برج حمل مختصر جائزہ - ملاحظہ فرمائیں برج حمل مختصر جائزہ - حمل لوگ فطری طور…
Category: حمل
برج حمل کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش 21 مارچ تا 20 اپریل
حاکم سیارہ مریخ
خصوصیات پراعتماد، رہنما ، پرجوش، خودپسند
موزوں برج اسد قوس
غیر موزوں برج سرطان میزان جدی
قابل برداشت برج ثور جوزا دلو حوت
غیرجانبدار برج سنبلہ عقرب
حمل لوگ کیسے ہوتے ہیں؟
حمل لوگ فطری طور پر بہت تیز ہوتے ہیں. وہ تیزی سے بات کرتے ہیں . تیزی سے سوچتے ہیں، تیزی سے چلتے ہیں اور ان کے بارے میں مشہور ہے کہ صبر کا مظاہرہ نہیں کرتے. جن میں یہ تیزی نہ ہو وہ حمل لوگ نہیں ہو سکتے.یہ لوگ چیلنج کا مقابلہ کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں. یہ پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں.یہ بڑی قوّت,شان اور عزم کے ساتھ اپنا راستہ بناتے ہیں.آپ انکو کوئی کام کرنے کو کہیں اور سمجھ لیں کہ وہ کام ہو گیا. یہ لوگ پہلے کرتے ہیں, اور بعد میں سوچتے ہیں اور جب یہ چل پڑیں تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے.
یہ برج جرّات اور بہادری سے تعلق رکھتا ہے. یہ لوگ تصوراتی ہوتے ہیں اور انکی خواہشات زندگی سے بڑی ہوتی ہیں. ہر چیز یا بات جو انہیں اچھی لگتی ہے یہ اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوتے ہیں.اور جو انہیں اچھی نہ لگے, اس کے بارے میں بہت بے صبرے ہوتے ہیں.اگر یہ ناخوش یا ناراض ہوں تو طوفان برپا کر دیتے ہیں مگر یہ طوفان دیر پا نہی رہتا. آپ اپنی آنکھیں بند کر کے کھول لیں تو انکا غصہ ٹھنڈا ہو چکا ہوگا اور آپ انکے چہرے کو ہشاش بشاش پائیں گے مگر بہت سے لوگ اسے نہیں سمجھتے کہ انکی ناراضگی عارضی ہے.
ایک منفی حمل بڑا اکڑ باز ہوتا ہے اور خراب موڈ میں بالکل قصائی لگتا ہے جیسے ابھی کسی کو چھری مار دے گا لیکن جب اسکا غصہ اتر جاتا ہے تو وہ نہ صرف اپنے کیے پرشرمندہ ہوتا ہے بلکہ معافی بھی مانگ لیتا ہے.ان لوگ کی ایک بہترین خوبی یہ ہے کہ وہ سچائی کی قدر کرتے ہیں اور اگر کوئی بات منطقی انداز سی کی جائے تو وہ پوری توجہ سے اسے سنتے اور مانتے ہیں.ان میں تمام تر منفی خصوصیات کے علاوہ معصومیت کا عنصر بھی موجود ہے. جب یہ اپنی خراب کردہ کسی صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو انتہائی معصوم لگتے ہیں. یہ لوگ بہترین لوگ سے دوستی رکھتے ہیں اور بہترین تقریبات میں شرکت کرتے ہیں. دولت, رتبہ, گلیمر اور شان و شوکت ان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ ان تمام چیزوں کے باوجود بھی سب میں نمایاں نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں. حمل لوگ کی خودی ان کے لیے بے حد اہم ہے اور وہ اپنی طاقت کو محسوس کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جو کہ ایک مثبت بات ہے مگر جب ایک بچوں کی طرح خود پسند شخص کا کسی دوسرے انفرادی طور پر طاقتور شخص سے واسطہ پڑتا ہے تو پھر مسئلہ بن جاتا ہے.
یہ لوگ جانتے ہیں کہ اپنے نظریات کو کس طرح استعمال میں لانا ہے اور بعض اوقات یہ اپنے نظریات کے لحاظ سے وقت سے آگے ہوتے ہیں. یہ لوگ اپنی حد سے بھی آگے جا کر سوچتے ہیں اور جو کام بھی کر رہے ہوتے ہیں, اس کے بارے میں ان کی سوچ بڑی مثبت ہوتی ہے. ان کا یہی رویہ انکی غیر معمولی ذہنی اور جسمانی توانائی کے امتزاج سے انہیں طاقتور بناتا ہے.ایک کمزور اور اپنی حد میں رہنے والے شخص کے بارے میں ان کا رویہ منفی ہوتا ہے. یہ لوگ سمارٹ اور فیشن کے شوقین ہوتے ہیں اور جسے حاصل کرنا چاہیں,جلدی سے حاصل کر لیتےہیں.یہ اس بات کو نہیں سمجھ پاتے کہ کمزور لوگ اپنی حدوں میں کیوں رہتے ہیں اگر آپ پیار سے انہیں یہ بات سمجھانے کی کوشش کریں تو سمجھ بھی جائیں گے مگر جب اگلی بار اس طرح کی صورت حال ان کے سامنے ہوگی تو وہ دوبارہ بے صبری کا مظاہرہ کریں گے.
یہ لوگ تجربات کے شوقین ہوتے ہیں یہ موجد اور بہادر ہوتے ہیں. ان کے قہقہے اور جوش مردہ دلوں کو بھی گرما دیتے ہیں. کامیابی ان کی شخصیت کے لئے لازمی جزو ہے بعض اوقات یہ گھمنڈی بھی ہوتے ہیں. برج حمل قربانی کی علامت ہے جبکہ اس برج کی علامت مینڈھا ہے. مینڈھا موسم بہار کی بھی علامت ہے.حمل لوگ فطری طور پر نیک,دل کش اطوار اور اچھی دماغی طاقت کے مالک ہوتے ہیں.یہ لوگ چاھتے ہیں کہ دوسرے ان پر بھروسہ کریں یا ان کے دست نگر بن کر رہیں. ان کے اندر یہ بڑی اچھی خوبی ہے کہ یہ ڈپلومیسی سے کام لے کر دوسروں کو اپنی ذات میں دلچسپی لینے پر مائل کر دیتے ہیں یا وہ ان کے خیالات اور مشوروں پر عمل کرنے لگتے ہیں.حمل لوگ بہادری کی حد تک حوصلہ مند اور مہم جوئی کے شوقین ہوتے ہیں.
حمل لوگ پیار کرنے والے, خوش اخلاق اور سخی ہوتے ہیں. جذباتی اعتبار سے یہ بڑے حساس اور تیز مزاج ہوتے ہیں اور ذرا سی بات پر غصہ میں آ جاتے ہیں. بعض اوقات غصہ ان کی عقل پر غالب آ جاتا ہے. حمل لوگ کے اندر بغض و کینہ ہوتا ہے. یہ لوگ جارحیت پسند, خود سر اور پختہ ارادے کے مالک ہوتے ہیں. اس قسم کی شخصیت اور مزاج کے مالک ہوتے ہیں جو اپنی تقدیر خود بناتے ہیں اور بگاڑتے ہیں. حمل لوگ کے اندر اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ ایک مسئلے کے باریک نقاط کو سمجھ سکیں.ان کے مقابل اوسط ذہن کے مالک لوگ کو بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے. حمل لوگ بعض اوقات ضرورت سے زیادہ خوش فہمی میں مبتلا ہو کر نقصان اٹھاتے ہیں. ان میں ایک صلاحیت اور بھی ہوتی ہے کہ یہ زیادہ کوشش کئے بغیر کافی معلومات اور تربیت حاصل کر لیتے ہیں.
ان کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ ذرا بھی ترنگ میں ہوں تو کسی بات پر بغیر سوچے سمجھے عمل کر بیٹھتے ہیں. ان کو چاہیے کہ اپنے جذباتی نظریات کا ہوشیاری سے جائزہ لیتے رہیں اور فوراً اس پر ہرگز عمل نہ کریں. بہت سے حمل لوگ بڑنےذہین ہوتے ہیں لیکن اس شعبہ میں بھی وہ ہر اول دستہ کا کام کرتے ہیں.مجموعی طور پر حمل لوگ میں اتنی زیادہ خود اعتمادی ہوتی ہے کہ دوسرے ان سے سبق حاصل کر سکتے ہیں. چونکہ انکی جڑیں چٹانوں کی طرح مضبوط ہوتی ہیں اس لئے وہ زندگی کے بڑے بڑے خطرناک بحرانوں سے بچ کرنکل جاتے ہیں. حوصلہ اور خود اعتمادی ان کو فطری طور پر لیڈر بنا دیتی ہے. وہ حقیقی طور پر دوسروں کو کنٹرول نہیں کر سکتے.