عید الفطر مبارک پیغامات
0 3 weeks
خلوص کا اظہار کیجئے

عید الفطر مبارک پیغامات: یہ ملی قومی عید مبارک پیغام ان کے نام جو اسلام اور وطن کی خوشبوؤ سے اور سدا وطن عزیز کی محبت سے انکے دل سرشار. سالگرہ ویب سائٹ اردو میں سالگرہ مبارک کے پیغامات کا ایک بڑا آن لائن ذخیرہ ہے. ہم یہاں آپ کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں. ہم آپ کے دنوں کو منانے کے لئے ، آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے اپنا حصہ ضرور ڈالتے ہیں. اگر آپ اپنے خاندان کو، خاص دوستوں کو عید مبارک کہنا چاہتے ہیں تو عید مبارک کے پیغامات – عید الفطر بہت بہت مبارک ضرور پڑھیے. اس پوسٹ میں عیدالفطر کی مبارکباد کے پیغامات تصویروں کے ساتھ ہیں. خوبصورت اور تخلیقی پیغام عید مبارک کے لئے لکھے گئے ہیں جن کو آپ اپنے احباب کے ساتھ فیس بک ، انسٹاگرام ، پنٹرسٹ، ٹویٹر ، وہاٹسیپ پر بھی شیئر کر سکتے ہیں

عید الفطر مبارک پیغامات

دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہماری ویب سائٹ کی طرف سے ٢٠٢١ کی عید الفطر بہت بہت مبارک ہو. 

عید الفطر مبارک پیغامات: عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام اور شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے، جو رمضان میں کی گئیں عبادتوں و ریاضتوں کا اللہ پاک سے بخشا ہوا انمول انعام ہے۔ عید کے معنی خوشی اور فَطْرُ کے معنی شگاف جمع فطور ہے. فطر کے معنی [اسم] روزہ کشائی، اختتام روزہ یا   کھولنے کے ہیں۔ اس دن سے رمضان کے روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اور بعد ازاں شوال کے ٦ روزوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے.  رمضان کے روزوں کا سلسلہ ختم  ہونے کی نسبت سے سے اسے عیدالفطر کا نام دیا گیا ہے۔

تمام امت مسلمہ کو عید مبارک
تمام امت مسلمہ کو عید مبارک

عیدالفطرمسلمانوں کا ایک ایسا خوشیوں بھرا تہوار ہے جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پرآسمان سے اترے ہوے تحفے کی مانند  ہے۔ رمضان کی برکتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہ خوشی کا دن بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ مسلمان اجتماعی عید کی نماز میں حاضرہوتے  ہیں جو صبح طلوع  آفتاب کے بعد روشنی میں  ہوتی ہے.

عیدالفطر کی مبارکباد کے پیغامات

مسلم حضرات  نئے لباس پہنتے ہیں ، مرد حضرات گلے ملتے ہیں. مصحفہ کرتے ہیں. ایک دوسرے کو عید مبارک کہتے ہیں. روزے رکھنے اور فطرانہ ادا کرنے کی بھی مبارک بعد دیتے ہیں. گھروں میں لذیذ، عمدہ اور مزیدار کھانے  بناۓ جاتے ہیں خاص طور پر طرح طرح کی میٹھی سویاں! خاندان، دوستوں اور پڑوسیوں کو اپنے ساتھ عید منانے کی دعوت دیتے ہیں۔ پیسوں کی صورت میں بڑے یا خود کفیل گھر کے بچوں کو یا باقی احباب کو تحفے میں نقد دیتے ہیں جسے عیدی کہا جاتا ہے. عید میں مسلمان بچے عیدی جمع کرنے کے لئے سب رشتے داروں سے رابطے میں رہتے ہیں تا کے زیادہ سے زیادہ عیدی بٹوری جا سکے. بچوں میں تو ایک مقابلے کا رجحان پیدا ہوجاتا ہے کے عید پر کس بچے نے زیادہ عیدی جمع کی. 

تمام امت مسلمہ کو عید مبارک
تمام امت مسلمہ کو عید مبارک

رمضان کے دوران روزہ رکھنے سے بھوکے اور مسکینوں کے لئے ہمدردی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور مسلمانوں کو غریبوں کے لئے فراخدلی سے عطیہ کرنے کی ترغیب رمضان کے طفیل حاصل ہوتی  ہے۔

آج ہم آپ سے عید مبارک کے پیغامات میری جان عید مبارک – عیدالفطر کا پیغام کسی خاص کے لئے اور عید مبارک کے پیغامات – عید الفطر بہت بہت مبارک عید مبارک تصاویربانٹیں گے  جو آپ اپنے احباب کو بھیج کر انہیں یہ محسوس کرا سکیں کے آپ انکی خوشیوں میں انکے ساتھ ہیں اور انکو یہ یاد دلا سکیں کے آپ انکو یاد کرتے ہیں ، بھولے نہیں

عید مبارک

اللّه تعالیٰ رمضان کے روزوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ عید مبارک 

 عید الفطر مبارک
عید الفطر مبارک

 ہمارے ملک پاکستان کو الله قیامت تک قائم ودائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔ عید مبارک 

عيد مبارڪ
عيد مبارڪ

جہاں تک مسلمان بسے ہوے ہیں انکو الله پاک حفاظت سے رکھے. آمین یا رب العالمین۔ عید مبارک  

اللّه تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے. آمین یا رب العالمین۔ عید مبارک 

جو بھی انسان کسی مسلمان کا بھلا چاہتا ہے خدا اسے خاص رحمت سے نوازے. آمین یا رب العالمین۔ عید مبارک 

دنیا کے ہر اچھے انسان کو عید مبارک 

دنیا کے ہر اچھے انسان کو عید مبارک

اللّه تعالیٰ تمام اہل اسلام کی حفاظت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ عید مبارک 


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply