جنم دن مبارک دوست
دوست آج آپ کا جنم مبارک دن ہے دعا ھے اُس پاک پروردگار سے کہ آپ اپنے آنے والے ہر دن میں مسرتوں کے گلاب اور خوشیوں کے نگینے پاؤ۔۔۔ ہر وہ چیز آپ کی دسترس میں ہو جس کی آپ خواہش کرو اور آپ کا ہر خواب مبارک ہو اور خوابوں کی تکمیل کے لئے سوچو اور انکی اسی لمحے تعبیر ہوجائے۔۔۔ آمین
دعا کی صورت میں آپ کی خاطر
جوکچھ بھی میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
انہی کے بدلے وہ میرا مہربان سوہنا رب
جب جب بھی آپ کا نصیب لکھے
عروج لکھے بےپناہ کمال لکھے
کبھی نہ حرف کوئی زوال لکھے
خوشیاں لکھے وہ ڈھیر ساری
اور تیری عمر دراز لکھے
جو خوشی تمہارے قریب کرے
وہ سدا تمہیں نصیب کرے
تجھے صرف خلوص ملا کرے
جو خیال دل میں اسیر ہو
وہ تعبیر بن کر کھلا کرے
تجھے ایسا ایک جہان ملے
جہاں غموں کا گزر نہ ہوا کرے
جدھر روشنی ہو خلوص کی
اور نفرت کوئی نہ کیا کرے
سالگرہ مبارک
سالگرہ مبارک سلامت رہیں وکھری سالگرہ مبارک باد وکھرے دوست کو وکھرے دوست کی طرف سے Special thanks for photo. Photo by Daria Shevtsova from Pexels سالگرہ مبارک ھو جنم دن مبارک دوست سالگرہ پر اردو اشعار
ﺳﺎﻟﮕﺮﮦ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻋﺎ ﮨﮯ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﺮﺟﻮ ﺳﺠﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﭘﮭﻮﻝ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﺗﺎﺯﮦ ﺭﮨﯿﮟ ﺍﺑﺪ ﺗﮏ ﺣﯿﺎﺕ ﻧﻮ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺭﻧﮓ ﺑﮭﺮ ﺩﯾﮟ ﮐﮧ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﺮ ﻟﻤﺤﮧ ﻧﺌﯽ ﺍﻣﻨﮓ ﮐﺎ ﺗﺮﺟﻤﺎﮞ ﮨﻮ ﻧﺌﯽ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﺩﺍﺳﺘﺎﮞ ﮨﻮ ﻭﮦ ﺩﺍﺳﺘﺎﮞ ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﻮ ﭘﮍﮪ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺴﺮﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﯾﻘﯿﮟ ﮨﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺳﭙﻨﮯ ﻣﺜﺎﻝ ﺳﻮﺭﺝ ﻧﻤﺎﯾﺎﮞ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہے
ورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھول
ہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھول
ہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
جلتی شمعیں ، روشن چہرے
کامنی لڑیاں ، نازک سہرے
نرگس ، بیلا، موتیا، لالہ
جوہی ، چمپا اور بنفشہ
ہر کوئی شاد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
ہم تو صرف دعا گو لوگ
خاک و مہر کا کیا سنجوگ
پاس رہیں یا دور رہیں
محفل تو آباد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
وکھری سالگرہ مبارکباد سے متعلق تازہ ترین پوسٹس کے لئے ہمارا فیس بک پیج دیکھیں