برج قوس مختصر جائزہ
23 نومبر تا 21 دسمبر | تاریخ پیدائش |
مشتری | حاکم سیارہ |
پُرامید، آزاد – خوش قسمت – تجسس – وفادار- لاپرواہ – بے تکلف | خصوصیات |
حمل اسد | موزوں برج |
برج جوزا سنبلہ حوت | غیر موزوں |
میزان عقرب جدی دلو | قابل برداشت برج |
ثور سرطان | غیرجانبدار برج |
قوس افراد کیسے ہوتے ہیں
قوس افراد کی آنکھیں ہمیشہ متحرک رہتی ہیں. ان کی حرکات و سکنات بڑی تیز اور غضبناک ہوتی ہیں. ان کے چہرے پر نفیس قسم کی مسکراہٹ ہوتی ہے
قوس لوگ ہمیشہ آزادی سے اپنی زندگی گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں. ایسی جگہ جہاں وہ اپنی مرضی کے کام کریں اور کوئی ان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے. قوس ایک مہم جو شخص کا برج ہے جو اپنے عقائد کی قید میں رہنا پسند کرتا ہے
قوس افراد کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں
یہ افراد کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں. انہیں نئی نئی باتیں سیکھنے کا شوق ہوتا ہے اس لئے یہ نت نئے تجربات کرتے ہیں. انہیں آگے بڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اس لیے یہ ہر وقت اپنے آپ کو متحرک رکھتے ہیں ان میں تجسس اور کھوج کا مادہ ہوتا ہے
برج قوس کی خصوصیات
یہ لوگ جمہوریت پسند ہوتے ہیں. سماجی معاملات کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں. یہ دنیاوی آسائشوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اور ان کے حصول کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور ان کے حاصل کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھتے
جن معاملات میں دوسرے برجوں کے لوگ مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں ، وہاں قوس افراد ممکنات تلاش کر لیتے ہیں. ان لوگوں کو اس بات کا بڑی شدت سے احساس ہوتا ہے کہ وہ جو کام کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں
ان کی لغت میں نہیں اور ناممکن کے الفاظ نہیں ہوتے. وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ دنیا میں ان کے لئے محدود مواقع موجود ہیں
قوس لوگ اونچی اڑان کے عادی ہوتے ہیں. جب یہ اپنی غلطیوں کے باعث زمین پر گر پڑیں تو بھی اپنے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرتے. ان کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
برج قوس مختصر جائزہ مزید جانیے
قوس افراد اپنی زندگی کو اچھے ڈھنگ سے گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنا وقت فضول باتوں اور کاموں میں ضائع نہیں کرتے. قوس افراد وعدہ کرنے سے گھبراتے ہیں. ان کا اصول ہے کہ جو کرنا ہے ابھی کر لیں، بعد کا کون جانے.ان میں حاکمیت کا عنصر بھی پایا جاتا ہے
قوس افراد سچائی کے نام پر بڑی آسانی سے جھوٹ بول جاتے ہیں اور اس کا کسی کو احساس تک نہیں ہونے دیتے ان کا اعتماد بڑے بڑے کام کرتے ہوئے بھی متزلزل نہیں ہوتا.یہ لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں
انہیں کامیابی کے مواقع اکثر ملتے ہیں اوریہ صحیح وقت پر ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں . یہ مشکل حالات میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے
افرا کا ذہن چلبلے بچے کی طرح ہوتا ہے
ان افرا کا ذہن چلبلے بچے کی طرح ہوتا ہے. یہ ہر حالت میں تروتازہ، زندہ دل ، تصوراتی اور پر امید ہوتے ہیں. ان کا ادھم مزاج بیزار ماحول کو بھی تروتازہ کر دیتا ہے. یہ انتہائی پر کشش لوگ ہوتے ہیں اور اس کا بڑی اچھی طرح استعمال کرتے ہیں
یہ لوگ ہمیشہ یاد رکھے جانے والےبدمعاش بھی ہو سکتے ہیں، فلاسفر یامہم جو بھی ہو سکتے ہیں اورتفریح فراہم کرنے والے آرٹسٹ بھی. اپنے جوبن پر ہوں تو ناقابل تسخیر ہوتے ہیں
قوس افراد ہر بات کے مثبت پہلو کو سامنے رکھتے ہیں. وہ کسی تقریب میں بوریت محسوس کرنے کے باوجود میزبان کے انتظامات کو سراہیں گے
برج قوس مختصر جائزہ مزید جانیے یہ مزاح کو بے حد پسند کرتے ہیں
یہ مزاح کو بے حد پسند کرتے ہیں. مذاق کرنا جانتے ہیں جو ان کی زندگی کا ایک حصّہ ہے.مزاح کی حس ان کے اندر کے انسان کو زندہ رکھتی ہے
اگر ان کی نشوونما صحیح طرح سے نہ ہوئی ہو تو یہ ہر معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے. ان سے وقت کی پابندی کرانا بہت مشکل کام ہے. اس لئے یہ وعدہ کرنے سے گھبراتے ہیں. جبکہ اس کے برعکس سنجیدہ قسم کے قوس افراد دانشور ہوتے ہیں
فلاسفی، عام معلومات کے موضوع اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ان کے شوق ہوتے ہیں
سنجیدہ قوس افراد رفاہ عامہ کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں
سنجیدہ قوس افراد رفاہ عامہ کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں. وہ اپنے کاموں سے دنیا پر اچھا تاثر چھوڑتے ہیں. اس ضمن میں ہالی وڈ کی مشہور ادا کارہ جین فونڈا کی مثال دی جا سکتی ہے
جس نے مختلف جنگی جانوروں کی نسل تباہ ہونے سے بچانے کے کام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے. قوس افراد اس وقت بہت مایوس ہوتے ہیں جب انہیں اپنے نظریات پر دوسروں سے سمجھوتہ کرنا پڑے.بعض قوس اس طرح کی صورتحال سے بچ نکلتے ہیں. بعض
سمجھوتہ کرنے کی بجائے بغاوت پر آمادہ ہو جاتے ہیں
قوس وسعت اور پھیلاؤ کا برج ہے. یہ کئی کئی بار محبت کرتے ہیں.یہ بہت زیادہ سوچتے ہیں.اور بہت زیادہ کام اپنے ذمہ لے لیتے ہیں، جن میں سے اکثر مکمل نہیں ہوتے
بُرج قوس کو بڑی خوش قسمتی کا بُرج بھی کہا جاتا ہے.قوس افراد تنہائی سے قطعی نہیں گھبراتے، بلکہ وہ جنگل اور ویرانوں میں بھی بہت خوش رہتے ہیں.
قوس افراد کی صحت بہت اچھی رہتی ہے. فطری طور پر ان کا بدن مضبوط لیکن اعصابی نظام بہت نازک ہوتا ہے. وہ زندگی کے بارے میں بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں
اور اپنی ذات میں مگن نہیں رہتے. اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ اکثر اعصابی دباؤ میں آجاتے ہیں کیونکہ ضرورت سے زیادہ جسمانی اور دماغی کام کرتے ہیں
قوس افراد میں اعلیٰ درجہ کی ذہانت ہوتی ہے
قوس افراد میں اعلیٰ درجہ کی ذہانت ہوتی ہے. ان کا ذہن ٹھنڈے دماغ والے جوزا افراد سے برتر ہوتا ہے اور یہ جمالیاتی ذوق میں میزان افراد سے بھی افضل ہوتے ہیں
قوس لوگوں کا ذہن پختہ اورعملی طور پر تصوراتی ہوتا ہے. قوس افراد زندگی کے ہر شعبہ میں بڑے مفکرین اور اساتذہ کی حیثیت سے اپنا مشن پورا کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ بہترین استاد،رائٹر اور صحافی ہوتے ہیں
برج قوس کی دولت
یہ لوگ راتوں رات مالدار بن جانا چاہتے ہیں. کسی بھی شخص کو پھنسا لینا ان کے بائیں ہاتھ کا کام ہوتا ہے. وہ آپ کو ساری دنیا دینے کا وعدہ کر سکتے ہیں کیونکہ اپنے واعدے کا ذرہ برابر بھی احساس کرنے کا ان میں ارادہ نہیں ہوتا
یہ لوگ خوشامدی اور ہمیشہ خالی آداب بجا لانے کے لئے تیار رہتے ہیں. قوس افراد بڑے ملنسار، ذہین اور بہت زیادہ غصے والے ہوتے ہیں.یہ اپنے گہرے دوستوں کے لئے بڑے پر کشش ہوتے ہیں
تمام قوس حضرات چیلنج پسند کرتے ہیں
یہ جسمانی یا ذہنی طاقت کے کسی مقابلے میں بھی ہارنا پسند نہیں کرتے .ان کو محبت میں شکست کھانے کے بعدسنبھلنے کے لئے کئی سال درکار ہوتے ہیں
برج قوس مختصر جائزہ – بہت کم نفسیاتی مریض ہوتے ہیں
قوس افراد پلک جھپکنے میں اپنی رائے تبدیل کر لیتے ہیں.ان کی شخصیت بڑی پیچیدہ ہوتی ہے. قوس افراد بہت کم نفسیاتی مریض ہوتے ہیں
بعض لوگوں کے نزدیک یہ متلون مزاجی کا شکار ہوتے ہیں. ان میں خود غرضی نہیں پائی جاتی. یہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ انسانوں کے لئے دل میں بڑا نرم گوشہ رکھتے ہیں اورمحبت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے
یہ مزاح کو بے حد پسند کرتے ہیں
قوس افراد نہ صرف قابل اعتماد ہوتے ہیں بلکہ یہ صاف گو، سچائی پسند اور امانت کو متعلقہ شخص تک پہنچا کر ہی دم لینے والے ہوتے ہیں. اس کے علاوہ یہ سخی ، فیاض اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں
قوس افراد اگرچہ عمل کے معاملے میں بڑے تیز و مستعد ہوتے ہیں اورانتھک محنت کرتے ہیں ، لیکن فارغ اوقات میں تصورات اور خیالات کی دنیا میں کھو جاتے ہیں
مختصر طور پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ قوس افراد ہر لحاظ سے ایک مکمل انسان کی خصوصیات رکھتے ہیں ، لیکن اگر یہ اپنی چند خامیوں پر قابو پالیں تو سونے پر سہاگے والا کام ہو جاتا ہے
ضروری گزارش
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں
مزید اپنا برج معلوم کرنا کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے برج ثور مختصر جائزہ – ثور افراد کیسے ہوتے ہیں