والدین کو سالگرہ مبارک

والدین کو سالگرہ مبارک کے پیغامات اور نیک خواہشات

خلوص کا اظہار کیجئے

والدین کو سالگرہ مبارک کے پیغامات اور نیک خواہشات – خدا میرے والدین کی عمر دراز فرمایے
والدین کو سالگرہ مبارک کے پیغامات اور نیک خواہشات کے لئے یہ آج کی آپ قارئین کے پیش خدمت ہے. والدین جیسی نعمت کی مثال گویا کرہ ارض پے ملنا مشکل ہے

زندگی ہر لمحہ بدلتی ہے ۔ مگر ہر پل بدلتی اس دنیا میں کوئی چیز جامد و مستقل اور ناقابل تبدیل ہے تو وہ ہے والدین کی محبت ۔ دھیرے دھیرے گزرتے وقتوں کے ساتھ ہر رشتے کی نوعیت بدل جاتی ہے ۔ لیکن والدین کا ہی وہ اٹوٹ رشتہ ہے جو ہر وقت دنیا کے نشیب و فراز سے گزر کر بھی ویسا ہی رہتا ہے بلکہ اور مضبوط
سے مضبوط تر ہوتا چلا جا تا ہے ۔
ماں تو ماں ہی ہوتی ہے لفظ ماں ہی اس کی شخصیت کا مکمل تعارف ہے ۔
لیکن باپ سے بھی اولاد کا رشتہ بہت انوکھا سا ہے۔ والد ایک مضبوط سہارا ہے ۔ اولاد کے لئے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔باپ کو خوش رکھنے والا اللہ تعالیٰ کو خوش رکھنے والوں میں شامل ہے والد محبت و چاہت ،صبرو خلوص،ایثار و بردباری کا پیکر ہے۔
میرے والد صاحب جنہوں نےزندگی کے ہر موڑ پر ایک دوست ایک بھائی ایک رہنما کی صورت میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔
آج انکا جنم دن ہے اور اس موقع پر اللہ‎ کریم سے خصوصی دعا ہے کہ آپ کو اللہ‎ صحت سلامتی والی ایمان والی لمبی زندگی دے اور آپکا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے
آمین ثم آمین

مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو


آپ کی سالگرہ پر ایک چھوٹا سا تحفہ ۔۔۔
یہ بےخودی یہ لبوں کی هنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگره کی خوشی مبارک ہو
کبهی نہ آئے کوئی غم قریب تمہارے
جہاں میں سب سے ہو اچهے نصیب تمہارے
تمہیں یہ سالگره کی خوشی مبارک ہو
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
منزلیں خود تیرے قدموں میں آئیں
تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
بلندیاں تیرے قدم چومیں
مسرتیں تیرے چاروں طرف گھومیں
تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو_
آمین ثم آمین
میں کوئی دوست نہیں بھولا
ہر دوست میرے سر کا تاج ہے
سدا شاد و آباد رہیں آمین

والدین کو سالگرہ مبارک
والدین کو سالگرہ مبارک

زندگی کے خوبصورت لمحات میں سے اج ایک بہت ہی خاص دن یعنی سالگره مبارک کا دن اور وہ بھی میرے والدین کا ۔
سالگرہ بہت بہت مبارک ہوپیاری امی جان
دعا ھے اُس پاک پروردگار سے جس نے مجھے ماں کے تحفے سے نوازا کہ اے میری پیاری اماں آپ اپنے آنے والے ہر دن میں مسرتوں کے گلاب اور خوشیوں کے نگینے پاؤ۔ ہر وہ چیز آپ کی دسترس میں ہو جس کی آپ خواہش کرو اور آپ کا ہر خواب مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے اور لمبی عمر عطا فرمائے آمین

سالگرہ مبارک
دعا کی صورت میں تیری خاطر
جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
انہی کے بدلے وہ مہربان رب
جب جب بھی تیرا نصیب لکھے
عروج لکھے، کمال لکھے
کبھی نہ حرف زوال لکھے
خوشیاں لکھے وہ ڈھیر ساری
اور تیری عمر دراز لکھے
جو خوشی تمہارے قریب کرے
وہ سدا تمہیں نصیب کرے
تجھے صرف خلوص ملا کرے
جو خیال دل میں اسیر ہو
وہ تعبیر بن کر کھلا کرے
تجھے ایسا ایک جہان ملے
جہاں غموں کا گزر نہ ہوا کرے
جدھر روشنی ہو خلوص کی
اور نفرت کوئی نہ کیا کرے
اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
سالگرہ مبارک

والدین کو سالگرہ مبارک

ہیپی برتھ ڈے
یہ بےخودی یہ لبوں کی هنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگره کی خوشی مبارک ہو
کبهی نہ آئے کوئی غم قریب تمہارے
جہاں میں سب سے ہو اچهے نصیب تمہارے
تمہیں یہ سالگره کی خوشی مبارک ہو
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
منزلیں خود تیرے قدموں میں آئیں
تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
بلندیاں تیرے قدم چومیں
مسرتیں تیرے چاروں طرف گھومیں
تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو_
آمین

امی جان سالگره کے دن ہے دعا ہے ہماری
جتنے ہیں چاند تارے اتني ہو عمر تمہاری
آپ کو سالگره مبارک

سالگره مبارک ابو جی
ميرى دعا ہے کہ
خواہشوں کے سب موتى تيرا مقدر ہوں
پھول چہرے ، پھول لہجے ، تيرىے ہمسفر ہوں

جان سے پیارے ابو جی سالگرہ کی ڈھیر ساریاں خوشیاں مبارک ہوں

جان سے پیارے ابو جی سالگرہ کی ڈھیر ساریاں خوشیاں مبارک ہوں. سلامت رہیں تاحیات. اللہ آپ کو لمبی عمر اور اچھی صحت دے آمین

امی جان سالگره کے دن ہے دعا ہے ہماری

میری میٹھی امی جان آپ کو جنم دن مبارک

میری میٹھی امی جان آپ کو جنم دن مبارک – آپ کے ہی تو اس دھرتی پر آنے سے میرا وجود یقینی ہوا اور آپ کی سالگرہ پر میں کیسے اظہار کروں کیوں کے میرے لفظوں کے قد چھوٹے اور آپ کی محبّت کی بلندی اتنی اونچی کہ الفاظ معنی و مفھوم کھو بیٹھے ہیں. سلامت رہیں آپ ہزار برس اور ہر برس ہو پچاس ہزار دن کا – آمین

ضروری گزارش
تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں

مزید شاعرانہ پوسٹ کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے – سالگرہ پر اردو اشعار پرمسرت لمحوں کے تم سلامت رہو ہزار برس سالگرہ مبارک دوست


خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply