میں مروت نہیں ہوتی
خائن کبھی قابل اعتماد نہیں ہوتا
بد اخلاق کے اندر محبت نہیں ہوتی

انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے
ہر شخص کو چاہئے کہ سوچے اس نے کل کے لئے کیا بھیجا ہے
اللہ نے موت اور زندگی پیدا کی تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ کون تم میں اچھے کام کرتا ہے
آج عمل ہے حساب نہیں،کل حساب ہوگا عمل نہیں
احسان کی خوبی یہ ہے کہ اسے جتایا نہ جائے
وہ خوشی جو صرف اپنے لئے ہو بے کار ہے
اپنے فن اور قابلیت سے کمانا تعریف کے قابل ہے

ضروری گزارش تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج  کولائک اور فالو کریں

Advertisement

صوفی اقوال زریں – حق تعالی کا ذکر تمام گناہوں کو غرق کردیتا ہے

You must be logged in to post a comment Login

Leave a Reply

Cancel reply

رجحانات

Exit mobile version