This Day in History: 1925-02-23
انور کمال پاشا
تاریخ پیدائش: 23 فروری۔ 1925
تاریخ وفات: 13۔ اکتوبر -2017
پیشہ: فلم ڈائریکٹر
قومیت: پاکستان
انور کمال پاشا ، (23 فروری 1925 – 13 اکتوبر 1987) پاکستان فلم انڈسٹری کے سرخیل اور بنیادی پاکستانی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر، لاہور پاکستان سے تعلق رکھتے تھے۔
وہ شاعر اور اسکالر حکیم احمد شجاع کے بیٹے اور فلمی اداکارہ شمیم بانو کے شوہر تھے۔
پاشا ، فورمین کرسچن کالج ، لاہور سے فارغ التحصیل تھے ، اور پنجاب یونیورسٹی میں دو ماسٹر آف آرٹس ڈگری حاصل کرنے کے لئے گئے تھے ۔ انہوں نے عام طور پر اپنی فلموں کی اسکرپٹ میں غربت ، محبت ، معاشرتی طبقے ، خود کشی ، اخلاقی خرابی اور موت جیسے سماجی موضوعات کو چنا۔
انور کمال پاشا نے پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت سے نئے لوگوں کو تربیت دی اور ان کو متعارف کرایا ، جنہوں نے بعد میں اپنے لئے نام روشن کیا ، فلم ڈائریکٹرز ایم ایس ڈار ، ایم اکرم ، الطاف حسین (فلم ڈائریکٹر) ، میوزک ڈائریکٹر ماسٹر عنایت حسین اور بعد میں ان کے چھوٹے بھائی ماسٹر عبد اللہ یہ سب تحفے ہمیں پاشا کی طرف سے ملے ۔ انہوں نے پاکستانی فلمی اداکار اسلم پرویز ، صبیحہ خانم ، مسرت نذیر ، نیئر سلطانہ ، بہار بیگم ، اور رانی کو بھی متعارف کرایا۔ انہوں نے کل 24 فلمیں بنائیں۔ انور کمال پاشا 13 اکتوبر 1987 کو 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئے لیکن وہ پاکستانی سنیما کے ایک پروڈیوسر ہدایتکار کے طور پر میراث چھوڑ گئے۔