ماؤں کے لئے پیغام

ماؤں کے لئے پیغام – یوٹیوب چینل اور بچوں کی تربیت – تحریر مستانی اعظم

خلوص کا اظہار کیجئے

ماؤں کے لئے پیغام کی پوسٹ فیس بک پر ہماری نظر سے گزری جو مستانی اعظم نے تحریر کی ہے. مستانی اعظم دور جدید کی لکھاری ہیں جن اکثر عنوان سماجی پہلو پر مبنی ہوتی ہیں. زیست میں رونما ہونے والی تلخ حقیقتوں کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ کر پھر انہیں اپنے شاندار اور نفستانہ انداز سے قارئین کے سامنے پیش کرتی ہیں. البتہ وہ یوٹیوب اور فیس بک پر یکساں مقبول ہیں اور اکثر انکے قلم کی جنبش کا موضوع “معاشرہ ” ہوتا ہے. یہ مستانی اعظم کی تازہ تازہ تحریر ہے جو آپ قارئین کے سامنے پیش کر رہے ہیں صرف مقصد یہ ہے کے شاید یہ باتیں کسی ماں کے لئے کارگر ہوجاے تو سالگرہ ویب سائٹ ادارہ خوشی محسوس کرے گا.

ماؤں کے لئے پیغام – یوٹیوب چینل اور بچوں کی تربیت – تحریر مستانی اعظم

پچھلے کچھ عرصے سے میں یوٹیوب پر کام کر رہی ہوں۔ اور اس تمام عرصہ میں جو بات مجھے سب سے زیادہ تنگ کرتی ہے وہ پاکستانی ماؤں کے چینل ہیں۔ دس میں سے آٹھ چینلز پر گھر گھر میں کھانا بنانا سکھایا جارہا ہے۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ،لیکن ان آٹھ چینلز میں سے سات چینلز پر چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو بَلی کا بکرا بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ جو کہ سخت تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کو یکسر بُھلا کر چند پیسوں کے حصول کی خاطر والدین کا معصوم بچوں کو اس طرح استعمال کرنا سراسر غلط ہے۔ اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

کسی چینل پر یہ ناسمجھ بچے مختلف سالن بنانے کی تراکیب بتاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اور کہیں پر رنگت نکھارنے کے ٹوٹکے دیتے ملتے ہیں۔ کہیں شاپنگ مالز یا پارکس دکھاتے ملتے ہیں ۔یہ وقت جو ان بچوں کی شخصیت میں نکھار لانے کا ہے اس کو جانتے بوجھتے ہوئے ان فضول کاموں میں ضائع کرنا اور اس کو اپنی یا بچوں کی کامیابی سمجھنا بہت بڑی بے وقوفی ہے۔
یہ بچے اس ملک کا سرمایہ ہے مستقبل کے معمار ہیں۔ مائیں ہی نسلوں کو پروان چڑھاتی ہیں اور یہ ہی نسلیں کسی بھی ملک کی ترقی وتمدن میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہیں۔ بحیثیت ایک مسلمان ایک قوم ان بچوں کو کامیاب، سچا اور اعلیٰ کردار انسان بنانا ان کی ماؤں کی ہی اولین ذمہ داری ہے۔

ایسی سب ماؤں سے صرف یہ کہنا ہے

ماؤں کے پیغام

ایسی سب ماؤں سے صرف یہ کہنا ہے کہ اگر آپ کو گھر سے یوٹیوب پر آنے کی اجازت نہیں ہے تو خدارا ! ان معصوم بچوں کو اپنی سیڑھی مت بنائیں۔ اگر آج آپ گھریلو حالات سے پریشان یوٹیوب پر کمائی کا ذریعہ ڈھونڈ رہی ہیں تو کیوں اپنی غفلت سے آنے والے کل میں اپنے بچوں کو بھی اپنی جگہ رکھنا چاہتی ہیں۔
اپنے بچوں پر توجہ دیں انھیں اچھا مسلمان بنائیں. ان کو اتنا پڑھائیں لکھائیں . اور خود مختار بنائیں کہ ان کی زندگی میں کوئی خلش کوئی بےبسی کوئی کمی نہ رہے۔ اور یہ بات ہمیشہ یاد رکھنے کی ہے کہ زندگی میں تعلیم اور شعور سب سے اہم ہے۔

ماؤں کے ساتھ ساتھ والد بھی برابر کے قصوروار ہیں

ماؤں کے ساتھ ساتھ والد بھی برابر کے قصوروار

ماؤں کے ساتھ ساتھ والد بھی برابر کے قصوروار ہیں۔ جو گھر کی چار دیواری سے باہر کی تمام تر مشکلات اور تکلیفوں سے بخوبی واقف ہیں۔ پھر بھی اولاد کی طرف سے آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ اپنے گھروں پر نظر رکھیں کہ بیوی بچے کیا کر رہے ہیں ۔ جوان نسل ٹک ٹاک کی نذر کرکے اب ان معصوم بچوں پر رحم کریں ان کو یوٹیوب پر مت جھونکیں۔

بچوں کی تربیت
بچوں کی تربیت

بچوں کے کام کیا چیز آئے گی تعلیم یا یوٹیوب وڈیوز

ایک بار ضرور سوچیں کہ آنے والے کل میں آپ کے بچوں کے کام کیا چیز آئے گی ؟؟ تعلیم یا یوٹیوب وڈیوز ؟

بچوں کی زندگی میں اس سے کیا سدھار آئے گا

آج آپ انھیں کیا سکھا رہے ہیں ؟ بچوں کی زندگی میں اس سے کیا سدھار آئے گا ؟ کیا یہ لگایاں بجھایاں ، یہ جھوٹ فریب ، یہ چالاکیاں انھیں اچھا انسان بنا سکتی ہیں ؟؟ یوٹیوب پر چینل ضرور بنائیں. محنت بھی ضرور کریں . لیکن سب سے پہلے اپنے بچوں سے محبت کریں. انھیں نیک انسان بنائیں. تاکہ روز محشر سرخروئی حاصل کرسکیں . کیونکہ بے شک اولاد بھی میرے رب کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply