رمضان کریم مبارک

رمضان کریم مبارک آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو

خلوص کا اظہار کیجئے

رمضان کریم مبارکرمضان مبارک کے ممقدس مہینے کا ٢٠٢١ میں آغاز ہو چکا ہے اور اس رحمتوں کے ماہ کے نزول پر آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو سالگرہ ویب سائٹ کی جانب سے بہت بہت مبارک . ہم سمجھتے ہیں یہ ماہِ مقدس ہماری بخششوں کا مہینہ ہے. یہ وہی برکتوں بھرا مہینہ ہے جب پوری انسانیت کو نزولِ قرآن پاک کے تحفے سے نوازا گیا تھا.

رمضان کریم مبارک

رمضان اسلامی کیلنڈر میں نویں مہینے کا عربی نام ہے۔ یہ اسلامی مقدس ترین مہینوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ رمضان مبارک اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ یہ پانچ رکن ہی ہیں جن کے بارے میں ہم مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ کھڑا ہے ۔

Ramzan Mubarak Ayat in arabic

شَهۡرُ رَمَضَانَ الَّذِىۡٓ اُنۡزِلَ فِيۡهِ الۡقُرۡاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡهُدٰى وَالۡفُرۡقَانِۚ فَمَنۡ شَهِدَ مِنۡكُمُ الشَّهۡرَ فَلۡيَصُمۡهُؕ وَمَنۡ کَانَ مَرِيۡضًا اَوۡ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنۡ اَيَّامٍ اُخَرَؕ يُرِيۡدُ اللّٰهُ بِکُمُ الۡيُسۡرَ وَلَا يُرِيۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡر وَلِتُکۡمِلُوۡا الۡعِدَّةَ وَلِتُکَبِّرُوۡا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمۡ وَلَعَلَّکُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

سورہ البقرہ آیت کریمہ ١٨٥

رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو) الگ الگ کرنے والا ہے تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں (رکھ کر) ان کا شمار پورا کرلے۔ خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا اور (یہ آسانی کا حکم) اس لئے (دیا گیا ہے) کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو اور اس احسان کے بدلے کہ خدا نے تم کو ہدایت بخشی ہے تم اس کو بزرگی سے یاد کر واور اس کا شکر کرو !

سورہ البقرہ آیت کریمہ ١٨٥
رمضان مبارک کے پیغامات
رمضان مبارک کے پیغامات

رمضان المبارک میں روزہ قائم (رکھنے) کرنے کے لئے دعا

وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ

اورمیں نے ماہ رمضان کے کل کے روزے کی نیت کی

رمضان المبارک میں روزہ افطار کرنے کے لئے دعا

اَللّٰهُمَّ اِنَّی لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ

’’اے اللہ!میں نے تیری خاطر روزہ رکھا اور تیرے اوپر ایمان لایا اور تجھ پر بھروسہ کیا اورتیرے رزق سے اسے کھول رہا ہوں۔‘‘

رمضان کریم مبارک
رمضان کریم مبارک

رمضان مبارک کے پیغامات

آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو رمضان مبارک ! اس رمضان مبارک میں ، اللہ آپ کی تمام تر مشکلات کو آسان اور معاف فرمائے. آپ کو اپنی بے پناہ برکتوں و نعمتوں سے نوازے۔ میری دعا ہے کے ہم سب اس مقدس مہینے کو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے گزاریں۔

رمضان کریم نیک خواھشات کا پیغام

آپ کو رمضان کا مہینہ مبارک ہو۔ الله آپ کو ہمیشہ اپنی محبت سے نوازے اوراپنی حفاظت کی حصار میں رکھے . اللہ سائیں آپ کی زندگی کو خوشیوں اور خوشحالیوں سے بھر دے۔


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply