سالگرہ مبارک شاعری – سالگرہ کی دعا شاعرانہ انداز میں !! ہماری ویب سائٹ پر آپ کو بہت اچھی سالگرہ کے مطلق پوسٹس ملیں گی جو بیشک آپ اپنے پیاروں کے ساتھ بانٹیں گے. آج کی پوسٹ سالگرہ مبارک شاعری ہے جس میں شاعرانہ دعا سے آپ اپنے انتہائی پیارے انسان کو وش کر سکتے ہیں
سالگرہ مبارک شاعری
سالگرہ مبارک ھو
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭼﺎﮨﺎ
ﺗﯿﺮﮮ ﺟﻨﻢ ﺩﻥ ﭘﺮ
ﺍﯾﺴﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﮐﺮﻭﮞ
جسے ﺗﻮ ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﮯ
ﭘﮭﺮ ﺍﮎ ﻟﻤﺤﮯ ﮐﯽ ﺳﻮﭺ ﻧﮯ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗھ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﯿﮯ
کہ ﺁﻧﯿﻮﺍﻟﮯ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﻣﯿﮟ
غم ﮐﯽ ﮔﮭﭩﺎئیں کبھی ﺗﯿﺮﮮ ﻗﺮﯾﺐ ﻧﮧ ﺁئیں
تیری ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﮕﻨﻮ ﺳﺪﺍ ﭼﻤﮑﯿﮞ
خدا ﺗﯿﺮﮮ ﺩﺍﻣﻦ ﮐﻮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﺴﺮﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻤﮑﻨﺎﺭ ﮐﺮﮮ

خدا ﺗﯿﺮﮮ ﺩﺍﻣﻦ ﮐﻮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﺴﺮﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻤﮑﻨﺎﺭ ﮐﺮﮮ
ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﺗُﻮ ! ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﮐﮍﯼ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ،
ﮈھلتی ﻋﻤﺮ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﮯﺗﻮ، ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺧﻮﺵ ﺭﻧﮓ ﯾﺎﺩﯾﮟ
تیرﮮ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﺮدے
تُوﮨﺮ ﮔﺰﺭﮮ ﻟﻤﺤﮯ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﮮ
ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍﺋﮯ ﺑﺰﺭﮒ ﻭ ﺑﺮﺗﺮ
!ﺗﯿﺮﯼ ﻋﻤﺮ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﺮﮮ
سبھی کے ہاتھ اٹھے ہیں اسی دعا کے لئے
میرے دل سے دعاؤں کے خزانے نکلے
آج دل سے میرے وہ ترانے نکلے
تیری سالگرہ پہ اے میرے دوست
لفظ شاعری کے کتنے سوہانے نکلے
میرا لفظ لفظ پھولے نہ سمایا دوست
دل کے ارمان میرے لفظوں کے بہانے نکلے
سالگرہ مبارک۔۔۔خوش رییں سلامت رہیں آباد رہیں شاد رہیں
جنـــــــــــــم دن مبــــــــــــارک
یہ بے خودی ، یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
کبھی نہ آئے کوئی غم قریب بھی تمہارے
جہاں میں سب سے اچھے ہوں نصیب بھی تمہارے
خلوص و پیار بھری دوستی مبارک
تمہیں یہ ساگرہ کی خوشی مبارک ہو
سبھی کے ہاتھ اٹھے ہیں اسی دعا کے لئے
مسرتیں تمہیں حاصل رہیں سدا کے لئے
نئے یہ سب دوست نئی زندگی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
وہ رفتیں ہوں بلندی بھی تم پہ ناز کرے
تمھاری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
حسیں چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
ضروری گزارش: تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں
مزید شاعرانہ پوسٹ کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے – سالگرہ پر اردو اشعار پرمسرت لمحوں کے تم سلامت رہو ہزار برس