پاگل آنکھوں والی لڑکی

پاگل آنکھوں والی لڑکی اردو نظم محسن نقوی

خلوص کا اظہار کیجئے

پاگل آنکھوں والی لڑکی اردو نظم محسن نقوی نے لکھی. محسن نقوی اردو کے بڑے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام تو سید غلام عباس تھا۔ مگر لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک شاعر انہوں نے اپنے نام کو محسن نقوی میں ڈھالا اور اِسی نام سے مشہور ہو گئے۔ محسن نقوی ٥، مئی ١٩٤٧ء کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے- محسن نقوی کا شجرہ نسب پیر شاہ جیونہ سے جا ملتاہے. سالگرہ ویب سائٹ پے آپ کو سالگرہ مبارک شاعری کے ساتھ دیگر عنوانات پر بھی منتخب شاعرانہ مواد مل سکتا ہے. شاعرانہ ویڈیوز اور شاعرانہ تصویر سمیت دیگر موضوعات پر بھی ہمارے پاس مواد ہے. گلابوں کا موسم اور اسے کہو ضرور پڑھیے گا. ہمارے ٹویٹر اور فیس بک پیج ضرور پسند فرمائیں.

پاگل آنکھوں والی لڑکی

پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی
کانچ سے نازک خواب تمہارے
ٹوٹ گئے تو
پچھتاؤ گی
سوچ کا سارا اجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا
کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا
تم کیا جانو
خواب سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب ادھوری رات کا دوزخ
خواب خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رسوائی
خوابوں کا حاصل تنہائی
تم کیا جانو
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں یا
رشتے بھولنا پڑتے ہیں
اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی

خلوص کا اظہار کیجئے

Leave a Reply