عید مبارک
عید نوروز جشن جمشیدی بہار اور بخت کی آمد کا جشن
سالگرہ ویب سائٹ کے قارئین پوری دنیا میں موجود ہیں جو مختلف عقیدوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر ہمیشہ ہمیں اپنی محبتوں اور دعا میں شریک رکھتے ہیں. دنیا بھر میں 300 ملین سے زیادہ افراد نوروز مناتے ہیں – اوران لوگوں نے 3،000 سال سے زیادہ عرصہ تک عید نوروز جشن جمشیدی منایا ہے – بلقان سے بحیرہ اسود کے طاس سے وسطی ایشیاء تک اور مشرق وسطی سے لے کر دیگر مقامات تک یہ جشن منایا جاتا ہے. سالگرہ ادارہ عید نوروز جشن جمشیدی منانے والوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے – سال نؤ بہت بہت مبارک ہو
سالگرہ ویب سائٹ کے قارئین پوری دنیا میں موجود ہیں جو مختلف عقیدوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر ہمیشہ ہمیں اپنی محبتوں اور دعا میں شریک رکھتے ہیں. دنیا بھر میں 300 ملین سے زیادہ افراد نوروز مناتے ہیں - اوران لوگوں نے 3،000 سال سے زیادہ عرصہ تک عید نوروز جشن جمشیدی منایا ہے - بلقان سے بحیرہ اسود کے طاس سے وسطی ایشیاء تک اور مشرق وسطی سے لے کر دیگر مقامات تک یہ جشن منایا جاتا ہے. سالگرہ ادارہ
النيروز یا نوروز مطلب نیا دن! اسے نوروز عید جشن جمشیدی کہا جاتا ہے. يہ دن فارسيوں كے پسندیدہ تہواروں ميں سے ایک تہوار اور عظيم جشن مانا جاتا ہے۔ كہا جاتا ہے كہ اس جشن كو سب سے پہلے منانے والا شخص فارسيوں كے ہی قديم بادشاہوں ميں سے ایک بادشاہ جمشيد تھے ۔ اور انھیں “جمشاد” ميں سے مانا جاتا ہے
عید نوروز جشن جمشیدی کیا ہے ؟
ظاہر ہے اس تہوار کی ابتدا جمشید کے زمانے سے ہوئی ۔ کہتے ہیں کے جمشید اسی دن تخت نشیں ہوا تھا ۔ جمشید کے بعد بھی ایرانی بادشاہوں نے اس روایت کو زندہ رکھا ۔ خصوصاً ساسانی حکمران اس دن اپنا دربار منعقد کرتے تھے۔ امرا و اراکینِ، بادشاہ سلطنت کے بارگاہ حضور تحفے پیش کرتے اور پھر بادشاہ انہیں انعام و اکرام سے نوازا کرتے تھے ۔
اسی دن صوبوں کے نئے گورنروں کا تقرر کیا جاتا۔ نئے نئے قیمتی و خوبصورت سکے ڈھالے جاتے ۔ آتش کدوں کی صفائی کا بہت ہی خاص اہتمام کیاجاتا ۔ اسی لئے ہی جشنِ جمشیدی تو نوروز کا دوسرا نام پڑا ۔
نوروز کب منایا جاتا ہے ؟
نوروز فارسى کلنڈر کے پہلے ماہ كا پہلا دن كہلاتا ہے. جیسے پہلی جنوری ہمارے ہاں مشہور ہے ۔ اور يہ جشن پہلے دن كے بعد پانچ ايام تك سرکاری طور چلتا ہے. نوروز ایران کا قومی و عوامی تہوار قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ موسمِ بہار کی آمد پر فارسی سال کے پہلے مہینے “فروردین” کی پہلی تاریخ کو جوش و خروش اور انتہائی والہانہ جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
تیرہ دنوں تک ایرانی اس تہوار کو انتہائی دل کے اتھاہ گہرائیوں اور پرمسرت جذبات کے ساتھ مناتے ہیں ۔ عیسوی کیلنڈر کے مطابق یہ تہوار بائیس مارچ کو منایا جاتا ہے۔
نوروز پر اردو شاعری
اردو کے مایا ناز شاعر “سودا ” ایک شعرمیں لکھتے ہیں؛
“واسطے خلعت نوروز کے ہر باغ کے بیچ
آبجو قطع لگی کرنے روش پر مخمل “
مرزا غالب کے ہمعصر اور شعرگوئی رقیب “ذوق” صاحب فرماتے ہیں؛
“فی الحقیقت یہ وہ شادی ہے کہ جس کے رو برو
جشنِ جمشیدی کا کچھ مطلق نہیں رتبہ رہا”
- ڈیکسٹروکارڈیا کا غیر معمولی خاندان
- گوگل کو 25ویں سالگرہ مبارک: جدت کے چوبیس سالوں کی تاریخ کا جشن
- ماں کی سالگرہ کا تحفہ
- جمعہ مبارک برکتوں بھرا دن
- ایک انجانی سی دوستی کی کہانی
- شوہر کی سالگرہ: پیارے شوہر کے لئے خوشیوں کا دن
ایران میں عید نوروز کو ملی تہوار، اور زمین کا سورج کے گرد چکر مکمل ہونے پے بہار کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اور عید طبیعت کے طور پر مانا جاتا ہے جیسے ہندو ھولی کا تہوار یا عیسائی ایسٹر مناتے ھیں. اس دن یہ سب لوگ اپنے دسترخوان مختلف کھانوں سے سجاتے ہیں
ہندوستانی کھانے اور ہولی تہوار
ھندو لوگ بھی ھولی بہت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں. یہ بھی اصل میں بہار کا جشن ہے. لوگ رقص کرتے ہیں. ایک دوسرے پر رنگ چھڑکتے ہیں اور خواتین خصوصی کھانے بناتی ہیں . 28 مارچ کو ہولی 2021 اتوار شروع ہوگی اور پیر ، 29 مارچ کو ختم ہوگی
ایسٹر کا تہوار جشن اور ایسٹر کے کھانے
عیسائی آبادی بھی بہار کو خوش آمدید کہتے ہیں. ایسٹر کا جشن بہت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں. اسی انداز میں جیسے نوروز ، بسنت، ہولی کو منایا جاتا ہے . ایسٹر پر بھی دل پسند دستر خواں گھروں میں سجتے ہیں . ایسٹر اتوار 4 اپریل، 2021 کو ہوگا. یہ سب تہوار اور جشن ایک حساب سے ملے جلے اور جڑواں لگتے ہیں جو الگ الگ رنگ اور لبادے اوڑھے بیٹھے ہیں.
عید نوروز جشن جمشیدی – گندم کی کاشت
ایران میں تو گندم کی کاشت کر کے نوروز منایا جاتا ہے . یہ اس زمین کے انسانوں کی اپنے پسند کے موسموں کے استقبال کی قدیم روایت ہے. تھکا دینے والا موسم سرما گزر جاتا ہے. انسان باہر نکلتے ہیں . خوراک و خورد نوش کی چیزوں کی جستجو میں لگ جاتے ہیں فصل اور فروٹ کاشت کرتے ہیں
نوروز کو کیسے مناتے ہیں؟
جیسا کہ نوروز پر زیادہ تر تعطیلات ہوتی ہیں. “نوروز میز” پر, اپنی روایات کا ایک سیٹ لے کر آتا ہے۔
ان میں “ہفت سین” مطلب “سات س” میز پر س سے شروع ہونے والی سات چیزوں سے سجاوٹ کی جاتی ہے . ساتھ اس پر کلام خدا ” قرآن مجید ” بھی رکھا جاتا ہے. تاکے جملہ برکتیں نازل ہوں. جس میں فارسی خط “ایس مطلب س ” سے شروع ہونے والی سات علامتی اشیاء شامل ہیں۔
ان سات س میں سیب، سنجد(بیر)، سماق، سیر(لہسن)، سرکه، سبزه سکه (گندم گھاس )، سمنو و سنبل. شامل ہیں۔ یہ سب نئے سال کی مختلف امیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جن میں صحت ، دولت ، اور خوشحالی و ترقی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر ، “سیر” لہسن کا لفظ ، بیماری اور برائی سے بچاؤ ، سفید سرکہ صبر اور دراز عمر کی نمائندگی کرتا ہے۔ ٹیبلز میں آئینہ ، موم بتیاں ، سجے ہوئے انڈے ، پانی اور مختلف پھل بھی شامل ہوتے ہیں۔
عید نوروز پر آگ پر چھلانگ لگانا ہوتا ہے ؟
ہفت سین کے بعد یہ آگ پر چھلانگیں لگانا سرگرمی ان دو بڑی روایات میں سے ایک ہے جو گزرے سال کے آخری چند دن کی یاد کی علامت ہے۔
موسم بہار کی آمد سے بلکل تھوڑا سا پہلے کیا ہوتا ہے کہ ، بچے گلیوں میں بھاگتےہیں. گلیوں میں زور سے برتن پیٹتے ہیں. اور دروازے کھٹکھٹاتے ہیں. اور مٹھائی یا پیسے مانگتے ہیں۔ یہ بھی تقریباً عیسائی تہوار ” ہالووین ” جیسا ہے۔
سال نؤ کے آخری بدھ کے روز جسے ” چہار شنبے صوری ” ( سرخ بدھ ) بھی کہتے ہیں. اس روز لوگ عوامی مقامات پر ہجوم جمع کرتے ہیں۔ روایتی گانوں کو گاتے ہوئے اور آگ پر چھلانگیں لگا کے یہ سطر دہراتے ہیں کہ “مجھے اپنی طرح خوبصورت سرخ رنگ دو اور میری ہر بیماری واپس لے لو” ۔ یہ آگ اوائلی زرتشت مذہب کی بھی یاد تازہ کرتی ہے۔
ایرانیوں کے پاس سانٹا کلاز جیسا اپنا کردار ہے
ایرانیوں کے پاس سانٹا کلاز جیسا اپنا کردار ہے۔ جسے وہ آمو نوروز (چچا نوروز) بلاتے ہیں۔ جو مسخری کر کے انکے چہروں پے مسکراہٹیں بکھیرتا ہے۔
ایرانی کھانوں کے ذائقہ کی تو بات ہی الگ ہے۔ لیکن نوروز پر وہ خاص ڈش بناتے ہیں جسے “سبزی پلو ماہی” کہا جاتا ہے۔ جو جڑی بوٹی اور چاول مچھلی سے بنتا ہے وہ لاجواب اور کمال کا ہوتا ہے۔ آپ کے ساتھ ترکیب بانٹ رہے ہیں . اس کو کیسے بنایا جاتا ہے
سبزی پلو ماہی ترکیب
طبع مزاج میں آنے والی تبدیلی کو اگر دیکھا جائے تو بہار انسان کے مزاج و خیال میں خوشی کی کیفیت لاتی ہے. ہر شی تر و تازہ اور ہری بھری ہوکر نکھرجاتی ہے۔ بلبلوں کا مستی میں چہچہانا بہار کی آمد کی خبر دیتا ہے۔ پس انسانی فطرت میں خوشی کی لہر کا اظہار نوروز، ہولی، اور ایسٹر جیسے کئی اور بھی دنیا میں رائج رواج ہیں.
پاکستان میں کس طرح موسم بہار کو خوش آمدید کیا جاتا ؟
پاکستان میں کافی وقت سے بہار کو مرحبا کہنے کے لئے بسنت بہت پیار سے منایا جاتا رہا ہے . بسنت کو اب بھی پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں گاؤں اور کسبوں میں الگ انداز سے منایا جاتا ہے . پنجاب میں خوبصورت پتنگ بنا کر اڑانا اور سندھ میں آرائیں (پھولوں کی کاشت و کاروبار کرنے والے افراد) کی طرف سے راہ چلتے سب لوگوں کو مسکرا کے مفت میں اپنی جھولی میں بھرے پھول بانٹ کر اصل میں بہار کی آمد کو مرحبا کہنا ہوتا ہے . اب یہ دونوں رسمیں شدید اختلافات کی نظر ہونے کی وجہ سے ماند پڑ رہی ہیں
بسنت کے پتنگ بسنت کے پتنگ
پاکستان عید نوروز جشن جمشیدی
لیکن آج کل ثقافتی دن منانے کا تو پاکستان میں اب ایک رواج چل پڑا ہے . جیسے سندھ میں موسم سرما کے دسمبر ماہ کے پہلے ہفتے کے اتوار کے دن ” ٹوپی اجرک ثقافتی ایکتا دن ” اور اس سے مانوس ہوکر بلوچی ثقافت دن بھی منایا جارہا ہے. ہتاکے انکی وجہ حادثاتی یا کچھ اور ہووہ لگ بات. نوروز بھی تو ٣٠٠٠ سال جمشید سے پہلے تونہی منایا گیا تھا مگر اب نوروز کی حقیقت سے انحرافی کسی بھی طرح سے نہی کی جا سکتی
ٹوپی اجرک ثقافتی ایکتا دن – انجنیئر شمع منور
انسان تہوار کیوں مناتا ہے ؟
” تہوار” سنسکرت زبان کے لفظ تیوہار سے نکلا ہے ۔ جس کے معنی ہے کے “ایسی تقریب جو اجتماعی طور پر مقررہ تاریخ میں غم یا خوشی کے طور پر یکساں منائی جائے”۔
ہر ملک میں موسموں کی تبدیلی اور ماہ و سال کے آٖغاز وانجام پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مختلف انداز میں منایا جاتا ہے. اور اس رواج کا اندازہ ہم سکولز میں سرما اور گرمی میں ہونے والی چھٹیوں سے بخوبی لگا سکتے ہیں. بچپن میں یہ چھٹیاں ہمیں عید سے کسی بھی لحاظ سے کم نہیں لگتی تھیں ۔
بنیادی طور پر کوئی بھی تہوار کسی بھی ملت و قوم کی ثقافتی و مذہبی وحدت اور قومی تشخص کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے تہوار جوش و خروش سے مناتی ہیں کیوں کے یہ تہوار انہیں دوسروں قوموں سے منفرد اور جداگانہ حثیت عطا کرتے ہیں۔
نوروز جمشیدی تہوار
تقریباً ہر مذہبی تہوار میں ثقافتی تہوار والی تمام تر خوبیاں پائی جاتی ہیں ۔ اینتھراپولوجی کے نظر سے تو مذہبی اور ثقافتی تہوار دراصل ایک ہی چیز ہیں ۔ بلکہ مذہبی تہوار قدرے زیادہ بڑا ثقافتی تہوار ہوتا ہے. کیوں کہ اس پر عمل کرنے والوں میں مذہبی مقاصد کے حصول کے طلبگاروں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے اور عقیدے و ایمان سے لبریز ہوکر منانے میں دل کے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔
فیض احمد فیض نے کیا خوب کہا ہے
ٹپکنے لگی اُن نگاہوں سے مستی
نگاہیں چرانے کے دن آرہے ہیں
صبا پھر ہمیں پوچھتی پھر رہی ہے
چمن کو سجانے کے دن آرہے ہیں
چلو فیض پھر سے کہیں دل لگائیں
سنا ہے ٹھکانے کے دن آرہے ہیں
حقیقت میں یہ دن نوروز جشن جمشیدی اہل مشرق کے لیے بہار کی آمد پر ایک مسرت اور شادمانی کا حسین اظہار ہے۔ ہزاروں برسوں سے جاری یہ جشن جمشیدی موسم سرما کے خاتمہ اور بہار کے موسم کی نرگسی نوید لے کر آتا ہے ۔
ایرانی شمسی نظام یعنی زمین کا سورج کے گرد چکر مکمل ہونے کو سال کا آغاز شمار کرتے ہیں. ایرانی لوگ اس آغاز کو ثقافتی دن سمجھ کربہت خلوص کے ساتھ مناتے ہیں
اس جشن کے وجود کی گواہی حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے بھی بہت پہلے ملتی ہے
اس جشن کے وجود کی گواہی حضرت عیسیٰ کی پیدائش سے بھی بہت پہلے ملتی ہے۔
مشہور ایرانی بادشاہ اور ایرانی مذہب کے پیشوا زرتشت کے دور میں نوروز کو خصوصی مقام حاصل ہوا تھا زرتشت کے ہی دور میں نوروز کو چار قدرتی عناصر پانی ، مٹی ، آگ اور ہوا کا مظہر اور علامت سمجھا جاتا تھا ۔
اس عقیدے اور حکومتی دلچسپی نے نوروز کو بہت رنگا رنگ ، طاقتور اور پُر وقار بنا کے تقویت بخشی ۔ مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ نوروز والا جمشیدی جشن منا تے ہیں
نوروز پاکستان میں کیسے مناتے ہیں ؟ عید نوروز جشن جمشیدی
پاکستان کے بھی کچھ علاقوں (بلوچستان ، بلتستان اور دیگر ) میں نوروز کا جشن مذہبی اور روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔
جشن نوروز موسم بہار کی نوید اور بلتستان کی ثقافت کے طور پی منایا جاتا ہے جہاں موسم سرما کے اختتام کی ہوا جب چلنے لگتی ہے تو گاؤں کے باسیاں اپنے گھروں سے کاشت کاری کیلئے مشغول ہوجاتے . اپنے کھیتوں اور گھاس کے میدانوں کی صفائی شروع کردیتےہیں
کچھ خوش رنگ موسمی پرندوں کی لوٹ آنے کی خبر ملتے ہی ہر گھر کی خواتین جشن نوروز کی تیاریوں میں بادام اور گیری سے جو روایتی طعام ہیں اس کے تیاریوں میں مگن ہوجاتی ہیں .
گاؤں کے بزرگ نشاندہی کراتے تھے کے نوروز کے دنوں میں سورج اس پہاڑ کے عقب میں ڈھل جاے گا. اور اس دن سے راتیں چھوٹی اور دن لمبے ہونا شروع ہوجاینگے
نوروز ایران میں کیسے مناتے ہیں ؟
قدیم ایران کے رہنے والے گھروں کی صفائی اور گھریلو اشیاء کی دھلائی کرکے نیا لباس زیب تن کرتے ہیں. نیز کے اس فطری تبدیلی کا دل سے خیرمقدم کرنے کی کوشش کرتے ہیں
لوگ عید نوروز جمشیدی جشن پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں اور زور شور سے گیت گنگناتے ہیں یر گانے گاتے بجاتے ہیں۔ حکومتی دفاتر پانچ دن کے لیے بند رہتے ہیں اور لوگ دو ہفتے تک خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ تفریح کر کے خوب مزہ کرتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں۔ ایران میں تو گندم کی کاشت کر کے نوروز منایا جاتا ہے
عید نوروز جشن جمشیدی اور عملیات
قدیم زمانے میں لوگوں کا خیال تھا کہ سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے ۔ اور نوروز ہر سال کے دوران آنے والا وہ مقام یا وقت ہے جب سورج برج دلو کو چھوڑ کر برج حمل میں داخل ہوتا ہے۔ شمس [سورج] جب بارہ ١٢ برجوں کا دورہ مکمل کرکے برج حمل کے پہلے درجے میں داخل ہوتا ہے. خاص اسی وقت کو نوروز کہا جاتا ہے. اور یہ آج پاکستان میں ( پاکستان کے معیاری وقت مطابق ) نوروز ہفتہ ، 20 مارچ، 2021 سہ پہر 2:37 بجے ہوگا
نوروز کا ابتدائی وقت عملیات کے لئے نہایت متبرک اور پرتاثیر سمجھا جاتا ہے. اور عامل حضرات اس متبرک وقت کو غنیمت جانتے ہوئے رزق کی زیادتی ، صحتیابی ، تحفظ ، خوش بختی وغیرہ کے عملیات تیار کرکے رکھ لیتے ہیں. جیسے مربع نقش آتشی چال اور کچھ ورد وظائف وغیرہ اور کچھ مذہبی سکالرز اس دن کو ماننا یا منانا بدعت کے زمرے میں آتا ہے .
آج کل ہم نیا سال سورج کے گرد زمین کا ایک چکر مکمل ہونے پر مناتے ہیں۔ ماہر فلکیات کے لیے اب نوروز کے بالکل صحیح وقت کا تعین کرنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔
نوروز دنیا میں کتنے لوگ مناتے ہیں ؟ عید نوروز جشن جمشیدی
یہ دن فقط ایران تک ہی ہرگز محدود نہیں بلکہ فارسی زبان جہاں جہاں بولی جاتی ہے وہاں اس کے اثرات زیادہ واضح نظر آتے ہیں
جیسے تاجکستان ، افغانستان ، آذربائیجان ، ہندوستان اور پاکستان میں بھی بعض لوگ جو ایرانی سرحدوں کے پاس رہتے ہیں وہ اس کو جشن یا تہوار کے طور پراسی انداز مناتے ہیں. جیسے دیگرعید نوروز جمشیدی کو منانے والے ہیں۔
سرزمین فارس جسے ایران کہا جاتا ہے اور جہاں اس تہوار کا آغازہوا وہاں اس وقت بھی تمام مذاہب مل کر نوروز کو قومی تہوار کے طور پر مناتے ہیں
ایران کے علاوہ دوسرے ملکوں جیسے ترکی ، افغانستان ، پاکستان ، ترکمانستان ، ازبکستان ، آذربائیجان قازقستان ، تاجکستان ، کرغزستان میں بھی تمام مذاہب مل جل کر جشن نوروز کو روایتی طور پر مناتے ہیں
دنیا بھر میں 300 ملین سے زیادہ افراد نوروز مناتے ہیں – اوران لوگوں نے 3،000 سال سے زیادہ عرصہ تک عید نوروز جشن منایا ہے – بلقان سے بحیرہ اسود کے طاس سے وسطی ایشیاء تک اور مشرق وسطی سے لے کر دیگر مقامات تک یہ جشن منایا جاتا ہے
عید مبارک
عید الاضحی مبارک
عید الاضحی مبارک! یہ عید خدا کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں کا اظہار ہے۔ عید ہمیں قربانی اور تعاون کی بڑی اہمیت یاد دلاتی ہے۔ یہ وقت ہے جب ہم دوسروں کی مدد کرتے ہیں، گریبان داروں کو سہارا دیتے ہیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔ ہمیں اس عید پر اپنے دلوں کو خالصی سے صاف کرنا چاہیے اور شکرگزاری کا اظہار کرنا چاہیے کہ ہمیں یہ نیکیوں کی موقع ملی۔ عید الاضحی ہمیں انسانیت، تعاون اور خیرخواہی کی معنوں کو سمجھانے کا ذریعہ بناتی ہے۔ اس عید پر، میں ہمیشہ کی طرح امید کرتا ہوں کہ ہم سب ایک دوسرے کے لئے خیر، محبت اور مہربانی کا پیغام بن سکیں۔
عید الاضحی کی خوشی سے ہمیں آپسی محبت اور بڑھتی ہوئی ہمت کی مثالیں دیتی ہیں۔ عیدکی بہاروں میں خوشیوں کے پھول کھل جائیں اور آپ کی زندگی خوشیوں سے معطر ہوجائے۔
عید الاضحی مبارک کے خاص پیغام
اس پاک مناسبت پر دعا ہے کہ آپ کی دنیا بھر میں خوشحالیاں برسائیں، آپ کو خوشیوں کی لمبی قطار نصیب ہو، اور خدا آپ کو ہر طرف کامیابیاں عطا فرمائے۔ عید الاضحی مبارک ہو
یہ عید الاضحی آپ کے دل میں تسلی کی روشنی، آپ کے گھر میں خوشیوں کی تابندگی، اور آپ کی زندگی میں برکت لے آئے۔ عید مبارک
عید الاضحی کی دلکش منظر میں، آپ کو خوشیاں بہکائے جائیں، پیار کا پگھلتا ہوا دھماکہ محسوس ہو، اور خوشی کے پھولوں کی خوشبو آپ کی زندگی کو مسکراہٹ سے بھر دے۔ عید الاضحی مبارک ہو
یہ عید الاضحی آپ کے دل میں پیار اور تعاون کا احساس بھر دے، آپ کو محبت کی گرم جھلکیاں دے، اور آپ کی دنیا کو روشن کرے۔ عید مبارک
عید الاضحی کے پیغام کو اپنے دل میں بسانے کا وقت ہے۔ آپ کو تعاون کا رنگ دکھائی دے، آپ کو احساس کرائے
کہ آپ ایک دوسرے کی فکر کریں، اور آپ کو خوشیاں اور برکتوں سے نوازے۔ عید الاضحی مبارک
آپ سب کو بہت بہت عید مبارک
اس خوبصورت عید کی روشنی میں، آپ کی دل کی خواہشات پوری ہوں، آپ کو کامیابیوں کی راہ دکھائی دے، اور آپ کو خوشیوں سے بھر دے۔ عید مبارک
عید الاضحی آپ کو تعاون کی قدر سمجھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، آپ کو خدا کی رحمتوں کا احساس کرواتی ہے، اور آپ کو نیکیوں کی راہ دکھائی دیتی ہے۔ عید مبارک
اس مبارک موقع پر، آپ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں مسرتیں ہمیشہ برقرار رہیں، آپ کو کامیابیوں کی فصل ملے، اور آپ کے دل کو محبت سے بھر دیا جائے۔ عید مبارک
عید الاضحی کی دلکش مناظر کے ساتھ، آپ کو خوشحالیوں کی لہریں لے آئیں، اور آپ کو امیدوں کا پیغام دیں۔ یہ عید آپ کی زندگی کو روشنی اور معنی سے بھر دے۔ عید مبارک
عید الاضحی آپ کے دل کو ایمان، آپ کے گھر کو برکت، اور آپ کی دنیا کو امن سے بھر دے۔ عید مبارک!
اس پیاری عید کی منظر سے، آپ کو خوشحالیاں ملیں، آپ کو نیکیوں کا سفر ملے، اوریہ عید الاضحی آپ کے دل میں توازن پیدا کرے، آپ کو اخلاص کی تقویت دے، اور آپ کو نیک عملوں کی پیروی کرنے کی توفیق عطا کرے۔ عید مبارک
اس پیاری عید کی منظر سے
عید الاضحی کے دنوں میں، آپ کو سببی کامیابیاں ملیں، آپ کی دعاؤں کا اجابت ہو، اور آپ کو خوشیاں بہشتیں ملیں۔ عید مبارک
اس خوشیوں کے موقع پر، آپ کو ایک دوسرے سے محبت کرنے کی قوت ملے، آپ کو مہربانی کرنے کی ادائیں ملیں، اور آپ کو تعاون کی روشنی محسوس ہو۔ عید مبارک
عید الاضحی کی منظر میں، آپ کو دل کی پاکی، روحانیت کی بلندی، اور خدا کے فضل و کرم کا احساس ہو۔ عید مبارک
اس پاک مناسبت پر، آپ کی دعاؤں کا اثر برقرار رہے، آپ کو نیک عملوں کی توفیق ملے، اور آپ کو خوشحالیاں ملیں۔ عید مبارک
عید الاضحی آپ کو طاعتوں کا میدان ملے، اخلاقیت کی بلندی حاصل ہو، اور خوشیاں آپ کی زندگی میں بے حد گھلیں۔ عید مبارک
اس پاک مناسبت پر، آپ کی دعاؤں کی قبولیت ہو، آپ کو برکتوں کا سفر ملے، اور آپ کو راہیں روشن ہوں۔ عید مبارک
ایک باپ کے لیے عید الاضحی کی بہترین خواہشات
باپ جان، عید الاضحی مبارک ہو! آپ میرے لئے نہ صرف باپ ہی بلکہ میری پہچان ہیں۔ آپ کی محنت، قربانی اور خدمات کو سر جھکاتے ہیں۔ آپ نے ہمیشہ میری ترقی اور خوشی کیلئے کوششیں کی ہیں۔ میں آپ کو ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ آپ میرے لئے ایک مثالی باپ ہو۔ آپ کو خدا کی خاص برکات ملیں اور آپ کی دنیا ہمیشہ خوشیوں سے بھری رہے۔ عید مبارک
باپ جان، عید الاضحی کی مبارکباد! آپ میرے لئے نہ صرف باپ بلکہ میری راہنما، مشورہ دینے والا اور حمایت کرنے والا ہیں۔ آپنے میری زندگی میں بے شمار خوشیاں لائی ہیں اور میری ترقی کا سامری بنے ہیں۔ آپ کے محنت کا پھل عید الاضحی ہمیشہ میرے دل میں خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ آپ کو خدا کی برکات اور رحمتیں ملیں۔ عید مبارک ہو
باپ جان
باپ جان، عید الاضحی مبارک ہو! آپ میرے لئے وہ روشنی ہو جو میری زندگی میں چمکتی ہے۔ آپکی محبت، لاڈلیوں کی مثال ہے جو میرے دل کو پھولوں کی طرح خوشیوں سے بھرتی ہے۔ آپ کی تحفظ کی خاطر ہمیشہ دعاؤں کرتا ہوں اور آپ کے ساتھ ہر خوشی کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ عید الاضحی کے موقع پر میں آپ کو خدا کی برکات، خوشیوں اور تمناؤں کی پوری ہوئی دستیابی دعا کرتا ہوں۔
باپ جان، عید الاضحی کی دلبری مبارکباد! آپ میرے لئے نہ صرف باپ بلکہ سچّے دوست، راہنما اور معلم ہیں۔ آپ نے میری ترقی میں محنت کی ہے اور میری خوشیوں کا حصہ بنے ہیں۔ آپ کی تعلیم، اخلاقیت اور نیکی میرے لئے ایک مثالی راہنمائی ہیں۔ میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے ایسے پیار اور توجہ سے پرورش دی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر میری دعاؤں کا یہی رنگ ہوتا ہے کہ آپ کو خدا کی نعمتوں سے مالا ملیں اور آپ کی زندگی خوشیوں سے منور ہوجائے۔ عید مبارک ہو
پیاری ماں کے لیے عید الاضحی کی نیک خواہشات
ماں جان، عید الاضحی مبارک ہو! آپ میری دنیا کی شمع ہیں جو میرے دل کو روشنی سے بھرتی ہیں۔ آپ کی قربانیوں کا احساس میرے دل کو امید اور تسلی دیتا ہے۔ آپ کی دعاؤں کا حامل بن کر میں دنیا کی سفر کو طے کرتا ہوں۔ امی جان، آپ کو خدا کی رحمتوں کا احساس ہمیشہ قائم رہے۔ عید مبارک
میری پیاری ماں، عید الاضحی کی مبارکباد! آپ کی دعاؤں کا اثر میری زندگی پر ہمیشہ برقرار رہے۔ آپ نے میری ترقی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آپ کی دعاؤں کی برکات سے میری راہیں روشن ہوئی ہیں۔ ماں، آپ کو خدا کی خاص برکات ملیں اور آپ کی خوشیاں کبھی کم نہ ہوں۔
امی جان، عید الاضحی کی روشنی میں آپ کو دل سے مبارکباد! آپ کی محبت اور قربانی کی تعبیر میری زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ آپ کی حمایت، تعلیم اور اخلاقیات نے میرے لئے راستہ دکھایا ہے۔ ماں، آپ کو خدا کی حفظ و امان ملے اور آپ کی دنیا کو بہترین خوشیوں سے بھر دیا جائے۔
ماما جان،! میں آپ کی شفیق اور سچی دعاؤں کا قرضدار ہوں! دعائیں جو میری ترقی کی لئے آپ تہجد کو مانگتی ہیں اور بارگاہ الہی میں قبول ہوتی ہیں. بہت بہت عید مبارک پیاری ماں
پیاری گرل فرینڈ کے لیے عید الاضحی کی بہترین مبارکباد
میری پیاری گرلفرینڈ، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیوں کا باعث بننا میری خوشی کا باعث ہے۔ آپ کے ساتھ عید منانا میری زندگی کی خوشیوں کو مزید بڑھاتا ہے۔ عید الاضحی مبارک
عید الاضحی کی دلبری موقع پر، آپ کو میری محبت کی گہرائیوں تک مبارکباد! آپ کے ساتھ عید منانا میری دل کی خواہش ہے اور آپ کی خوشیوں میں شریک ہونا میری خوشی ہے۔ عید مبارک
میری عزیز گرلفرینڈ، عید الاضحی کی مبارکباد! آپ کو خدا کی برکات اور خوشیوں سے آباد کرنے کا منصب ملا ہے۔ آپ کی خوشیاں میری دل کو شادمانی سے بھرتی ہیں۔ عید الاضحی مبارک
میری عزیز گرلفرینڈ
عید الاضحی مبارک ہو! میری عزیز گرلفرینڈ، آپ کے ساتھ عید کی خوشیاں دوگنی ہوتی ہیں۔ آپ کی مسکاں میری دل کو خوشی کی بو دیتی ہے اور آپ کے ساتھ ہر لمحہ خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ عید مبارک!
میری پیاری گرلفرینڈ، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیاں میری خوشیوں کو مکمل کرتی ہیں۔ آپ کے ساتھ عید کا دن منانا میری خوشی کا باعث ہے۔ عید مبارک
عید الاضحی مبارک ہو! میری پیاری گرلفرینڈ، آپ کے ساتھ ہر موقع پر خوشی کا جشن منانا میری خواہش ہوتی ہے. آپکو آپکی مسکراہٹ جیسی عید مبارک
عید الاضحی کی بہترین نیک خواہشات محبوب کے لیے
میرے محبوب کو عید الاضحی کی مبارکباد! آپ کی خوشیوں کی دعاؤں میں شامل ہونا میری خوشی کا باعث ہے۔ عید مبارک!
عید الاضحی کی روشنی میں، میرے محبوب کو دل سے مبارکباد! آپ کے لئے خدا کی بہترین برکات کی خواہش کرتا ہوں۔ عید مبارک
میرے دل کے محبوب، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیاں میرے دل کو چمکنے والی ستارے کی طرح ہیں۔ عید مبارک
عید الاضحی کی موقع پر، میرے محبوب کو دل سے مبارکباد! آپ کی خوشیوں کی برقراری میری خواہش ہے۔ عید مبارک
میرا پیارا محبوب، عید مبارک ہو
میرا پیارا محبوب، عید مبارک ہو! آپ کی محبت میری دل کی خوشیوں کا راز ہے۔
عید الاضحی کی دلبری موقع پر، میرے محبوب کو مبارکباد! آپ کی خوشیوں کا باعث بننا میری خوشی کا باعث ہے۔ عید مبارک
میرا پیارا محبوب، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کے ساتھ عید کا دن خوشیوں کی بارش لاۓ۔
عید الاضحی مبارک ہو! میرے محبوب کو آپ کے دعاؤں کی بہترین برکات ملیں۔
میرا پیارا محبوب، عید الاضحی کی دلبری مبارکباد! آپ کی خوشیوں کا باعث بننا میری خوشی کا باعث ہے۔ عید مبارک!
پیارے بھائی کے لیے عید الاضحی کی نیک خواہشات
میرے پیارے بھائی کو عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیاں میرے دل کو چھو جاتی ہیں۔ عید مبارک!
بھائی جان، عید الاضحی کی دلبری مبارکباد! آپ کے لئے خدا کی نعمتوں کا احساس ہمیشہ قائم رہے۔ عید مبارک!
عید الاضحی کی روشنی میں، میرے بھائی کو دل سے مبارکباد! آپ کی خوشیوں کی دعاؤں میں شامل ہونا میری خوشی کا باعث ہے۔ عید مبارک!
میرے دل کے بھائی، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کے ساتھ عید کی خوشیاں دوگنی ہوتی ہیں۔ عید مبارک!
بھائی جان
بھائی جان، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیاں میرے دل کو خوشی کی بو دیتی ہیں۔ عید مبارک!
عید الاضحی کی موقع پر، میرے بھائی کو دل سے مبارکباد! آپ کے لئے خدا کی بہترین برکات کی خواہش کرتا ہوں۔ عید مبارک!
میرے پیارے بھائی، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیوں کا باعث بننا میری خوشی کا باعث ہے۔ عید مبارک!
عید الاضحی کی دلبری موقع پر، میرے بھائی کو مبارکباد! آپ کی خوشیوں کی برقراری میری خواہش ہے۔ عید مبارک!
میرا پیارا بھائی، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کے ساتھ عید کا دن خوشیوں کی بارش لاۓ۔ عید مبارک!
خوبصورت بہن کے لیے عید کی نیک خواہشات
میری پیاری بہن کو عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی مسکاں میری دل کو خوشی سے بھر دیتی ہیں۔ عید مبارک!
بہن جان، عید الاضحی کی دلبری مبارکباد! آپ کے لئے خدا کی بہترین برکات کی خواہش کرتا ہوں۔ عید مبارک!
عید الاضحی کی روشنی میں، میری بہن کو دل سے مبارکباد! آپ کی خوشیاں میری خوشیوں کو مکمل کرتی ہیں۔ عید مبارک!
میری دل کی بہن، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کے ساتھ عید کی خوشیاں دوگنی ہوتی ہیں۔ عید مبارک!
میری پیاری بہن
بہن جان، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیاں میرے دل کو خوشی کی بو دیتی ہیں۔ عید مبارک!
عید الاضحی کی موقع پر، میری بہن کو دل سے مبارکباد! آپ کے لئے خدا کی نعمتوں کا احساس ہمیشہ قائم رہے۔ عید مبارک!
میری پیاری بہن، عید الاضحی مبارک ہو! آپ کی خوشیوں کا باعث بننا میری خوشی کا باعث ہے۔ عید مبارک!
عید الاضحی کی دلبری موقع پر، میری بہن کو مبارکباد! آپ کی خوشیوں کی برقراری میری خواہش ہے۔ عید مبارک!
میری پیاری بہن عید الاضحی مبارک ہو! آپ کے ساتھ عید کا دن خوشیوں کی بارش لاۓ۔ عید مبارک
بہن جان، عید الاضحی مبارک ہو! آج ہماری جانب سے تمہارے لئے ایک مستقبل بھرا ہوا ہے۔ خدا تمہیں تقویت دے اور تمہارے خوابوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عید مبارک!
میری پیاری بہن
بہن جان، عید الاضحی کی مبارکباد! یاد رکھو کہ زندگی میں راہیں کبھی آسان نہیں ہوتیں، لیکن ہمیشہ ہمارے ساتھ خدا کھڑا ہوتا ہے۔ آپ طاقت سے بھرپور رہیں اور مشقت کی راہ پر مضبوطی سے چلیں۔ عید مبارک!
عید الاضحی مبارک ہو! میری پیاری بہن، آپ کو خدا کی برکتوں اور آرام کی روشنی سے آباد کرنے کا منصب ملا ہے۔ تم ایک خوبصورت راہ پر حرکت کرو، کیونکہ تم میں وہ قوت ہے جو دنیا کو تبدیل کر سکتی ہے۔ عید مبارک!
بہن جان، عید الاضحی کی دلبری مبارکباد! تم ایک لڑکی ہو، اور تم میں اتنی طاقت ہے کہ تم دنیا کو ہلا سکتی ہو۔ کچھ مشکلات ہوں، لیکن تم قوی ہو اور تم ہر مشکل کا سامنا کر سکتی ہو۔ عید مبارک!
بہن جان، عید الاضحی مبارک ہو! تم ایک ملکیت کا مالک ہو، اور تمہاری کامیابی کی کوئی حد نہیں ہو سکتی۔ آپنے خوابوں کو پیروی کرو
پیارے بیٹے کے لیے عید کی بہترین ترغیبی خواہشات
میرے پیارے بیٹے کو عید الاضحی مبارک ہو! تم ہمیشہ خدا کی حفاظت میں رہو اور اپنے خوابوں کو حقیقت بناؤ۔ عید مبارک!
بیٹے جان، عید الاضحی کی دلبری مبارکباد! تم ایک مستقبل کی روشنی ہو، توقعات پر قدم رکھو اور خود کو ہر روز بہتر بناؤ۔ عید مبارک
عید الاضحی مبارک ہو! میرے پیارے بیٹے، تم میں وہ قوت ہے جو دنیا کو تبدیل کر سکتی ہے۔ اپنی محنت اور جدوجہد کے ساتھ آگے بڑھو اور خوابوں کو حقیقت بناؤ۔ عید مبارک
بیٹے جان، عید الاضحی مبارک ہو! زندگی میں راستہ کبھی آسان نہیں ہوتا، لیکن تم میں وہ تقویت ہے جو ہر مشکل کو پیدا کرتی ہے۔ ہمیشہ پیش رو رہو اور ناامیدی کبھی نہ کرو۔ عید مبارک
میرے پیارے بیٹے، عید الاضحی مبارک ہو! تم ایک ستارہ ہو جو ہمیشہ چمکتا رہے گا۔ تم زمینی خوابوں کو آسمانی حقیقت بنا سکتے ہو۔ عید مبارک
بیٹے جان، عید الاضحی مبارک ہو! تم میں وہ لہر ہے جو سب کو متاثر کرتی ہے۔ ہمیشہ بہادر رہو اور اپنی خوابوں کو پورا کرنے کیلئے جدوجہد کرو۔ عید مبارک
پیاری بیٹی کے لیے عید کی بہترین متاثر کن خواہشات
میری پیاری بیٹی، عید الاضحی مبارک ہو! تم ایک بہترین خواب کا حقیقتی تجسس ہو، توقعات کو نہیں بلکہ حقیقت بناؤ۔ عید مبارک!
بیٹی جان، عید الاضحی کی دلبری مبارکباد! تم میں وہ قوت ہے جو دنیا کو روشن کر سکتی ہے۔ خدا کی رحمتوں کے ساتھ تم ہر مشکل کا سامنا کر سکتی ہو۔ عید مبارک!
عید الاضحی مبارک ہو! میری پیاری بیٹی، تم ایک خوبصورت روشنی ہو، توقعات کو دکھاوے بنا حقیقت بناؤ۔ تم میں وہ قوت ہے جو دنیا کو تبدیل کر سکتی ہے۔ عید مبارک!
بیٹی جان، عید الاضحی مبارک ہو! تم ایک ستارہ ہو جو ہمیشہ چمکتا رہے گا۔ تم ہمیشہ کامیاب رہو اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے محنت کرو۔ عید مبارک!
بیٹی جان، عید الاضحی مبارک ہو
میری پیاری بیٹی، عید الاضحی مبارک ہو! تم ایک مستقبل کی روشنی ہو، خوابوں کو پیش کرتی رہو اور انہیں حقیقت بناؤ۔ عید مبارک!
بیٹی جان، عید الاضحی مبارک ہو! تم میں وہ قوت ہے جو دنیا کو تبدیل کر سکتی ہے۔ آگے بڑھو اور تمام خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا جنون رکھو۔ عید مبارک!
عید الاضحی مبارک ہو! میری پیاری بیٹی، تم ایک خوبصورت قوت ہو
کسی خاص کے لیے عید مبارک کے مختصر پیغامات
عید مبارک! آپ کو خوشیوں کی عید مبارک ہو، اور آپ کی زندگی خوشیوں سے بھری رہے
اس پیاری عید پر دعا ہے کہ آپ کی خواہشات پوری ہوں اور آپ کا دل خوشی سے بھر جائے۔ عید مبارک
یہ عید آپ کی زندگی میں نیکیوں اور برکت لے آئے، اور آپ کو کامیابیوں کی سوچ دے۔ عید مبارک
عید کا چاند روشنی اور خوشی کی لہریں لے کر آئے، اور آپ کے دل کو خوشی سے بھر دے۔ عید مبارک
میری دعا ہے کہ آپ کی عید خوشی سے بھری ہو، اور آپ کو محبت اور امن سے رنگین کرے۔ عید مبارک
عید کا چاند روشنی اور خوشی کی لہریں لے کر آئے، اور آپ کے دل کو خوشی سے بھر دے۔ عید مبارک
یہ عید آپ کو نئی روشنیاں، نئے امیدیں اور نئی خوشیاں لے کر آئے۔ عید مبارک
عید کی خوشبو، خوشیوں کی بوچھاری، اور محبت کی لہریں آپ کی زندگی کو محفوظ کریں۔ عید مبارک
آپ کی دعاؤں کی روشنی میں، آپ کی خوشیوں کا رنگ ہو، اور آپ کی خواہشات پوری ہوں۔ عید مبارک!
میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کی عید چمکدار اور پیاری ہو، جس طرح آپ کے دل کی روشنی کچھ نہیں ہو سکتی۔ عید مبارک
عید کے لیے دو سطری شاعری۔
چاند تمہارے لئے دُعا مانگے، یہ عید کا توہین زباں مانگے۔
خوشیاں برسائو، دلوں کو بہکائو، عید مبارک کہنے کا موقع مانگے۔
لبوں پر مسکاں، دلوں میں شادی، عید کی خوشیاں محبت کی بارشیں بنائیں۔
خدا کی رحمتوں کا نظام، عید کا رنگ و روشنی کا منظر پیش کرائیں۔
عید کی چاندنی، دلوں کی دھڑکن، یہ عید کا دورانیہ ہم سب کو بہکائے۔
ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے، خوشیوں کی چڑھائیں ادا کرائے۔
عید آئی ہے گلوں کی بہار لائی ہے
عید آئی ہے گلوں کی بہار لائی ہے
خوشیوں کا پیغام دلوں میں انگار لائی ہے۔
عید کی تقریبات کا رنگ سجا دیا
دلوں کو خوشیوں سے بھرا دیا۔
معصومیت کی تصویر، عید کی ہنسیوں میں سمائی ہے
خدا کی محبت، عید کی دلربا نشاطوں میں بسائی ہے۔
چاند کی روشنی، میٹھی سی خوشبو
عید کا جشن، دلوں کو لہر سی لے آیا ہے۔
عید کی تقریبات میں خوشیوں کی بارش ہوئی ہے
دلوں کو ایک دوسرے سے محبت کا احساس ہوئی ہے۔
عید کی رونق میں چمکتے ہیں خوابوں کے تارے
خدا کی رحمتوں کا اظہار ہوئی ہے۔
عید کی تصویر، خوشیوں کی دستانہ،
دلوں میں امید کی امانت رکھتی ہے۔
اشعار
عید مبارک شاعری – عید پر 2 اور 4 سطر شاعری اور عید غزل عید نظمیں
عید مبارک شاعری: ایک تو بندہ عاشق ہو اور دوسرا سونے پی سہاگہ شاعر بھی ہو تو کام گیا. خوشی کا موقعا ہو یا کوئی اور چیز وو اپنے خیال مرزا غالب کی طرح یوں بیان فرمائیں گے
جہاں میں ہو غم شادی بہم ہمیں کیا کام
دیا ہے ہم کو خدا نے وہ دل کی شاد نہیں
خیر قصہ مختصر – ہم کو بھی دل میں سوجھا کے کیوں نہ ہم بھی اس عید پر کچھ شاعری آپ احباب کے گوش گذار کریں. لہذا حاضر ہے کچھ عید مبارک کی خوبصورت شاعری کے نمونے. امید کرتے ہیں آپ دوستوں کویہ عید شاعری پسند آئیگی. سالگرہ ڈاٹ پی کے ایک خالص سالگرہ مبارک کی نیک خششات پر مبنی پیغامات کا آن لائن اردو کا ایک بڑا جریدہ ہے، تاہم خوشی کے جو بھی تہوار ہوتے ہیں ان پر ہم ضرور طبع آزمائی کرتے ہیں تاکے آپ کو کچھ اچھا اور ڈھنگ کا پڑھنے لائق مواد پیش ہوسکے .
عیدالفطر کی بازگشت ہے اور عید سے متعلق ہم نے کچھ عید پیغام بھی پیش کر چکے ہیں جو آپ احباب نے پسند بھی فرماۓ ہیں. آپ نے انکو کھو دیا ہے تو آپ کی آسانی کے لئے ان مراسلوں کی لنک پیش کرتے ہیں. میرے سپاھی عید مبارک – سرحد پار شہزادوں کو عید مبارک , دوستوں کو عید مبارک پیغام جو سارا سال سوشل میڈیا پر سر کھاتے رہتے ہیں , عید الفطر مبارک پیغامات ان کے نام جو اسلام اور وطن کی خوشبو سے سرشارہیں , میری جان عید مبارک – عیدالفطر کا پیغام کسی خاص کے لئے, عید مبارک کے پیغامات – عید الفطر بہت بہت مبارک, عید الفطر ضرور پڑھیے اور خاندان بمع دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیجئے.
عید مبارک شاعری میں پڑھیے بہترین اردو میں عیدالفطر کے موضوع پر شاعری
ہمارے سوشل نیٹ ورک فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر پنٹرسٹ پر ہمیں پسند فرما کر ہماری تازہ ترین اطلاعات سے با خبر رہ سکتے ہیں. اگر آپ ہمارے اس ویب سائٹ پر کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید. رابطہ فرمائیں اس شاعرانہ عید کے انتخاب کے لئے ہم نے کچھ آن لائن ویب سائٹ سے بھی استفاذا لیا ہے ان احباب کا بہت بہت شکریہ. ان نمایاں فیس بک، ریختہ ، اردو ویب فورم، سیڈ پوئیٹری وغیرہ شامل ہیں.
عید شعر
شعر غزل کے اک حصے کو کہتے ہیں ۔ شعر کی سطر کو مصرہ کہا جاتا ہے، اشعار پہ مشتمل مجموعہ کو غزل کہتے ہیں ایک شعر میں دو مصرعے ہوتے ہیں۔ پہلے مصرعے کو مصرع اولیٰ اور دوسرے کو مصرع ثانی کہتے ہیں غزل میں موجود اشعار کے مختلف نام ہیں پہلے شعر کو مطلع کہا جاتا ہے جس کے دونوں مصروں میں قافیہ اور ردیف استمال ہوتا ہے غزل کے آخری شعر کو مقطع کہا جاتا ہے
مصحفی غلام ہمدانی
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہا
کہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالو
ہے عید کا دن اب تو گلے ہم کو لگا لو
عید تو آ کے مرے جی کو جلاوے افسوس
جس کے آنے کی خوشی ہو وہ نہ آوے افسوس
ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سے
جاتے ہو کہاں جان مری آ کے مقابل
مصحفی غلام ہمدانی
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ
اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
اسلم کولسری
اس مہرباں نظر کی عنایت کا شکریہ
تحفہ دیا ہے عید پہ ہم کو جدائی کا
عید پر خوبصورت شعری مجموعہ بمع تصاویر – عید مبارک شاعری
حاصل اس مہ لقا کی دید نہیں
عید ہے اور ہم کو عید نہیں
بیخود بدایونی
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے
راگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
آبرو شاہ مبارک
عید کے بعد وہ ملنے کے لیے آئے ہیں
عید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد
عید مبارک کی خوبصورت شاعری
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سے
چمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
محمد اسد اللہ
شہر خالی ہے کسے عید مبارک کہیے
چل دیے چھوڑ کے مکہ بھی مدینہ والے
اختر عثمان
آئی عید و دل میں نہیں کچھ ہوائے عید
اے کاش میرے پاس تو آتا بجائے عید
غریب ماں اپنے بچوں کو پیار سے یوں مناتی ہے
پھر بنا لیں گے نئے کپڑے یہ عید تو ہر سال آتی ہے
مجھ کو تیری نہ تجھ کو میری خبر جائے گی
عید اب كے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
عید آئی ہے مسرت کے پیامی بن کر
وہ مسرت جو تیری دید سے وابستہ ہے
ہم نہ مانیں گے عید آئی ہے
آپ آتے تو عید بھی آتی
عید کا دن گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
دعا ھے آپ دیکھیں زندگی میں بے شمار عیدیں
خوشی سے رقص کرتی مسکراتی پر بہار عیدیں
شاید تم آ ؤ میں نے اِسی انتظار میں
اب کے برس کی عید بھی تنہا گزار دی
عید آئی تم نہ آئےکیامزا ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
اِس عید پر پِھر ساتھ ہیں میرے
پَردیس تنہائی اور بس تیری یادیں
خود تو آیا نہیں اور عید چلی آئی ہے
خود تو آیا نہیں اور عید چلی آئی ہے
عید کے روز مجھے یوں نہ ستائے کوئی
اُدھر سے چاند تم دیکھو، ادھر سے چاند ہم دیکھیں
نگاہیں یوں ٹکرائیں کہ دو دلوں کی عید ہو جائے
غم ہی غم ہیں تری امید میں کیا رکھا ہے
عید آیا کرے اب عید میں کیا رکھا ہے
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
آج چاند رات ہے پر میں کل عید مناؤں کیسے
میرا چاند اب تک خفا ہے مجھ سے ، میں اسے مناؤں کیسے
کچھ تارے تیری پلکوں پہ بھی روشن ہوں گے
کچھ رلائے گا مجھے بھی تیرا غم عید كے دن
ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺗﺮﮎ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﺎ ﺑﺠﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ
ﮐﯿﺎ ﺗﺠﮭﮯ ﻋﯿﺪ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﮯ؟
تیرے کہنے پہ لگائی ہے مہندی میں نے
عید پر اب تو نہ آیا تو قیامت ھوگی
عید کا دن تو ہے مگر جعفرؔ
میں اکیلے تو ہنس نہیں سکتا
جعفر ساہنی
یہ وقت مبارک ہے ملو آکے گلے
پھر ہم سے ہنس کے کہو ذرا عید مبارک
ہے عید میکدے کو چلو دیکھتا ہے کون
شہد و شکر پہ ٹوٹ پڑے روزہ دار آج
سید یوسف علی خاں ناظم
عید کا چاند جو دیکھا تو تمنا لپٹی
ان سے تقریب ملاقات کا رشتہ نکلا
رحمت قرنی
عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیں – عید مبارک شاعری
عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیں
اک برس دن کی ملاقات ہے یہ بھی نہ سہی
شعلہؔ علی گڑھ
اگر حیات ہے دیکھیں گے ایک دن دیدار
کہ ماہ عید بھی آخر ہے ان مہینوں میں
مرزارضا برق ؔ
عید کا دن ہے گلے مل لیجے
اختلافات ہٹا کر رکھیے
عبد السلام بنگلوری
تو آئے تو مجھ کو بھی
عید کا چاند دکھائی دے
ہربنس سنگھ تصور
بادباں ناز سے لہرا کے چلی باد مراد
کارواں عید منا قافلہ سالار آیا
جوشؔ ملیح آبادی
کئی فاقوں میں عید آئی ہے
آج تو ہو تو جان ہم آغوش
تاباں عبد الحی
عید میں عید ہوئی عیش کا ساماں دیکھا
دیکھ کر چاند جو منہ آپ کا اے جاں دیکھا
شاد عظیم آبادی
خوشی ہے سب کو روز عید کی یاں
ہوئے ہیں مل کے باہم آشنا خوش
میر محمدی بیدار
عشق مژگاں میں ہزاروں نے گلے کٹوائے
عید قرباں میں جو وہ لے کے چھری بیٹھ گیا
شاد لکھنوی
رہنا پل پل دھیان میں
ملنا عید کے عید میں
حسن شاہنواز زیدی
ابرو کا اشارہ کیا تم نے تو ہوئی عید – عید مبارک شاعری
ابرو کا اشارہ کیا تم نے تو ہوئی عید
اے جان یہی ہے مہ شوال ہمارا
حاتم علی مہر
وہاں عید کیا وہاں دید کیا
جہاں چاند رات نہ آئی ہو
شارق کیفی
کسی کی یاد منانے میں عید گزرے گی
سو شہر دل میں بہت دور تک اداسی ہے
اسحاق وردگ
جہاں نہ اپنے عزیزوں کی دید ہوتی ہے
زمین ہجر پہ بھی کوئی عید ہوتی ہے
عین تابش
عید کا چاند تم نے دیکھ لیا
چاند کی عید ہو گئی ہوگی
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
مل کے ہوتی تھی کبھی عید بھی دیوالی بھی
اب یہ حالت ہے کہ ڈر ڈر کے گلے ملتے ہیں
دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیال
وہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہے
عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریں
عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
امجد اسلام امجد
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا
یہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے
دلاور علی آزر
فلک پہ چاند ستارے نکلنے ہیں ہر شب
ستم یہی ہے نکلتا نہیں ہمارا چاند
پنڈت جواہر ناتھ ساقی
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی
ہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی
غلام بھیک نیرنگ
اے ہوا تو ہی اسے عید مبارک کہیو
اور کہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے
تری پراری
ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیں
جس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک
لیاقت علی عاصم
جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سے
دن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے
عبید اعظم اعظمی
ماہ نو دیکھنے تم چھت پہ نہ جانا ہرگز
شہر میں عید کی تاریخ بدل جائے گی
جلیل نظامی
جب تک تمام شہر مہکتا نہ پائیں ہم
کیسے یہ عید کی خوشیاں منائیں ہم
لبوں پہ رنگ تبسم نہ دل میں موج ِ سرور
میرے وطن کے غریبوں کی عید کیا ہوگی
دن بھر خفا تھی مجھ سے مگر چاند رات کو
مہندی سے میرا نام لکھا اس نے ہاتھ پر
میرا چاند تم ہو میری عید تم ہو
میری آرزوؤں کی تمہید تم ہو
میرا چاند تم ہو میری عید تم ہو
غم کے ماروں کے لیئے درد کا سامان بنا
شام کی گود میں وہ شعلہ نما عید کا چاند
چاند کو دیکھا تو یاد آگئی صورت تری
ہاتھ اٹھے ہیں مگر حرف دعا یاد نہیں
اللہ کرے کہ تم کو مبارک ہو روز عید
ہر راحت و نشاط کا ساماں لیئے ہوئے
نظر جو چاند پہ کی دل میں مسکرائے تم
دعا کو ہاتھ اٹھائے تو یاد آئے تم
کتنے ترسے ہوئے ہیں عیدوں کو
وہ جو عیدوں کی بات کرتے ہیں
جن کے ملنے کا آسرا ہی نہیں
عید ان کا خیال لاتی ہے
میرے قریب آئی نہ اب تک بہار عید
مدت سے ہے جہاں میں مجھے انتظار عید
مجھ کو تیری نہ تجھے میری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
ہلال عید میں بھی تم مجھے نظر آئے
نہ جانے میرا تصور تھا یا فریب نظر
ہلال عید میں بھی تم مجھے نظر آئے
وفا کا سندیس لے کر اترے تمہارے آنگن میں
گواہ رفاقتوں کا محبتوں کا بن کر ہلال عید
کتنی مشکل سے فلک پر یہ نظر اتا ہے
عید کے چاند نے بھی انداز تمہارے سیکھے
ایک لمحے کو کبھی میں تجھے دیکھا تھا
عمر بھر میری نظر میں نہ جچا عید کا چاند
خود تو آتے نہیں یاد چلی آتی ہے
عید کے روز مجھے یوں نہ ستائے کوئی
ہلال عید بھی نکلا تھا وہ بھی آئے تھے
مگر انہی کی طرف تھی نظر زمانے کی
مزہ بہار کہن کا چکھا ہی جاتی ہے
ہم اہل ہوں کہ نہ ہوں عید آ ہی جاتی ہے
جب تو نہیں تو عید میں رنگ وفا نہیں
سب قسمتوں کے کھیل ہیں تجھ سے گلہ نہیں
پلکوں پہ حسرتوں کے ستارے سجالیئے
اس دھج سے خواہشوں نے کیا اہتمام عید
عید مبارک
مختصر عید مبارک پیغام – متفرقہ مختصر عید کی نیک خواہشات کا اظہار تشکر
مختصر عید مبارک پیغام: عید کے اس پرمسرت موقع پر کچھ متفرقہ مختصر سے عید پیغامات پیش خدمت ہیں. ہمیں امید ہے آپ احباب ضرور پسند فرمائینگے . اس پوسٹ سے قبل ہم لگاتار عید خاص مبارکباد پر بہت ساری پوسٹس پیش کر چکے ہیں جن میں میرے سپاھی عید مبارک – سرحد پار شہزادوں کو عید مبارک , دوستوں کو عید مبارک پیغام جو سارا سال سوشل میڈیا پر سر کھاتے رہتے ہیں , عید الفطر مبارک پیغامات ان کے نام جو اسلام اور وطن کی خوشبو سے سرشارہیں , میری جان عید مبارک – عیدالفطر کا پیغام کسی خاص کے لئے , عید مبارک کے پیغامات – عید الفطر بہت بہت مبارک نمایاں ہے. آپ ہمیں فیس بک اور ٹویٹر ضرور فالو کر کے تازہ ترین اطلاعات سے آگاہ رہے. آپ سب احباب کو عیدالفطر بہت مبارک ہو. شکریہ
مختصر عید مبارک پیغام – متفرقہ مختصر عید کی نیک خواہشات کا اظہار تشکر
مختصر عید مبارک پیغام: عید کے اس پرمسرت موقع پر کچھ متفرقہ مختصر سے عید پیغامات پیش خدمت ہیں. ہمیں امید ہے آپ احباب ضرور پسند فرمائینگے . اس پوسٹ سے قبل ہم لگاتار عید خاص مبارکباد پر بہت ساری پوسٹس پیش کر چکے ہیں جن میں
مختصر عید مبارک ایڈوانس پیغام
اھل اسلام کو ایڈوانس عید مبارک
سرائیکی عید مبارک
میری طرفوں ایڑوانس عید مبارک میرے سوہنہے ویر
ہنجے یار خیال اچ گل آگئی میرے نال او عید کریسی
میرے ہتھ اچ پاکے ہتھ اپنڑا سارے یار شریک سڑیسی
مہندی نال میڈا ناں لکھ کے ہتھ ول ول ڈھول چومیسی
مینوں اپنڑیں گل نال لا کے چن آ عید مبارک دیسی
ہنجے یار خیال اچ گل آگئی میرے نال او عید کریسی
میرے ہتھ اچ پاکے ہتھ اپنڑا سارے یار شریک سڑیسی
مہندی نال [ اتھے اپنڑا ناں چا لکھو ] دا ناں لکھ کے ہتھ ول ول ڈھول چومیسی
مینوں اپنڑیں گل نال لا کے چن آ عید مبارک دیسی
وسے ہر کوئی لگدیاں نال ہمیشہ
کوئی نکھڑ کے عید منائے نہی
صوفیانہ اور فقیرانه عید مبارک پیغام
تم کو تمہاری عید مبارک ہم کو ہمارے فرید مبارک
عشق مبارک محبوب سائیں
تم کو تمہاری عید مبارک ہم کو ہمارے سچل مبارک – حق عشق مبارک سدا مبارک
تم کو تمہاری عید مبارک ہم کو ہمارے بلھے شاہ مبارک
اہل درد کو درد مبارک عشق مبارک
رگ جان میں یار اترا ہے جس کے اس کو عشق مبارک
میرے سوہنے سائیں عشق مٹھڑا مبارک
بچھڑوں کو یاد کر کے عید مبارک کہنا
گزرے گی یہ عید اداسیوں میں
ماتھا چوم کے عید مبارک کہنے والا ابو جو پاس نہیں!
اے اللہ پاک میرے ابو جان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے- آمین
-
پیغامات4 years ago
سالگرہ مبارک کے پیغامات – خوبصورت لوگوں کے خوبصورت دن کے لئے
-
سالگرہ مبارک1 year ago
سالگرہ مبارک کی دعا
-
اشعار1 year ago
مبارک ہو تمھیں جنم دن تمھارا
-
خاندان2 years ago
میری جان سالگرہ مبارک
-
سالگرہ مبارک بیٹا3 years ago
سالگرہ مبارک بیٹا جی – بیٹے کے لیے سالگرہ کے پیغامات
-
بیٹی سالگرہ مبارک4 years ago
بیٹی سالگرہ مبارک – زندگی میں بیٹی کا ہونا سب سے بڑی خوشی ایک نعمت ہے
You must be logged in to post a comment Login