اقوال زریں

صوفی اقوال زریں – حق تعالی کا ذکر تمام گناہوں کو غرق کردیتا ہے

جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا – امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ
اللہ تعالٰی نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپا لیا ہے، اس لیئے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے، اس کے خلاف نہ کہو۔ شیخ عبد القادر جیلانی

Published

on

صوفی اقوال زریں کی آج کی اس پوسٹ میں بلند اور پاک شخصیات کے خوبصورت ارشادات ہیں. جو ہماری مرجھائی ہوئی زندگی میں اپنی سحر انگیز سچائی سے روشنی کی ایک کرن لا سکتے ہیں. امید ہے کے آپ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیںگے اوراپنے پیاروں سے یہ پوسٹ ضرور بانٹئے گا. جزاک اللہ خیر

جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا – امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ

جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو – حضرت لقمان علیہ السلام

اللہ تعالٰی نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپا لیا ہے، اس لیئے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے، اس کے خلاف نہ کہو۔ شیخ عبد القادر جیلانی

Advertisement

بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ شیخ عبد القادر جیلانی

دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے، لہذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔ شیخ عبد القادر جیلانی

صوفی اقوال زریں


شکر یہ ہے کہ انسان اپنے مالک کی نافرمانی نا کرے – حضرت جنید بغدادی رم

Advertisement

اللہ پاک سے دعا کیا کریں کہ آپ کی ہر دعا قبول مت ہو۔ صرف وہی دعا قبول کی جائے جس میں بہتری ہو – منصور


علم وہی ہے جو تمہیں اللہ تک پہنچائے ورنہ تو وہ حجاب “پردہ” ہے- حضرت سلطان باہو رح

حضرت سلطان باہو رح کہتے ہیں کے علم دل کیلئے باعث زندگی ہے

Advertisement


ابن عطاء رح کا ارشاد گرامی ہے کے “علم کے ساتھ خوف خدا بھی ہو تو وہ تجھے فائدہ دیگا ورنہ نقصان”

خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے – حضرت واصف علی واصف


علم جہاں دنیا کی جان ہے- مولانا روم رح

Advertisement

حیا کی حقیقت یہ ہے کہ دل میں ہیبت ہو اور اسکے ساتھ گزشتہ وحشت ہو- حضرت ذوالنون رح

ذکر سے غافل نہ ہو، وقت کو غنیمت سمجھو وقت پھر ہاتھ نہیں آتا- سید حسین احمد مدنی

اے ولی! ہر حال میں تجھ پر خدا کا ذکر کرنا لازم ہےاس واسطے کہ ذکر تمام نیکیوں کا

Advertisement

جامع ہے- شیخ عبدالقادر جیلانی رح


حق تعالی کا ذکر تمام گناہوں کو غرق کردیتا ہے- یحی بن معاذ رح


ذکر سے مقصود اصلی اطمنان قلب اور اللہ کی محبت کا حاصل ہوتا ہے – کرامت علی جونپوری رح

Advertisement

ضروری گزارش: تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں

بھترین اردو اقوال زریں – اردو اقوالِ زریں کے بڑے آنلائن ذخیرے سے

Advertisement

You must be logged in to post a comment Login

Leave a Reply

Cancel reply

رجحانات

Exit mobile version