سالگرہ دن شاعری
سالگرہ دن شاعری کی پوسٹ میں آج بہت ہی پیاری سی شاعری پیش خدمت ہے. شاعری سے آپ اپنے پیاروں کے سالگرہ کا دن مہکا سکتے ہیں. انھیں سالگرہ کے دن یہ شاعری بھیج کر اپنے نیک اور دلکش جذبات کا اظہار کرنے کے لئے اور انکا دن بنانے کے لئے آپ کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی .
خوشیوں بھرا ہر سال تمہارا ہو
خوشیوں بھرا ہر سال تمہارا ہو
یہ آج یہ کل تمہارا ہو
کریں جو چاند ستارے گفتگو
تو باتوں میں بھی انکی ذکر ہر پل تمہارا ہو
ہے دعا تم جیو ہزاروں سال
یہ ساتھ میرا ہر مشکل میں تمہارا ہو
رنگوں کو سلجھا کے خوشیوں کو راستہ دیا
کیا خوب آپ نے سالگرہ دن سجا دیا
کیک بھی میٹھا شمع بھی روشن مگر
مزہ دوبالا ہوا جب آپ نے مسکرا دیا
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا
برسوں پہلے خوابوں کے جزیرے پر
اک رات کی رانی کو دیکھا
اسی پہر تیری آہٹ کو میں نے سنا
پهر یوں ہوا کہ پرستان سے وہ پری میری گود میں آگری
چار ستمبر ٢٠٢١ میں اک گڑیا رانی کی ماں بن گئی
سالگرہ مبارک ہو دوست تم کو
اللہ دے لمبی زندگی دوست تم کو

سدا ہنستی مسکراتی اور کھلکھلاتی رہو
صرف خوشیاں ہی ملیں زندگی میں تم کو
خلوص ملے ایسے دوستوں سےآپ کو
واسطہ پڑتا ہی رہے زندگی میں تمہارا
آج کے دن اُترا تھا روشن ستارا
کِیا تُو نے جگمگ، یہ آنگن ہمارا
لوٹائیں ہیں تُو نے، ہمیں کھوئی خوشیاں
بنا گھر میں سب کا، تُو نین تارا
ہو زندگی میں برکت، سدا تیری حاتم
مبارک ہو تم کو، جنم دن تمھارا
ممّی پاپا کو تُو نے ہے جینا سکھایا
پڑدادی کو سونے کی سیڑھی چڑھایا
دادا کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا تُو
اک پل نہیں دادی کا، تجھ بن گزارا
ہو زندگی میں برکت، سدا تیری حاتم
مبارک ہو تم کو، جنم دن تمھارا
پُھپھو کہے تجھ کو ہیرا و سونا
ہے چاچُو کا اپنے تُو ننھّا کھِلونا
ماموں و خالہ کا مان ہے ہو تم
نانی کی بھی تجھ میں، جان ہے ہو تم
تُوہے سبھی کا راج دُلارا

ہو زندگی میں برکت، سدا تیری پیارے
مبارک ہو تم کو، جنم دن تمھارا
رحمتیں میرے ربّ کی، سدا تجھ پہ برسیں
خود خوشیاں تجھ سے، مِلنے کو ترسیں
خُدا منور کرے، تیرے ذہن و قلب کو
ہو کاملِ ایماں پیکر تمھارا
ہو زندگی میں برکت، سدا تیری پیارے
مبارک ہو تم کو، جنم دن تمھارا
میری زندگی میرے جان جاں
تمہیں سالگراہ مبارک ہو
خدا رکھے تمہیں سدا شادماں
تمہیں سالگرہ مبارک ہو
میری سانس سانس کرے دعا
جو کرو دعا رب کرے عطا
غموں سے تم کو رہے اماں
تمہیں سالگرہ مبارک ہو
سرخرو رہو زندگی میں ہر قدم
بھولے سے بھی نہ ہو آنکھیں تمہاری نم
خدا وہ بھی کرے عطا جس کا نہ ہو گماں
میری زندگی میرے جان جاں
تمہیں سالگراہ مبارک ہو
ایک برس اور بیت گیا
کب تک خاک اڑانی ہے
گھرا ہوا ہوں جنم دن سے اس تعاقب میں
زمین آگے ہے اور آسماں مرے پیچھے
بہت دورہوں تم سے
پردل تمہارے پاس ہے
جسم ہے پرتگال میں
پرروح تمہارے پاس ہے
سالگرہ توہے وہاں تمہاری
پرجشن ہمارے پاس ہے
جداہیں ایک دوسرے سےہم
پھربھی تم ہمارے پاس ہو
اورہم تمہارے پاس ہیں
سب سے پیارا لگتا ہے مجھے یہ خاص دِن
جسے گذارنا نہیں چاہتی میں آپکے بِن
ویسے تو دل دیتا ہے سدا دعا آپ کو
یاد بھی رکھتی ہوں ہر پوجا میں آپ کو
پھر بھی کہہ رہی ہے دل سے شاکرہ آپ کو
ہومبارک سالگرہ کا خوشیوں بھرا دن آپ کو
ہر سال ہی آتا ہے یہ اِک خوشگوار دن
دعا ہے یہ ہم سب کی کہ آتا رہے سدا
آتی دل سےصدا ہے یہ میری
خوش رہو میاں دعا ہے یہ میری
پھیلی ہے خوش بو چار سو تجھ سے
سج رہی ہے یہ کہکشاں تجھ سے
انجمن بھی سجی ہے یہ تجھ سے
جان تجھ پر فدا ہے یہ میری
آتی دل سےصدا ہے یہ میری
خوش رہو میاں دعا ہے یہ میری
دور غم تیری زندگی سے ہو
شمع روشن علم کی تجھ سے ہو
پاش یہ کوہسار تجھ سے ہو
پیار تیرا ادا ہے یہ میری
آتی دل سےصدا ہے یہ میری
خوش رہو میاں دعا ہے یہ میری
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہے
ورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں اور پھول
ہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
جلتی شمعیں ، روشن چہرے
کامنی لڑیاں ، نازک سہرے
نرگس ، بیلا، موتیا، لالہ
جوہی ، چمپا اور بنفشہ
ہر کوئی شاد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
ہم تو صرف دعا گو لوگ
خاک و مہر کا کیا سنجوگ
پاس رہیں یا دور رہیں
محفل تو آباد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
سالگرہ دن شاعری
گل معنیء سخن کیلئے
خار چاہئیے
گلزار جیسا اک نہیں
ہزار چاہئیے
چلتا ہے دھڑکنوں پہ خرامِ قلم سے وہ
لکھتا ہے موسموں پہ
محبت کے حرفِ نو
اس جیسا دوسرا نہیں
اقرار چاہئیے
گلزار جیسا اک نہیں
ہزار چاہئیے
ملتی ہے جیسے
سب کو
سورج سے زندگی
اُس پار کے چراغ کی
اس پار روشنی
اس کائناتی پیار کا اظہار چاہئیے
گلزار جیسا اک نہیں
ہزار چاہئیے
شب اوڑھ لے تو
چاند کی کرنیں نثار ہوں
تیشہ اٹھائےدن کا
تو
نین آبشار ہوں
اس شاہِ شاعراں کا دیدار چاہئیے
گلزار جیسا اک نہیں
ہزار چاہئیے
بشریٰ حزیںؔ
جُگ جُگ جیو میرے دل کی رانی
ہے میرے سانسوں کی تو روانی
تجھ سے درخشاں چمن ہمارا
روشن ہے یہ گھر سارے کا سارا
ہو تیرے دم سے ہر سو اُجالا
ہو دور تجھ سے غم کی کہانی
جُگ جُگ جیو میرے دل کی رانی
ہے میرے سانسوں کی تو روانی
ہوں چاند تارے ماتھے کا جھومر
ہو کہکشاں بھی قدموں کا زیور
دنیا میں ہو سچائی کی رہبر
تجھ سے ہے یہ میری زندگانی
جُگ جُگ جیو میرے دل کی رانی
ہے میرے سانسوں کی تو روان
سنو میری پیاری ، میری اچھی دوست
بیٹی تو ماں باپ کا فخر اور مان ہوتی ہے
روشنیوں کو ساتھ لے کر زمین پر اترتی ہے
تم وہ فخر لے کر آج کے دن اتری تھیں
تم نے روشنیوں سے پورے گھر کو اجال دیا تھا
دیکھو اُس دن سے آج تک ۔۔۔
تمہاری روح کا اجالا ہر طرف پھیل رہا ہے
میری اچھی دوست
میری پیاری دوست
آج وہی اجلا روپہلا سا دن ہے
ہاں تمہاری سالگرہ کا دن ہے
دوستو! آؤ مل کر ہم سب مناتے ہیں
دوست کو سالگرہ مبارک کہتے ہیں
ڈھیروں دعائیں اسے دیتے ہیں
خوش رہنے کی صحت سلامتی کی
سکھ چین کی، سب نام کرتے ہیں
پیاری دوست ہماری جئے کئی سوسال
ہاتھ اٹھا کر خدا سے یہ دعا مانگتے ہیں
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
منزلیں خود تیرے قدموں میں آئیں
تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
بلندیاں تیرے قدم چومیں
مسرتیں تیرے چار سُو گھومیں
تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
جنت تیری اگلی رہائش ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
کبھی نہ آئے کوئی غم قریب تمہارے
جہاں میں سب سے اچھے ہوں نصیب تمہارے
خلوص، پیار بھری دوستی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
تمھاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری
کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے۔
تمھاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پُھول لٹاتی ہوئی بہار آئے
جو خوشی تمہارے قریب ہو
وہ سدا تمہیں نصیب ہو
تجھے وہ خلوص ملے کہ
جو تیری زندگی پہ محیط ہو
جو خیال دل میں اسیر ہو
اور دعا میں بھی تاثیر ہو
تجھے وہ جہان ملے
جدھر غموں کا نہ گزر ہو
جدھر روشنی ہو خلوص کی
اور نفرتوں کو خبر نہ ہو
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میںمُبتلا نہ کرے
یہ بہاریں جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے
تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے
آج کے روز تری نظر کروںکیا جاناں؟
جان تو پہلے ہی ترے نام لگا رکھی ہے
اے مری صبح کے تارے تری خاطر میں نے
اپنی ہر سانس کے ہونٹوں پہ دُعا رکھی ہے
ضروری گزارش
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں
مزید سالگرانہ پوسٹ کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے – والدین کو سالگرہ مبارک کے پیغامات اور نیک خواہشات