عید مبارک خیر مبارک
0 1 min 2 weeks
خلوص کا اظہار کیجئے

عید مبارک خیر مبارک: آج کی ہماری پوسٹ کا موضوع ہے جب ہمیں کوئی عید مبارک کہے تو واپسی میں ہم خیر مبارک کیسے کہیں؟ ہم کچھ خیر مبارک پیغامات جو شکرانے کے طور پر پیش کے جاتے ہیں وہ یہاں پڑھیں. آج کا دور ڈیجیٹل دور ہے. انگلیوں کی اک ذرا سی حرکت کیا ہوئی، ماحول ہی بدل گیا! پہلے فاصلے پاؤں سے طئے ہوتے تھے اب انگلیوں سے ہونے لگے ہیں. اب ہم دو معاشروں کے گرد آکر بس چکے ہیں. ایک وہ جو ہمارے سامنے ہیں اور دوسرا وہ جو ٹیوی، کمپیوٹر ، موبائل اور جدید گیجٹس کے روپ میں ہمارے سامنے رہتا ہے. اس دوسرے قسم کی معاشرے کے اثرات اتنے گہرے اور شدید ہیں کے یہ ہمارے پہلے والے معاشرے کو آرام سے نگلتا جا رہا ہے

یہی معاشرہ اب ہمارے خوشی غم کی کیفیات اور ان سے جڑے روابط کو طے کرنے لگا ہے. عیادت ہو یا تعزیت سب آن لائن ہونے لگی ہیں. اور گھر بیٹھے خریداری ہورہی ہے. گھر بیٹھے کام کاج مطلب روزگار بھی ہورہا ہے. گھر بیٹھے خوشی کے موقوں میں شریک ہوا جا رہا ہے. شادی بیاہ کے دعوت نامے آن لائن موصول ہورہے ہیں. عید یا خاص دن کی نیک خواہشات کا اظہار بھی آن لائن ہی ہونے لگا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ہمارے جسمانی رابطے کو تقرریبن کھا چکی ہے. رمضان کی مبارک باد سے لے کر عید کی نیک خواہشات کے پیغام اب ڈیجیٹل دور میں آن لائن پیش کیے جاتے ہیں. قصہ کوتاہ یہ ڈیجیٹل دنیا ایک سچ ہے

عید مبارک خیر مبارک

عید مبارک خیر مبارک
عید مبارک خیر مبارک

ہم نے اس پوسٹ سے پہلے عیدالفطر کی مناسبت سے کچھ پوسٹس کی تھیں جو کے یہ عید مبارک کے پیغامات – عید الفطر بہت بہت مبارک , عید مبارک ہیں . آپ ان سے بھی فائدہ لے سکتے ہیں. ہمارے فیس بک پیج پر ہم سے رابطے میں رہے تاکے بروقت آپ کو ہماری تازہ ترین اطلاعات موصول ہوتی رہیں. شکریہ

بھائی جان جزاک اللہ – عید کے پُرمسرت موقع پر آپ کی نیک خواہشات کا بے حد شکریہ۔ میری جانب سے بھی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

جزاک اللہ خیر ابو جان ! عید کے پُرمسرت موقع پر آپ کی نیک خواہشات کا بے حد شکریہ۔ میری جانب سے بھی آپ کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔  سدا سلامت رہیں آمین 

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو

امی جان ! عید کے پُرمسرت موقع پر آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔ میری جانب سے بھی آپ کو بہت بہت  عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ خدا آپ کا سایہ ہمیشہ ہم پر سلامت رکھے. جزاک اللہ  خیر. آمین !

جزاک اللہ  میرے دوست  ! عید کے پُرمسرت موقع پر آپ کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔ میری جانب سے بھی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ الله آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین !

میرے بھائی آپ کو بھی ڈھیر خوشیاں مبارک

اے مالک دوجہاں اس دعا کو شرف قبولیت بخش دے آمین – میرے بھائی آپ کو بھی عید کی ڈھیر خوشیاں مبارک

عید مبارک خیر مبارک
عید مبارک خیر مبارک

آپ کو بھی دین و دنیا کی تمام خیر خواہی اور کامیابیوں کے ساتھ مبارک ہو

 آپ کو بھی عید الفطر مبارک ہو! یار اتنی مبارکبادوں کا کیا کرو گے؟ کہیں سمگل کرنے کا ارادہ تو نہیں؟ خیر جو بھی کرو ، ہماری طرف سے یہ ایک اور مبارک باد وصول کرو! 

بہت بہت شکریہ ۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور اسی طرح خوشیاں بانٹتے رہیے۔ آمین!

اللّه تعالیٰ رمضان کے روزوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے

جزاک اللہ خیر آپ کو بھی دین و دنیا کی تمام خیر خواہی اور کامیابیوں کے ساتھ عید مبارک ہو

آمین ثم آمین جزاک اللہ خیر آپ کو بھی دل کی گہرائیوں سے عید مبارک.ہوں

خیر مبارک ہو آپ کو بھی پیار محبت سے خیر مبارک آپی۔

ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺁﭖ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻟﯽ ﻋﯿﺪ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﻗﺒﻮﻝ ﮨﻮ

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ آمین ثم آمین۔۔

جزاکِ اللہ خیرا کثیرا و احسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply