عید مبارک شاعری: ایک تو بندہ عاشق ہو اور دوسرا سونے پی سہاگہ شاعر بھی ہو…
Continue ReadingCategory: عید مبارک
عیدالفطر عید مبارک مسلمانوں کا ایک ایسا خوشیوں بھرا تہوار ہے جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پرآسمان سے اترے ہوے تحفے کی مانند ہے۔ رمضان کی برکتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہ خوشی کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ مسلمان اجتماعی عید کی نماز میں حاضرہوتے ہیں جو صبح طلوع آفتاب کے بعد روشنی میں ہوتی ہے.۔ مسلم حضرات نئے لباس پہنتے ہیں ، مرد حضرات گلے ملتے ہیں. مصحفہ کرتے ہیں. ایک دوسرے کو عید مبارک کہتے ہیں. روزے رکھنے اور فطرانہ ادا کرنے کی بھی مبارک بعد دیتے ہیں. گھروں میں لذیذ، عمدہ اور مزیدار کھانے بناۓ جاتے ہیں خاص طور پر طرح طرح کی میٹھی سویاں! خاندان، دوستوں اور پڑوسیوں کو اپنے ساتھ عید منانے کی دعوت دیتے ہیں۔ پیسوں کی صورت میں بڑے یا خود کفیل گھر کے بچوں کو یا باقی احباب کو تحفے میں نقد دیتے ہیں جسے عیدی کہا جاتا ہے. عید میں مسلمان بچے عیدی جمع کرنے کے لئے سب رشتے داروں سے رابطے میں رہتے ہیں تا کے زیادہ سے زیادہ عیدی بٹوری جا سکے. بچوں میں تو ایک مقابلے کا رجحان پیدا ہوجاتا ہے کے عید پر کس بچے نے زیادہ عیدی جمع کی.
رمضان کے دوران روزہ رکھنے سے بھوکے اور مسکینوں کے لئے ہمدردی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور مسلمانوں کو غریبوں کے لئے فراخدلی سے عطیہ کرنے کی ترغیب رمضان کے طفیل حاصل ہوتی ہے۔
آج ہم آپ سے عید مبارک کے پیغامات اور عید مبارک تصاویربانٹیں گے جو آپ اپنے احباب کو بھیج کر انہیں یہ محسوس کرا سکیں کے آپ انکی خوشیوں میں انکے ساتھ ہیں اور انکو یہ یاد دلا سکیں کے آپ انکو یاد کرتے ہیں ، بھولے نہیں.