فروری 19 تا 20 مارچ | تاریخ پیدائش |
مشتری، نیپچون | حاکم سیارہ |
تصورات میں رہنے والا، وہمی، ہمدرد، لچکدار | خصوصیات |
سرطان عقرب | موزوں برج |
جوزا سنبلہ قوس | غیر موزوں برج |
حمل ثور جدی دلو | قابل برداشت برج |
اسد میزان | غیرجانبدار برج |
حوت افراد کیسے ہوتے ہیں؟

حوت افراد کی آنکھیں نمایاں اور مسکراہٹ بہت پیاری ہوتی ہے. ان کے ہاتھ ہر وقت متحرک رہتے ہیں، گفتگو کے دوران بھی ان کی حرکت جاری رہتی ہے
حوت کی فطرت جذباتی اورحساس ہے. حوت افراد کا ذہن تغیر پذیر ہوتا ہے، اور اسے کسی بھی سمت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے
حوت افراد کم گو ہوتے ہیں اور صرف ان لوگوں سے اپنے دل کی بات کہتے ہیں جو ان کو روح کی گہرائیوں تک جانتے ہیں
یہ افراد نفسی یا ذاتی بادشاہت کی خواہش کے باعث خود غرض ہوتے ہیں، تاہم بعض حالتوں میں ان میں قربانی کا جذبہ بھی ہوتا ہے اور یہ دوسروں کی تکلیف کو فوراً دور کرنے كی کوشش کرتے ہیں.
برج حوت مختصر جائزہ
اس برج میں بہت سی خاصیتیں بھی ہیں. جب یہ لاشعوری طور پر عمل کریں تو یہ چند منٹ میں کسی کی بھی محبت میں گرفتار ہو سکتے ہیں اور چند منٹ میں ہی کسی کی محبت کے سحر سے آزاد ہو سکتے ہیں.
حوت لوگ اپنی نفسیاتی پروجیکشن کے لئے بہت جتن کرتے ہیں. وہ دوسرے لوگوں میں اپنی خاصیتیں دیکھنا چاہتے ہیں.جب ان میں یہ خاصیتیں نہ ہوں تو ان سے بالکل لا تعلق ہو جاتے ہیں اور ان کا نام تک سننا گوارا نہیں کرتے.
برج حوت افراد پیدائشی ایکٹر ہوتے
حوت افراد پیدائشی ایکٹر ہوتے ہیں تاہم انہیں اس کا احساس نہیں ہوتا. آج ان کا ایک رویہ ہے جسے وہ بے حد مناسب خیال کرتے ہیں تو اگلے روز ان کا رویہ بالکل ہی مختلف ہوگا. ان کی شخصیت کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے سامنے پڑی ہر چیزپر جھپٹنے کی کوشش کرتے ہیں.یہ لوگ جذبات اور احساسات سے محبت کرتے ہیں. یہ جتنے بے خبر اور انجان ہوتے ہیں. اتنا ہی یہ کسی معاملے پر اپنی توجہ مرکوز کر سکتے ہیں.
حوت لوگ خود کو واضح طور پر سمجھنے اور اپنے اندر جھانکنے کی کوشش نہیں کرتے. وہ صرف اپنے خواب دیکھتے ہیں. جن لوگوں کے ساتھ ان کا جذباتی تعلق نہ ہو، ان لوگوں کے بارے میں یہ سوچتے تک نہیں. اپنے ذہن کی آنکھ سے یہ روشنی، رنگ اور خدا کو دیکھ سکتے ہیں.
لیکن جب تک یہ اپنی روح اور ذہن کے بارے میں آگاہی حاصل نہیں کرتے ان کی اپنی ذاتی طاقت محدود ہوتی ہے.
خوابوں کی دنیا میں جا بسیں گے
بعض حوت لوگ حقائق سے فراریت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں. اگر ان کو اپنا آئیڈیل نہ ملے تو یہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے خوابوں کی دنیا میں جا بسیں گے اور اپنے خیالوں میں مگن رہیں گے. ان سب افراد کو چاہیے کہ اپنے اندیشوں کو ختم کرتے ہوئے اپنے دل کی آواز سنیں. حوت شخصیات دو قسم کی ہوتی ہیں. ایک خوبصورت، پر کشش اور خوش مزاج ہوتی ہیں. دوسری شخصیت شرمیلے پن کی حد تک محتاط ہوتی ہے.

یہ فطری طور پر رحم دل، سخی، ہمدرد، صابر اور محتاط خصلت کے مالک ہوتے ہیں. غصّے اور چڑچڑے پن کی وجہ سے ان کا اعصابی نظام درہم برہم ہو جاتا ہے.
ان کے اندر اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ اپنی بزدلی یا غیرضروری احتیاط پسندی پر قابو پا سکیں. یہ اپنی ذمہ داری کو نہایت وفاداری سے پورا کرتے ہیں.
برج حوت مختصر جائزہ – شاندار قوت حافظہ
ان کے ساتھ جو لوگ ہمدردی سے پیش آتے ہیں، ان کی صدق دل سے تعریف کرتے ہیں. یہ اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں. ان کی قوّت مشاہدہ بہت اچھی ہوتی ہے. یہ ہر مسئلہ کی بہت سی تفصیلات کو علیحدہ علیحدہ ذہن نشین کر لیتے ہیں. یہ ہر کام نہایت آسانی سےسیکھ لیتے ہیں.
بعض دفعہ یہ اپنے نجی معاملات میں توہم پرستی کا شکار ہو جاتے ہیں. یہ اپنے عالم تصورات میں ایک رومانوی آئیڈیل بنا لیتے ہیں. یہ اپنی شاندار قوت حافظہ کی وجہ سے معلومات کو اپنے ذہن میں محفوظ کر لیتے ہیں اور بغیر کسی مشکل کے یادوں کو اپنے شعور میں دوبارہ دہرا سکتے ہیں.
ان کے اندر اچھی قوت استدلال ہوتی ہے. یہ زندگی سے یکسانیت دور کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ حوت افراد اپنی زندگی میں بہت سے مختصر اور کئی طویل سفر کرتے ہیں.
برج حوت مختصر جائزہ – اپنے جذبات چھپانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں
یہ جس سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ وفاداری اور جان نثاری کرتے ہیں. ان کی فطرت کا ایک پہلو بہت زیادہ توجہ اور پیار مانگتا ہے. اور اگر یہ نہ مل سکیں تو ان کےجذبات گہرائی تک مجروح ہو جاتے ہیں.یہ محبت میں انتہائی درجہ کے حساس ہوتے ہیں، اور اکثر اپنے جذبات چھپانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں.
محبت ان میں زندہ رہنے کا جذبہ پیدا کردیتی ہے. جس کے نتیجہ میں ان کے اندر جرّات اور خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے. یہ ہر اس شخص کے ساتھ گزارہ کر لیتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں.
حوت افراد حالات کے مطابق خود کو ڈھال لینے کے قابل ہوتے ہیں. ان کے نزدیک ازدواجی تعلقات بڑی اہمیت رکھتے ہیں . یہ بڑی آسانی سے رام ہو جاتے ہیں. اگرچہ ان پر تلون مزاجی کے دورے پڑتے رہتے ہیں. ایسے میں ان کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے.
ظاہری طور پر ان کے اندر کبھی نہ ختم ہونے والا ہمدردی کا ذخیرہ ہوتا ہے.اور وہ اچھے ساتھی ہوتے ہیں لیکن ان کا موڈ اتنی تیزی سے بدلتا رہتا ہے کہ شادی کے بعد اطمینان سے رہنا ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے
عاشق کی حیثیت سے یہ نا قابل یقین ہوتے ہیں کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کو جذباتی میلان میں ایک ماحول کی ضرورت ہوتی ہے
برج حوت رومان کے شدید جذبہ کا تجزیہ کر رہے ہوتے ہیں
اگرچہ وہ داخلی طور پر محبت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں. غالباً اصل وجہ ان کی دہری فطرت ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ جہاں وہ رومان کے شدید جذبہ کا تجزیہ کر رہے ہوتے ہیں. وہاں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی قوت ان کے داخلی جذبات میں رکاوٹ پیدا کر دیتی ہے.
اگرچہ وہ اچھی باتیں کرنا بھی چاہتے ہیں لیکن ان کی زبان سے ناشائستہ الفاظ ادا ہو جاتے ہیں. حوت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے جیون ساتھی کے انتخاب میں بڑی احتیاط سے کام لیں.
وہ اتنی آسانی سے دوسروں کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں کہ بعض اوقات یہ اپنے اس پارٹنر جس کو کہ کافی مشکلات کے بعد تلاش کیا تھا ، کوبھی ضائع کر دیتے ہیں.
حوت افراد میں ایک بہت بڑی خامی یہ پائی جاتی ہے کہ وہ کبھی ایسے کام میں دلچسپی نہیں لیتے جو ان کی طبیعت اور مزاج سے مطابقت نہ رکھتا ہو. یہ افراد مالی مفادات حاصل کر کے اپنا مستقبل شاندار بناتے ہیں اور یہ اپنا مستقبل محفوظ دیکھنا پسند کرتے ہیں.
حوت لوگ مضبوط قوت ارادی کے باعث حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں
یہ اپنے پسندیدہ کام کی بدولت خوب دولت کماتے ہیں اور اس میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں. یہ لوگ اپنی مضبوط قوت ارادی کے باعث نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں. جبکہ ان میں اکثریت ایسے افراد کی ہوتی ہے کہ جو مشکل حالات میں گھبرا کر مضبوط افراد کا سہارا ڈھونڈتے ہیں یابے چینی اور اضطرابی کیفیت کا شکار ہو کر تنہائی میں پناہ لینے کی کوشش کرتے ہیں
ضروری گزارش
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں
مزید اپنا برج معلوم کرنا کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے برج حمل مختصر جائزہ