خرگوش کی سالگرہ

خرگوش کی سالگرہ نظم بچوں کے لئے سالگرہ کے دن سالگرہ کی تقریب کے لئے

خلوص کا اظہار کیجئے

خرگوش کی سالگرہ بچوں کے لئے سالگرہ کے دن سالگرہ کی تقریب کے لئے ایک بہت اچھی نظم ہے جسے سالگرہ تقریب میں آئے ھوے بچے ساتھ مل کر گنگنا سکتے ہیں. امید یہ خرگوش کی سالگرہ نظم بچوں اور والدین کو پسند آئے گی جو اپنے بچے کی سالگرہ پی بہت پرتجسس ہوتے ہیں اور اپنے جان سے پیارے چاند دلارے کی سالگرہ کا انتظار کے دن انگلیوں پے گن گن کے کرتے ہیں. اس پوسٹ کو اپنے پیاروں کے ساتھ ضرور بانٹیے گا اور ہمارا فیس بک پیج سالگرہ پی کے کو ضرور لائک کیجیے گا.

بچوں کی نظم سالگرہ

خرگوش کی سالگرہ

سالگرہ خرگوش منائے
جنگل کے سب ساتھی آئے
بھیڑ لگی ہے مہمانوں کی
کچھ اپنوں کچھ بیگانوں کی
شیر دہاڑیں مارتا آئے
ہاتھی بھی چنگھاڑتا آئے
کتا بھوں بھوں کرتا آیا
سانبھر چوکڑی بھرتا آیا
گائے جب رمبھاتی آئی
بکری کچھ شرماتی آئی

سالگرہ بچوں کی نظم
سالگرہ بچوں کی نظم


ناچتا گاتا آیا بھالو
ڈولتا آیا مینڈھا کالو
گھوڑا سرپٹ دوڑا آیا
بھینسوں کا اک جوڑا آیا
ہرنی آئی لومڑی آئی
بلی اپنے بچے لائی
ساتھ میں سب ہی لائے تحفے
سب خرگوش نے پائے تحفے
پھولوں کا گلدستہ لے کر
چیں چیں کرتا آیا بندر
کیک بنا کے لایا چیتا

چندا سالگرہ مبارک


اس نے دل خرگوش کا جیتا
کیک کٹا تو سارے خوش تھے
کیک بٹا تو سارے خوش تھے
اک دوجے سے گلے ملے سب
بھول کے شکوے اور گلے سب
بندر ناچے بھالو گائے
کالو مینڈھا ڈھول بجائے
سالگرہ کا جشن بپا ہے
جنگل جنگل شور ہوا ہے

سالگرہ کے پیغامات کا انٹرنیٹ پر موجود سب سے بڑا ذخیرہ

ہم امید کرتے ہیں یہ نظم آپ کو بہت پسند آئی ہوگی. یہ ویب سائٹ اردو میں سالگرہ کے پیغامات کا انٹرنیٹ پر موجود سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں پر سالگرہ کے پیغامات اور نیک خواھشات کی دعا کو ہماری ٹیم خود تخلیق کرتی ہے اور ویب سائٹ کا مواد ہماری اپنی تخلیق ہوتا ہے. ہان البتہ شاعرانہ تخیل میں ہم کافی حد تک ہم دوسرے ذخیروں سے لطف انداز ہوکر آپ کے ساتھ بانٹ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر موجود تصاویر ہماری اپنی کاوش ہوتی ہیں. مطلب یہ کے ہمارا نناوے فیصد مواد ذاتی اور تخلیقی ہوتا ہے.


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply