سالگرہ مبارک بہترین پیغامات

سالگرہ مبارک کے پیغامات – خوبصورت لوگوں کے خوبصورت دن کے لئے

خلوص کا اظہار کیجئے

سالگرہ مبارک کے پیغامات ان لوگوں کے لئے جو ہماری زندگی میں ایک خاص جگہ رکھتے ہیں اور جب بھی ہم ان لوگوں کا سوچتے ہیں تو ہمارے دل سے ان کے لئے نیک خواھشات ابھرنے لگتی ہیں. ان لوگوں سے ہمارا تعلق بہت قریبی اور گہرا ہوتا ہے کسی نہ کسی دن ہماری اپنی یا ہمارے خاندان سے کسی فرد کی یا کسی دوست کی سالگرہ کی تقریب بھی ضرور ہوتی ہے اور ہم انہیں خوبصورت سے پیغام بھجوانا چاہتے ہیں. آج ہماری یہ پوسٹ آپ کے لئے کافی اچھی ثابت ہوگی

سالگرہ مبارک کے پیغامات

سالگرہ مبارک کے پیغامات : میری زندگی کی روشنی آپ کو سالگرہ مبارک
– واقعی میں میری ہر خوشی صرف آپ سے ہے۔
میری زندگی کو اپنے پیار اور محبت سے روشن کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

آپکو جنم دن مبارک
آپ کو جنم دن مبارک ہو

وہ دن مبارک تھا! جس دن آپ کی پیدائش ہوئی . اور ہر سال مبارک رہا ہے، جو آپ کا اس زمین پر گزرا ہے۔ آپکو جنم دن مبارک ہو
میری دعا ہے کہ
خوشی کبھی بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے، اور ہر روز برستی رہےآپ کے آنگن پے۔
میں آپ کے لیے نیک خواہشات، ڈھیروں خوشیاں، اچھی صحت، ہمیشہ والی ہنسی اور آپ کے تمام خواب پورے ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیو، خاص طور پر آج

وفادار دوست کو جنم دن کے مناسبت سے دعائیہ پیغامات

آپ نے ہمیشہ مجھے اپنے وعدے سے بڑھ کر خوشیاں دی ہیں اور میں اس کے لیے آپ کی بے حد شکر گزار ہوں
واقعی میں میری ہر خوشی صرف آپ سے ہے۔

آج کا یہ ایک بہت ہی خاص دن ہے کیونکہ ایک بہت ہی خاص شخص ایک اور سالگرہ منا رہا ہے۔ میں آپ کو سب سے خوشگوار دن کی خواہش کرتا ہوں

مجھے امید ہے کہ آپ کو زندگی میں وہ سب مل جائے گا جو آپ چاہتے ہیں، اور یہ کہ آج آپ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ تاکہ آپ سب احباب مل کر جشن سالگرہ منا سکیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کس کے ساتھ سچے ہیں، ہمیشہ اپنی خواہشات اور خوشی کے حصول کے لیے وفادار رہیں۔

آپ ان تمام حیرت انگیز چیزوں کے مستحق ہیں جن کے لیے آپ جستجو کر رہے ہیں، اور میں جانتا ہوں کہ ان میں سے سب سے خوبصورت ابھی آپ کے راستے میں آنے والی ہیں۔ سالگرہ مبارک ہو میرے پیارے

سالگرہ مبارک پیغام

اس خاص دن پر، میری آپ کے لیے خواہش ہے کہ آپ کے تمام خواب پورے ہوں۔
تاہم، صبر کرو، کیونکہ بعض اوقات زندگی کی سب سے قیمتی چیزوں میں وقت لگتا ہے۔
آپ کو ایک خوبصورت سالگرہ مبارک ہے

ایک اور سال گزر گیا اور آپ پہلے سے بھی زیادہ اچھے لگ رہے ہیں۔ 
وقت آپ کے ساتھ مہربان رہا ہے
اور مجھے امید ہے کہ زندگی ہمیشہ آپ کے ساتھ وہی شاندار سلوک کرے گی جس کے آپ مستحق ہیں۔
آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو
 بہت ہنسیں اور اس خاص دن کو ان لوگوں کے ساتھ منائیں
 جن سے آپ سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔
میں آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں
 اور آپ کی زندگی کا آنے والا سال اس سال سے بھی خوشگوار سال ہو۔
آپ کے لیے ڈھیرسارا پیار، آغوش اور نیک تمنائیں

سالگرہ مبارک
ہمیشہ رحمتِ ربؔی رح نصیب ہو اور زندگی کا ہر سکھ تمہیں ملے آمین
دعا کی صورت میں تیری خاطر
جو میرے ہونٹوں سے کچھ الفاظ نکلے
جو میری آنکھوں سے اشک نکلے
انہی کے بدلے میں (اللہ پاک)
جب جب بھی تیرا نصیب لکھے
عروج لکھے، کمال لکھے
کبھی نہ حرف زوال لکھے
خوشیاں لکھے اور تیری عمر دراز لکھے
آمـــــيـن ثم آمیـــــــــــــــــن

سالگرہ مبارک کے پیغامات شاعرانہ انداز میں

سالگرہ مبارک
یہ بےخودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
اللہ زندگی کے ہر مقام پر آپکو کو کامیابی عطا فرمائے۔آمین
آج کے دن آپ کو آپ کی سالگرہ سب کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو
سالگرہ مبارک شاعری
وقتِ دعا میں ایک دعا کروں میں رب سے ایک التجا کروں
تو خوش رہے ، تو شاد رہے تیرے دل کا آنگن آباد رہے
تو ہر پل یونہی ہنسا کرے
پھولوں کی مانند کِھلا کرے
تیری زندگی میں کوئی غم نہ ہو
تیری آنکھ کبھی نَم نہ ہو
تجھے کسی سے گلہ نہ ہو
تجھے دکھ کوئی ملا نہ ہو
تیری رَد کبھی دعا نہ ہو
تجھے بن مانگے وہ عطا کرے
تیری معاف ہر ایک خطا کرے
آمیــن

آپ کو جنم دن مبارک ہو! آپ کا دن اچھا گزرے
اور آپ کا دل محبت سے بھر جائے
اور آپ کی زندگی خوشیوں سے گھری رہیں۔

آپ کا دن اچھا گزرے

سالگرہ مبارک
آج بیحد محبت کرنے والی با اخلاق شخصیت ہمارے بھائی کی سالگرہ ہے. جنم دن کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں
مولا کریم صحت مند رکھے ۔ خوشیوں اور آسانیوں سے بھرپور عمر خضر عطا فرمائے ۔ دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا فرمائے ۔ آمین

سالگرہ مبارک کی نیک خواہشات

سالگرہ مبارک ہو
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میں‌ مُبتلا نہ کرے
یہ بہاریں‌ جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے
تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے
کِھلتے پھولوں کی رِدا ہو جائے
اِتنی حسّاس ہوا ہو جائے
مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے
اِتنا مہربان خُدا ہو جائے
تمھاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری
کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے
تمھاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پُھول لٹاتی ہوئی بہار آئے
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو

مزید سالگرہ تحریریں پڑھیں سالگرہ مبارک کے پیغامات

خوبصورت لوگوں کے لئے خوبصورت سالگرہ کے پیغام

سالگرہ کی دلی مبارکباد
ابرِ رحمت تیری چوکھٹ پہ برستی نظر آئے
ہر لمحہ تیری تقدیر سنورتی نظر آئے
بن مانگے تجھے مل جائے تو جو مانگے
خود دعا تیرے ہاتھوں کو ترستی نظر آئے– آمین

سالگرہ مبارک
سالگرہ مبارک کے پیغامات
سالگرہ مبارک کے پیغامات

کرکٹر کوشادی کی سالگرہ مبارک کا پیغام
شادی کی 20ویں سالگرہ مبارک ہو
کاش کہ ہر کرکٹر کی بیوی اتنی ہی حیا دار ہو
جب کسی کو ذرا سی عزت یا دولت ملتی ہے سب سے پہلے وہ اپنے سر سے چادر اتار دیتی ہے۔

سٹار کی بیوی کو کس چیزکی کمی ہو سکتی ہے پھر بھی وہ عزت اور ایمان کی خاطر پردے میں رہتی ہے

اسلام علیکم
سالگرہ مبارک پوسٹ
آج ہماری فیملی کے بہت پیارے بہت خاص ممبر
کی زندگی کا خوبصورت دن ھے
آج کا خوشیوں بھرا دن ان کے نام
جنم دن بہت بہت مبارک ہو۔
دعا ھے اُس پاک پروردگار سے کہ آپ اپنے آنے والے ہر دن میں مسرتوں کے گلاب اور خوشیوں کے نگینے پاؤ. ہر وہ چیز آپ کی دسترس میں ہو جس کی آپ خواہش کریں اور آپ کا ہر خواب مبارک ہو۔ آمین

سالگرہ مبارک کے پیغامات
سالگرہ مبارک کے پیغامات

جنم دن مبارکباد پیغامات مزید پڑھیں


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply