زائچہ ہاروسکوپ علم نجوم

زائچہ ہاروسکوپ علم نجوم میں کیا ہے اور کیسے بنتا ہے

خلوص کا اظہار کیجئے

زائچہ ہاروسکوپ علم نجوم میں کیسے بنتا ہے؟


زائچہ ہاروسکوپ علم نجوم – علم نجوم ایک ایسا دلچسپ اور آسان علم ہے کہ جس کی مدد سے کسی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانا جاسکتا ہے. اس کے علاوہعلم نجوم یہ بھی بتا سکتا ہے کہ آپ کا آج کا دن یا آنے والا وقت کیسا گزرے گا آپ اکثر سوچتے ہوں گے کہ ماہرین علم نجوم آخر کس طرح سے مستقبل کی کامیاب پیشن گوئی کرلیتے ہیں۔ تو لیجئے جناب اس آرٹیکل میں ہم آپ کو یہی بتانے جارہے ہیں۔

زائچہ ہاروسکوپ علم نجوم کے علم کی بنیاد مندرجہ ذیل تین چیزوں پر ہے

سورج، چاند اور دیگر سیارے
علم نجوم کے بُرج
علم نجوم کے گھر


سورج، چاند اور دیگر سیارے


تمام سیارے اپنے اپنے دائرہ نما راستے پرہر وقت گردش میں رہتے ہیں۔ کچھ سیاروں مثلاً عطارد اور زہرہ کے دائرے چھوٹے ہیں، اس لئے وہ اپنا ایک چکر تھوڑے وقت میں مکمل کر لیتے ہیں۔ اس کے بر عکس مشتری اور زحل وغیرہ ایسے سیارے ہیں کہ جن کے دائرے بہت بڑے ہیں، لہذا انہیں اپنا ایک چکر مکمل کرنے میں کئی سال لگ
جاتے ہیں۔


علم نجوم کے بُرج


سیاروں کے دائرہ نما راستہ کو بارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان حصوں کو بُرج کہتے ہیں۔ گویا ہر سیارے کو اپنا گول چکر مکمل کرنے کے دوران ان بارہ بُرجوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان برجوں کے نام یہ ہیں: حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو، حوت۔


علم نجوم کے گھر

ہر بُرج کو مزید بارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان حصوں کو گھر کہتے ہیں۔گویا ہر سیارے کو کسی بُرج سے گزرنے کے دوران اُس بُرج کےبارہ گھروں سے باری باری گزرنا پڑتا ہے۔

سورج چاند اور دیگر سیاروں کے ہماری زندگی پر اثرات مزید زائچہ ہاروسکوپ علم نجوم کے بارے میں پڑھیے


سورج، چاند اور دیگر سیارے ہر وقت اپنی اپنی خاص قسم کی انرجی خارج کرتے رہتے ہیں. مثلاً سیارہ عطارد بات چیت کی انرجی خارج کرتا ہے، سیارہ زہرہ محبت اور امن کی انرجی خارج کرتا ہے۔جبکہ سیارہ مریخ اور سیارہ پلوٹو جنگ اور لڑائی جھگڑے کی انرجی خارج کرتے ہیں۔چاند جذبات کی انرجی خارج کرتا ہے۔
سورج، چاند اور دیگر سیاروں کی انرجی ہمیں کس انداز سے متاثر کرتی ہے
اس کے لئے ہمیں یہ جاننا پڑے گا کہ وہ سورج، چاند یا سیارہ کس بُرج میں سے گزر رہا ہے؟ کیونکہ ہر برج کا اپنا الگ انداز ہے؛کسی بُرج کا انداز معتدل ہے تو کسی کا جارحانہ، کوئی عاجز ہے تو کوئی مغرور۔

سورج، چاند اور دیگر سیاروں کی انرجی ہماری زندگی کے کس شعبے کو متاثر کرتی ہے؟ اس کے لئے ہمیں یہ جاننا پڑے گا کہ وہ سورج، چاند یا سیارہ بُرج کے کس گھر میں سے گزر رہا ہے؟ اگر گھرعدد دو میں سے گزر رہا ہے تو ہمارے دولت کے معاملات “اُس بُرج کےخاص انداز” سے متاثر ہوں گے۔ وغیرہ۔
گویا “سورج، چاند اور سیارے” انرجی کی نمائندگی کرتے ہیں۔”بُرج” بتاتے ہیں کہ اُس انرجی کا سٹائل کیا ہو گا۔ اور”گھر” بتاتے ہیں کہ اُس انرجی کا اثر ہماری زندگی کے کس شعبہ پر پڑے گا۔
آسٹرالوجی میں انہی تین چیزوں سیاروں، بُرج اور گھر کی مدد سے آنے والے دن، ہفتہ، مہینہ یا سال کے بارے میں پیشن گوئی کی جاتی ہے۔ نیز بُرج کے ذریعے کسی شخص کی شخصیت، مزاج اور انداز کے بارے میں بھی جانا جا سکتا ہے۔


ہاروسکوپ کیا ہوتا ہے؟


ماہرین آسٹرولوجی آسمان پر سورج، چاند اور دیگر سیاروں کی پوزیشن دیکھ کر اپنے پاس ایک چارٹ بنا لیتے ہیں، اور یہی چارٹ آپکا ہاروسکوپ یا زائچہ کہلاتا ہے۔ ہر ہاروسکوپ کسی خاص وقت کا بنایا جاتا ہے۔ مثلاً آج کے دن کا ہاروسکوپ، کل کا ہاروسکوپ، اس ہفتے، مہینے یا سال کا ہاروسکوپ وغیرہ۔ اس ہاروسکوپ میں باآسانی یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خاص وقت میں سورج، چاند اور دیگر سیارے کس بُرج میں موجود ہیں، نیز یہ کہ اُس بُرج کے کونسے گھر میں موجود ہیں۔

ضروری گزارش
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں

مزید شاعرانہ پوسٹ کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے – سالگرہ پر اردو اشعار پرمسرت لمحوں کے تم سلامت رہو ہزار برس


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply