اقوال زریں

سنہری باتیں اور خوبصورت اقوال زریں جو زندگی کو سونا بنا دیتے ہیں

Published

on

سنہری باتیں اور خوبصورت اقوال زریں

جو زندگی کو سونا بنا دیتے ہیں – حفظ کرنے جیسی حکمت کی باتیں

کسی سے اتنی نفرت نہ کرنا کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکو اور کسی سے اتنی محبت نہ کرنا کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔

ساتھ اچھا ہو تو طویل سفر بھی جلد طے ہو جاتا ہے

Advertisement

خاموشی میں راحت ہے لفظوں کا سفر انسان کو تھکا دیتا ہے​

عالم کا امتحان اس کے علم کی کثرت سے نہیں ہوتا بلکہ دیکھنا چاہیےوہ فتنہ انگیز باتوں سے کیسے بچتا ہے

سنہری باتیں اور خوبصورت اقوال زریں

زیادہ گفتگو سوچ و فکر کو مردہ کردیتی ہے

جب غلطی ثابت ہو جاتی ہے تو عقل مند اپنے آپ کو درست کر لیتا ہے اور جاہل ضد پر اَڑ جاتا ہے

خلوص اور عزت بہت نایاب تحفے ہیں اس لیے ہر کسی سے ان کی امید نا رکھوکیونکہ بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں

Advertisement

رحمدلی برف کی طرح ہے۔ اس کی خوبصورتی کا احاطہ کرنے میں وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی ہے۔

مصیبتیں اور بیماریاں اتنی خطرناک نہیں ہوتیں جتنی بزدلی اور کم ہمتی کی وجہ سے نظر آتی ہیں

انسان کی خلوت ہی اس کے لیے جلوت سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

ضد کے لیے رشتہ توڑنا نہیں چاہیے لیکن رشتوں کے لیے ضد چھوڑ دینی چاہیے۔

مقصد کا جائز ہونا حصول مقصد کے لیے اختیار کیے طریقے کو جائز نہیں کر دیتا۔

جب تعلیم کا مقصد صرف نوکری کا حصول ہوگا تو سماج میں نوکر ہی پیدا ہوں گے راہنما نہیں

Advertisement

دو چیزیں اپنے اندر پیدا کرلو۔
۔چپ رہنا
معاف کرنا

کیونکہ چپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اور معاف کردینے سے بڑا کوئی انتقام نہیں۔

محبت کے بغیر زندگی
ایک سال کی طرح ہے
گرمیوں کے بغیرایک سویڈش کہاوت

محبت کے بغیر زندگی

بے وقوف جب تک خاموش رہتا ہے عقل مند شمار ہوتا ہے ۔۔

مصیبت سب سے بہترین کسوٹی ہے جہاں پر دوست پرکھےجاتے ہیں۔

تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں

Advertisement

You must be logged in to post a comment Login

Leave a Reply

Cancel reply

رجحانات

Exit mobile version