اقوال زریں
سنہری باتیں اور خوبصورت اقوال زریں جو زندگی کو سونا بنا دیتے ہیں
سنہری باتیں اور خوبصورت اقوال زریں
کسی سے اتنی نفرت نہ کرنا کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکو اور کسی سے اتنی محبت نہ کرنا کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔
ساتھ اچھا ہو تو طویل سفر بھی جلد طے ہو جاتا ہے
خاموشی میں راحت ہے لفظوں کا سفر انسان کو تھکا دیتا ہے
عالم کا امتحان اس کے علم کی کثرت سے نہیں ہوتا بلکہ دیکھنا چاہیےوہ فتنہ انگیز باتوں سے کیسے بچتا ہے
سنہری باتیں اور خوبصورت اقوال زریں
زیادہ گفتگو سوچ و فکر کو مردہ کردیتی ہے
جب غلطی ثابت ہو جاتی ہے تو عقل مند اپنے آپ کو درست کر لیتا ہے اور جاہل ضد پر اَڑ جاتا ہے
خلوص اور عزت بہت نایاب تحفے ہیں اس لیے ہر کسی سے ان کی امید نا رکھوکیونکہ بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں
رحمدلی برف کی طرح ہے۔ اس کی خوبصورتی کا احاطہ کرنے میں وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی ہے۔
مصیبتیں اور بیماریاں اتنی خطرناک نہیں ہوتیں جتنی بزدلی اور کم ہمتی کی وجہ سے نظر آتی ہیں
انسان کی خلوت ہی اس کے لیے جلوت سے بڑھ کر ہوتی ہے۔
ضد کے لیے رشتہ توڑنا نہیں چاہیے لیکن رشتوں کے لیے ضد چھوڑ دینی چاہیے۔
مقصد کا جائز ہونا حصول مقصد کے لیے اختیار کیے طریقے کو جائز نہیں کر دیتا۔
جب تعلیم کا مقصد صرف نوکری کا حصول ہوگا تو سماج میں نوکر ہی پیدا ہوں گے راہنما نہیں
دو چیزیں اپنے اندر پیدا کرلو۔
۔چپ رہنا
معاف کرنا
کیونکہ چپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اور معاف کردینے سے بڑا کوئی انتقام نہیں۔
محبت کے بغیر زندگی
ایک سال کی طرح ہے
گرمیوں کے بغیرایک سویڈش کہاوت
بے وقوف جب تک خاموش رہتا ہے عقل مند شمار ہوتا ہے ۔۔
مصیبت سب سے بہترین کسوٹی ہے جہاں پر دوست پرکھےجاتے ہیں۔
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں
اقوال زریں
ہجر اقتباسات – ہجر عمومی جذبات کو ختم کرتا
اقوال زریں
یادگار اقوال زریں حفظ کرنے جیسی حکمت بھری سنہری باتیں
یادگار اقوال زریں یہ کچھ بلیغ و نفع منداور پرحکمت اوراصول قواعد کے جامع کلمات واقوال ہیں. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان سے بیشمار نفع نصیب فرماۓ. آمین
آپ مزید کلمات واقوال کی رغبت رکھتے ہیں تو ہمیں اطلاع دیں تاکہ ہم مزید اورجمع کرسکیں ، اللہ تبارک وتعالی سب سے بہتر بخشنے والا ہے. سنہری اسلامی اقوال زرین تصاویر ساتھ پڑھیے
یادگار اقوال زریں یہ کچھ بلیغ و نفع منداور پرحکمت اوراصول قواعد کے جامع کلمات واقوال ہیں. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان سے بیشمار نفع نصیب فرماۓ. آمین
آپ مزید کلمات واقوال کی رغبت رکھتے ہیں تو ہمیں اطلاع دیں تاکہ ہم مزید اورجمع کرسکیں ، اللہ تبارک وتعالی سب سے بہتر بخشنے والا ہے. سنہری اسلامی اقوال زرین تصاویر ساتھ پڑھیے
جب آپ یہ سوچیں کہ ہار کی صورت میں کیا کریں گے؟ تو آپ شکست کھا گئے ہیں۔
اس رب کی ناراضگی سے ڈرتے رہو جس کی صفت یہ ہے کہ اگر تم بولتے ہو تو وہ سنتا ہے اور اگر دل میں رکھو تو وہ جانتاہے۔
اگر آپ کسی کام کا پختہ ارادہ کرلیں تو پھر اللہ کی مدد بھی شامل حال ہو جاتی ہے اور کام جلد تکمیل تک پہنچ جاتاہے ۔
یادگار اقوال زریں
صبح کی نیند انسان کے ارادوں کو کمزور کرتی ہے ، منزلوں کو حاصل کرنے والے کبھی دیر تک سویا نہیں کرتے ۔
پرانا تجربہ نئی تعمیر کی بنیاد ہوتاہے ۔۔
کام شروع کرو اللہ کے نام کے ساتھ اور کرتے رہواللہ کی مدد کے ساتھ اور ختم کرواللہ کے شکریے کے ساتھ۔۔ کیونکہ اللہ کی مدد کے بغیر کو ئی بھی کام تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔
اللہ کی عطاؤں پر (الحمدللہ) اور اپنی خطاؤں پر ( استغفراللہ) کہنا اللہ کو بہت پسند ہے ۔
زندگی کی ترقی و تنزلی کا انحصار بیوی کی محبت پر ہے ۔
باپ کی موجودگی سورج کی طرح ہوتی ہے جو گرم ضرور ہوتا ہے لیکن نہ ہو تو زندگی میں اندھیرا ضرور ہو جاتا ہے۔
جو شخص بہانہ بنانے میں بہت اچھا ہو وہ کسی اور کام میں اچھا نہیں ہو سکتا۔
یادگار اقوال زریں تصاویرکے ساتھ پڑھیے
کسی فکر کو قبول کیے بغیر اس پر غور کرنا آپکے تعلیم یافتہ ہونے کی نشانی ہے ۔
جب خواہشیں انسان کے قریب تر ہو جائیں تو وہ خود انسانوں سے دور ہو جاتا ہے
عقل مند سوچ کر بولتا ہے اور بیوقوف بول کر سوچتا ہے
بے وقوف آدمی کا اصل المیہ یہ ہے کہ اس کی کوئی حماقت آخری نہیں ہوتی۔
پیسہ بد ترین آقا ہے مگر بہترین غلام ہے
میں کبھی چپ رہ کر نہیں پچھتایا جب پچھتایا بول کر پچھتایا۔
بہترین انسان وہ ہے جو مسائل حل کرتاہے اور بدترین انسان وہ ہے جو مسائل پیدا کرتاہے ۔
تعریف سن کر خوش ہونے سے اچھا ہے تنقید سن کر بہترین بن جائی
وقت کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ اس کام کاآغاز ہے جسے آپ پورا نہ کریں۔
مسائل کو حل کرنے سے مسائل سے نجات ملتی ہے
آپ کا دشمن وہ جس سے آپ کو نقصان پہنچے قطع نظر اس کے کہ وہ آپ کے خلاف ہے یا آپ کے ساتھ ۔
خدا نے چیزیں استعمال کرنے اور لوگ محبت کرنے کے لیے بنائے ہیں مگر انسان چیزوں سے محبت اور لوگوں کو استعمال کر تے ہیں ۔
مومن کو اتنا علم کافی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔
کم کھانا صحت، کم بولنا حکمت، اور کم سونا عبادت میں شامل ہے۔
جو اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔
علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل اگتے ہیں۔
خوش ہوناہے تو تعریف سنیئے۔اور بہتر ہوناہے تو تنقید سنیئے۔
حکمت بھری سنہری باتیں
عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔
اے مسلمانو! تمہارے لیے رسولِ خدا کی ذاتِ گرامی ایک عمدہ نمونہ ہے۔
جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے اس کا ذمہ دار وہ خود ہے۔
مومن کی زبان دل سے پیچھے رہتی ہے( یعنی بولنے سے پہلے وہ کہنے والی بات پر غور کرلیتا
ہے)۔
ماں کے بغیر گھر قبرستان معلوم ہوتاہے۔
بحران کے وقت کردار بنایا نہیں جاتا بلکہ وہ خودبخود جنم لیتا ہے
اجھے ایسا انسان کی تلاش ہے جس پر عادات اور خواہشات کی بجائے عقل کی حکمرانی ہو۔
مشورہ لینا بری بات نہیں لیکن کسی مشورے پر غورو فکر کے بغیر عمل کرنا بری بات ہے۔
یہ درست ہے کہ ایک مشین پچاس انسانوں جتنا کام کرسکتی ہے۔ لیکن ہزاروں مشینیں آجائیں تب بھی وہ ایک غیر معمولی انسان جتنا کام نہیں کرسکتیں۔
عالم کا امتحان اس کے علم کی کثرت سے نہیں ہوتا بلکہ دیکھناچاہیے کہ وہ فتنہ انگیز باتوں سے کیسے بچتاہے۔
جس لمحے آپ نے سوچا کہ ہار کی صورت میں کیا کریں گے تو آپ شکست کھا گئے۔
اس نے کیا پایا جس نے خدا کو کھو دیا۔اس نے کیا کھویا جس نے خدا کو پالیا۔
اپنی سوچوں کو پانی کے قطروں سے زیادہ شفاف رکھو کیونکہ پانی کے قطروں سے دریا بنتا ہے۔ اور سوچوں سے شخصیت بنتی ہے۔
تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ کا خوف دل میں رکھا کرو، اور گناہ ( سرزد ہوجانے ) کے بعد نیکی کر لیا کرو ، وہ اس گناہ کو مٹا ڈالے گی ، اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا کرو
اللہ پر بھروسہ رکھو اللہ ہی بہتر کار سازہے
ہر صبح ہم دوبارہ پیدا ہوتے ہیں ، آج ہم کیا کرتے ہیں وہی سب سے اہم ہے۔
گوتم بدھ
یادگار اقوال زریں
صبراورنماز سے مدد حاصل کرو
لوگوں کواچھی بات کہو
اللہ کا حکم ہے کہ امانتيں امانت والوں کوواپس کرو
اپنا ہاتھ گردن سے بندھا ہوانہ رکھ اورنہ ہی اسے بالکل کھول دے
کھاؤ پیئو اورفضول خرچی سے بچو
جوشخص اللہ ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا اوراسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا
جوشخص اللہ تعالی پرتوکل کرے اللہ تعالی اسے کافی ہوگا
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے
محبوب ترین چيزہی خرچ کرنے سے نیکی حاصل ہوتی ہے
ہمیں اللہ تعالی کافی ہے اوروہ اچھا کارساز ہے
لوگوں سے اپنے منہ کونہ پھیر
اپنی رفتارمیں میانہ روی اختیارکراور آواز پست رکھ
اوراحسان کرکے زیادہ لینے کی کوشش نہ کر
اللہ کی حفاظت کرو اللہ تمہاری حفاظت کرےگا
جب بے حیا ہوجاؤ توجومرضی کرو
اپنی خوراک پاکیزہ وحلال کرو تمہاری دعا قبول ہوگی
جہاں بھی ہواللہ سے ڈرتے رہو
برائی ہوجاۓ تواسے ختم کرنے کے لیے نیکی کرو
لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آؤ
حرام کردہ اشیاء سے بچوسب سے زيادہ عبادت گزاربن جاؤ گے
لوگوں کے لیے بھی وہی پسندکروجواپنے پسندکرتے ہو
زیادہ نہ ہنسو یہ دل کومردہ بنا دیتا ہے
ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ہے
اللہ سے ڈرو اوراپنی اولاد میں عدل سے کام لو
اللہ تعالی کی محبوب ترین جگہ مساجد ہیں
آگ سے بچواگرچہ کھجورکے کچھ حصہ سے ہی
مظلوم کی آہ سے بچو
میزان میں سب سے رزنی اخلاق حسنہ ہيں
اللہ تعالی کووہ کھانا محبوب ہے جس پرہاتھ زیادہ ہوں یعنی کھانےوالے زیادہ ہوں ۔
اللہ تعالی کی مبغوض ترین جگہ بازارہيں
تاخراورآرام اللہ کی جانب سےاورجلدبازي شیطان کی جانب سے ہے
قلت مال حساب وکتاب میں کمی کا باعث ہے
غصہ نہ کروتوجنت ملے گی
اللہ تعالی کومحبوب ترین عمل مسلمان کوحاصل ہونے والی خوشی ہے
جوغصہ سے باز رہتا ہے اللہ تعالی اس کے عیوب کی پردہ پوشی کرتا ہے
برااخلاق اعمال کواس طرح خراب کرتا ہے جس طرح سرکہ شھد کو
اللہ تعالی کوبندے کی محبوب ترین کلام سبحان اللہ وبحمدہ ہے
اللہ تعالی کومحبوب ترین اخلاق حسنہ کامالک شخص ہے
اپنی زبان کی حفاظت کرو
مونچھیں کٹاؤ اورداڑھی بڑھاؤ
امانت والے کی امانت واپس کرو
اپنے خائن سے خیانت مت کرو
اللہ تعالی سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعامانگو
مشکلات نہیں آسانی پیداکرو
دائیں ہاتھ اوراپنے سامنے سے کھاؤ
جب اللہ تعالی مال دے تواللہ کی نعمت کا اثرآپ پردیکھا جانا چاہیۓ
تمہارے جب کسی قوم کا عزت والا آۓ تواس کی عزت واحترام کرو
اگرتم آنے والے کے دین اوراخلاق کوپسند کرتے ہوتو اس کی شادی کردو
اللہ تعالی کسی گھروالوں سے بھلائی چاہتا ہے توان میں نرمی پیدا کردیتا ہے
کسی سے براسلوک کربیٹھو توپھراچھا سلوک کرو
کسی چيزکا جب کھٹکا پیدا ہوجاۓ تواسے ترک کردو
فیصلہ عدل کےسے کرو
گھرمیں داخل ہوتوگھروالوں کوسلام کرو
جب تمہیں اللہ کی یاد دلائی جاۓ توغلط کاموں سے رک جاؤ
اللہ تعالی کی طرف سے تمہیں بغیرطمع ولالچ اورمانگے جب رزق ملے تولےلو
اللہ تعالی سے مانگو توجنت الفردوس کا سوال کرو
اذان سنو تواللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو
اذان سنو توجواب میں موذن کی طرح تم بھی کہو
تم میں سے کسی کوغصہ آجاۓ تووہ خاموشی اختیارکرے
آدمی کوغصہ آجاۓ تواعوذباللہ کہنے سے غصہ جاتا رہے گا
کسی نے جب منافق کواے میرے سردار کہا تواس نےاپنے رب کوغضب دلایا
تم نماز پڑھوتوالوداعی نماز پڑھو
وضوء کرو اورلباس پہنوتودائيں طرف سے شروع کرو
اپنے کسی مسلمان بھائی کوجب ملوتواسے سلام کہو
اپنی نماز میں موت کویاد رکھو
تم اہل زمین پررحم کرو تم پرآسمان والارحم کرے گا
اللہ سےحیاء کرو جس طرح کہ حیاء کرنے کا حق ہے
سراوراس میں جوکچھ ہے اس کی حفاظت کرو
پیٹ وغیرہ کی حفاظت کرو
اپنی ضروریات کی کامیابی کے لیے رازداری سے تعاون حاصل کرو
جس پربھی نعمت کی گئ اس سے حسد کیا جاتا ہے
وضوء کی حفاظت مؤمن ہی کرتا ہے
سلام کرنے میں بخل کرنے والا سب سے زیادہ بخیل ہے
نمازمیں رکوع سجود مکمل نہ کرکے نمازکی چوری کرنےوالا سب سے بڑا چورہے
سفارش کرو اجرملےگا
لوگوں میں سے اللہ سب سے زیادہ اللہ تعالی کا مشکور وہی ہے جولوگوں کا بھی شکریہ ادارکرتا ہے
تکبرخوبصورتی کی آفت ہے
اسراف وفضول خرچی سخاوت کی آفت ہے
فخر حسب ونسب کی آفت ہے
نسیان علم کی آفت ہے
جوتمہیں محروم رکھے اسے دو
قطع رحمی کرنے والے سے صلہ رحمی کرو
ظلم کرنے والے کومعاف کردو
شراب نوشی ہرشراوربرائ کنجی ہے
بہت جلدفتوی دینے کی جرات آگ میں جانے کی جرات ہے
فقراء سے محبت کرواوران کواپنے ساتھ بٹھاؤ
عفو درگزرمیں غلطی کرنا سزا میں غلطی کرنے سے بہترہے غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ کرو
اگرکسی کی عیب جوئ کرنےلگو ہوتواپنے عیب یاد کرو
جب گناہ کوئی کربیٹھو تو استغفر الله کہو
کوئی نعمت ملے تو الحمد لله کہو
مصیب کوئی آۓ تو إنا لله وإنا إليه راجعون پڑھو
صدقہ وخیرات سے رزق کا نزول طلب کرو
نمازکی اقامت اوربارش کے نازل ہوتے وقت دعا کی قبولیت مانگو
مؤذن روزقیامت سب سے زيادہ لمبی گردن والے ہوں گے
اللہ تعالی کی عبادت اس طرح کروکہ تم اسے دیکھ رہے ہو
لوگوں میں سب سے عاجز بدبخت وہ ہے جودعا کرنے سے عاجزہو
مزدورکی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے قبل اداکرو
اونٹ کوباندھ کراللہ پرتوکل کرو
زندگی کواپنی موت سے قبل غنیمت جانو
اپنی صحت کواپنی بیماری سے قبل غنیمت جانو
فراغت کومشغولیت سے قبل غنیمت جانو
مالداری کوفقر سے قبل غنیمت جانو
سب سے افضل ذکر لا إله إلا الله ہے
سب سے افضل صدقہ قلیل المال کی کوشش ہے
دینے اوپروالا ہاتھ نیچے لینے والے سے بہتر ہے
سب سے اچھی کمائ صحیح و صاف شفاف تجارت ہے
مومنوں میں سب سے افضل اخلاق حسنہ کا مالک ہے
مھاجرین میں سب سے بہترمھاجروہ ہے جس نےاللہ تعالی کی منع کردہ اشیاء کوترک کردیا
افضل جھاد وہ ہے جس نےاللہ تعالی کی ذات میں اپنے نفس سے جھادکیا
ہرمہینہ میں قرآن مجید پڑھو
حکمت بھری سنہری باتیں
عافیت کی دعابکثرت مانگا کرو
ابن آدم کی سب سے زيادہ خطائيں اس کی زبان میں ہیں
نظریں نیچی رکھواورشرمگاہوں کی حفاظت کرو
لذتوں کوختم کردینے والی موت کوبکثرت یاد کیا کرو
اسلام پہلے سب گناہ ختم کردیتا ہے
جومحبت والفت نہیں کرتا اورنہ ہی اس سے کوئ کرتا ہے اس میں کوئ خیروبھلائ نہیں
والدہ کا لازمی احترام کرو کیونکہ اس کے پاؤں تلے جنت ہے
مسکین کوکھانا کھلایا کرواور یتیم کے سرپرہاتھ رکھا کرو
صلہ رحمی میں سب سے پہلے آپ کی والدہ پھرآپ کی والدہ پھر اس کے بعد آپ کا والد اورپھردوسرے قریبی حق دار ہيں
بھلائی اورخیرکی رہنمائی رنے والے اس کے فاعل کی طرح ہی ہے
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں
اقوال زریں
اقوال زریں اردو میں پڑھنے کے لیے – عظیم لوگوں کے اقوال
اقوال زریں اردو میں پڑھنے کے لیے – حکمت کی باتیں – اچھی باتیں – اقوال مولا علی – سنہری اقوال زریں – عظیم لوگوں کے اقوال و خیال خوبصورت ملاحظہ فرمائیں
صوفی ارشادات و فرمان جو ہماری دنیا بدل سکتے ہیں. خوبصورت اقوال زرین جن سے روشنی ملتی ہے. اقوال اردو سچائی کے موضوع پر ہماری ویب سائٹ پرپڑھیے – اقوال زریں انگلش سے اردو میں ترجمہ
فرمودات یا روشن ارشادات اچھے ہوتے ہیں۔ انہیں پڑھو تو مثبت طاقت کے خلیے خون میں مل کر سارے جسم میں گردش کرنے لگتے ہیں. اور ہمیں عجیب سی توانائی اور یاقوتی ملنے لگتی ہے
سنہری باتیں پڑھنے کے لیے
دل کرتا ہے اقوال کی جو خوشبو ہم محسوس کر رہے. ہیں سارا عالم اسی عطر سے مہک اٹھے اور ہمارے دل کے آنگن کی طرح دنیا بھی ویسے جگمگا اٹھے.
اقوال in english کو کیا کہا جاتا ہے اور کہاں ملینگے
– مختصر اقوال کے موضوع پر ہماری ویب سائٹ پرپڑھیے – وقت یا محبت یا دوستی کے سخن – زریں meaning کیا ہے – اقوال زریں خوبصورت – دس اقوال زریں وغیرہ
عظیم ہستیوں کی بہت سی اچھی باتیں ہوتی ہے جو ہم پڑھ کے ان کو اپنی زندگی کی راہ میل سمجھ کر چلنے لگتے ہیں.
عقل مند ہمیشہ غم و فکر میں مبتلا رہتا ہے. دوستی ایک خود پیدا کردہ رشتہ ہے. پست ارادے کامیابی میں رکاوٹ بنتے ہیں. خامیوں کا احساس کامیابی کی کنجی ہے. جھوٹ بول کر جیت جانے سے سچ بول کے ہر جانا اچھا ہوتا ہے
درخت جتنا اونچا ہوگا اس کا سایہ اتناہی چھوٹا ہوگا اس لیے اونچا بننے کی بجائےبڑا بننے کی کوشش کرو. کیوں کے عاجزی خدا کو پسند ہے اور انسان کو تکبر سے گریز کرنا چاہیے وو اسی ہستی کو جچتا ہے
برداشت اور معاف کرنا انسان کی طاقت کی بہترین مثال ہے. جبکہ انتقام کی خواہش انسان کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے-
سنہری باتیں پڑھنے کے لیے
-
پیغامات4 years ago
سالگرہ مبارک کے پیغامات – خوبصورت لوگوں کے خوبصورت دن کے لئے
-
سالگرہ مبارک1 year ago
سالگرہ مبارک کی دعا
-
اشعار1 year ago
مبارک ہو تمھیں جنم دن تمھارا
-
خاندان2 years ago
میری جان سالگرہ مبارک
-
سالگرہ مبارک بیٹا3 years ago
سالگرہ مبارک بیٹا جی – بیٹے کے لیے سالگرہ کے پیغامات
-
بیٹی سالگرہ مبارک4 years ago
بیٹی سالگرہ مبارک – زندگی میں بیٹی کا ہونا سب سے بڑی خوشی ایک نعمت ہے
You must be logged in to post a comment Login