جنم دن شاعری – آج کی پوسٹ جنم دن کی شاعری کے عنوان پر ہے. سالگرہ شاعری کے موضوع پر اگر آپ دوست کی سالگرہ پر شاعرانہ اظہار چاہتے ہیں تو یہ شاعری پڑھیں. علاوہ ازیں ہمارے فیس بک ، پنٹرست، ٹویٹر اور انسٹاگرام پیجز پر بھی تشریف لائیے
جنم دن شاعری
سورج روشنی لے کر آیا
چڑیوں نے گانا گایا
پھولوں نے ہنس ہنس کر بولا
مبارک ہو تمہاری سالگرہ کا دن آیا

جنم دن دعا
اُٹھا كے ہاتھ خدا سے بس مانگی ہے یہی دعا
نصیب ہوں خوشیاں تمہیں! تم خوش رہو سدا

تمہاری اِس ادا کا کیا جواب دوں
اپنے دوست کو کیا دعا دوں
کوئی اچھا سا پھول ہوتا تو مالی سے منگواتا
جو خود گلاب ہو اُسے کیا گلاب دوں
دعا ہے كے زندگی کی ہر کامیابی پے آپ کا نام ہو
آپ کے ہر قدم پر دُنیا بھر کا سلام ہو
ہمت سے مشکلوں کا سامنا کرنا
تاکہ وقت بھی آپ کا غلام ہو
سالگرہ مبارک
ہر سال ہی آتا ہے یہ اک خوشگوار دن
دعا ہے یہ ہم سب کی كے آتا رہے سدا
سالگرہ مبارک ہو دوست تم کو
اللہ دے لمبی زندگی تم کو
سدا ہنستی، مسکراتی اور کھلکھلاتی رہے
صرف خوشیاں ہی ملیں زندگی میں تم کو
جنم دن پر محبوب کی محبوبہ سے گزارش
جان آج میرا جنم دن ہے
چلو ساتھ مناتے ہیں

محبوبہ کے جنم دن پر
پھولوں جیسی تو ہو تم
پھولوں جیسی سالگرہ مبارک

محبوبہ کی طرف سے محبوب کو جنم دن مبارک
سب سے پیارا لگتا ہے مجھے یہ خاص دن
جسے گزارنا نہیں چاہتی میں آپ كے بن
شاعر کو جنم دن مبارک
شاعر کو شاعری مبارک ، چاند کو چاندنی مبارک
ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ مبارک
جنم دن پیغام

پھولوں نے امرت کا جام بھیجا ہے
سورج نے گگن سے سلام بھیجا ہے
مبارک ہو سالگرہ کا دن تمہیں
تہہ دِل سے ہم نے یہ پیغام بھیجا ہے
اک اور اینٹ گر گئی دیوارِ حیات سے
نادان کہہ رہے ہیں جنم دن مبارک
حَسِین چہرے کی یہ تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
ایک برس اور بیت گیا
کب تک خاک اڑانی ہے
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
- شاعری سالگرہ دن کی – ہماری سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے
- سالگرہ پر اردو اشعار پرمسرت لمحوں کے تم سلامت رہو ہزار برس –
- سالگرہ مبارک شاعری – سالگرہ کی دعا شاعرانہ انداز میں
- جنم دن کی شاعری – سالگرہ مبارک شاعری خاص دن پر پیاروں کے لیے
- سالگرہ دن شاعری- نیک اور دلکش جذبات کا اظہار کرنے کے لئے
- خرگوش کی سالگرہ نظم بچوں کے لئے سالگرہ کے دن سالگرہ کی تقریب کے لئے
- عید مبارک شاعری – عید پر 2 اور 4 سطر شاعری اور عید غزل عید نظمیں
- اسے کہو دل کو چھو لینے والی رومانوی نظم
- گلابوں کا موسم – غمگین اردو شاعری
سالگرہ مبارک پر مشہور مصنفین کی شاعرانہ
خزاں کی رت ہے
صابر ظفر
جنم دن ہے
اور دھواں اور پھول
ہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
اگلے ہفتے تمہارا جنم دن ہے۔
ارم زہرا – احساسِ محرومی
تم یوں کرو، تھوڑی سی دیر کے لیے آجاؤ۔۔۔
پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی تمہاری دوست پمی ڈھیر سارے پھول لیے آئے گی۔
تمہارے پاپا نے تو کیک کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔
آج محبت کا جنم دن ہے
ذیشان ساحل
آج ہم اداسی کی چھری سے
اپنے دل کو کاٹیں گے
آج ہم اپنی پلکوں پر
جلتی ہوئی موم بتی رکھ کے
ایک تار پر سے گزریں گے
ہمیں کوئی نہیں دیکھے گا
مگر ہم ہر بند کھڑکی کی طرف
دیکھیں گے
ہر دروازے کے سامنے پھول رکھیں گے
کسی نہ کسی بات پر
ہم روئیں گے اور اپنے رونے پر
ہم ہنسیں گے
آج محبت کا جنم دن ہے
آج ہم ہر درخت کے سامنے سے
گزرتے ہوئے
ٹوپی اتار کر اسے سلام کریں گے
ہر بادل کو دیکھ کے
ہاتھ ہلائیں گے
ہر ستارے کا شکریہ ادا کریں گے
ہمارے آنسوؤں نے
ہمارے ہتھیلیوں کو چھلنی کر دیا ہے
آج ہم اپنے دونوں ہاتھ
جیبوں میں ڈال کر چلیں گے
اور اگلے برس تک چلتے رہیں گے
اب کے میرے جنم دن پر
باقر مہدی
کس نے مجھ کو یاد کیا ہے؟
میں نے کاغذ کھول کے دیکھا
کچھ بھی نہ تھا
گھرا ہوا ہوں جنم دن سے اس تعاقب میں
محمد اظہار الحق
زمین آگے ہے اور آسماں مرے پیچھے