پیار میں علیحدگی جدائی

پیار میں علیحدگی جدائی کیوں غصہ جیت اور رشتہ ہار جاتا ہے

خلوص کا اظہار کیجئے

پیار میں علیحدگی جدائی کیوں آتی ہے کیوں غصہ جیت جاتا ہے اور رشتے ہار جاتےہیں
آج کی اس تحریر میں پیار میں علیحدگی جدائی کے بارے میں بہت جلدی سے میں نے یہ مضمون لکھا ہے.
جو مختصر تو ہے مگر معنی خیز ہے. آپ پانچ منٹس نکل کر اسے پورا پڑھییگا اور اپنی خاص سے ضرور بانٹیے گا

پیار میں علیحدگی جدائی

لڑکا محبت میں بہت کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اگر کوئی دوسرا شخص آتا ہے. اور آپکی محبوب کے ساتھ چھیڑ چھاڑمطلب تھرکپن شروع کرتا ہے. تو لڑکا اسے کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا. نہ صرف لڑکا مگر لڑکی بھی یہ برداشت نہیں کرتی کے کوئی اس کے دوست کے ساتھ دوسری لڑکی فضول میں چپکے۔

اگر آپ کی گرل فرینڈ اس چھیڑ چھاڑ مطلب تھرکپن کو قبول کرتی ہے. اور الٹا آپ سے سوالات پوچھتی ہے. اور آپ سے بحث کرتی ہے تو آپ کو یہ سمجھنا چاہئے کہ آپ اپنے پریمی کے لئے کتنے اہم ہیں۔ یہاں ایک بات بھولنے کی نہیں کے جن کے لئے جو جگا اہم ہوتی ہے وہ وہاں جاتے ہیں

پیار میں خلا پیدا نہیں کرنی چاہئے

پیار میں خلا پیدا نہیں کرنی چاہئے
پیار میں خلا پیدا نہیں کرنی چاہئے

جوڑے کو اپنے رشتے میں اتنی بھی خلا پیدا نہیں کرنی چاہئے کہ کوئی بھی آسانی سے اس میں سما سکے. یا اسے آسانی سے پر کر سکے۔
ہم اکثر ناسمجھی میں آکر اور جذبات کے بہکاوے میں بہت سے رشتوں کو قربان کر دیتے ہیں
غصے سے رشتے کمزور پڑ جاتے ہیں اور دوریاں جیت جاتی ہیں. جب کسی بھی رشتے کے درمیان غصہ اپنی جگا بنا لیتا ہے تو وہاں موجود کافی سچ اور حقیقتوں کے قد چھوٹے ہوجاتے ہیں

رابطوں کا منقطع ہوجانا

پھر سب سے پہلے جو بات سامنے آتی ہے وہ ہے رابطوں کا منقطع ہوجانا. رشتوں میں یہ سب سے بڑا اور خطرناک موڑ ہوتا ہے. جب رابطوں میں فقدان کا شگاف پڑ جائے تو مثبت رشتے بھی آخری سسکیاں لینے لگتی ہیں
رابطے رابطوں کو جنم دیتے ہیں اور فاصلے فاصلوں کو پیدا کرتے ہیں. ہم تب تک دور ہیں جب تک بات نہیں کرتے. ہم بس اتنا دور ہیں جب تک کوئی رابطہ نہیں
جب ہم بات چیت کے راستے کھلے چھوڑ دیتے ہیں تو کافی غلطفہمیاں خود با خود دم توڑنے لگتی ہیں


محبّت میں حائل جلن – پیار میں علیحدگی جدائی

کافی غلطفہمیاں تو صرف محبّت میں حائل جلن کی وجہ سے ہوتی ہیں جو فطری تو ہوتی ہیں لیکن دیرپا نہیں ہوتی. جلن تو رشتوں میں خوبصورتی کا ضامن ہوتی ہے. اگر کسی رشتے سے جلن کو نکال دیں تو محبّت کہاں باقی رہتی ہے

محبّت میں جلن کا عنصر

محبّت میں جلن کا عنصر بہت اہم ہے لیکن اس جلن کو سمجھنے کے لئے دو محبّت کرنے والوں کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے. اور اس فطری جذبے کو بڑے پیار سے سلجھانا چاہیے. نا کہ اس جلن کی وجہ سے اپنے رشتے میں دراڑ پیدا کریں

رقیب ایک آزمائش ہے

رقیب ایک آزمائش ہے
رقیب ایک آزمائش ہے

دیکھا گیا ہے کے اسی جلن کی آگ میں بھی اکثر رشتے شعلوں کی بھینٹ بنتے ہیں . رقیب تو بس محبّتوں میں شدت لانے کے لئے خدا کی طرف سے بھیجی گئی ایک آزمائش کا نام ہوتے ہیں. جہاں محبتیں پروان چڑھتی ہیں وہاں خدا رقیب بھیج دیتا ہے. خدا ایسی محبّتوں کو زیادہ پاک اور مضبوط ہونا دیکھنا چاہتا ہے

کب رقیب جیت جاتے ہیں

جب محبّت کچی ہوتی ہے تو اصلی عاشق ہار جاتے ہیں اور رقیب جیت جاتے ہیں
ایک سچے عاشق کو کبھی اتنا کمزور نہ ہونا چاہیے. اور اس عاشق کی معشوق کو چاہیے کے وہ اپنے دوست کا مکمل ساتھ دے. اور اسے کبھی بھی تنہا نہ چھوڑے

پیار میں علیحدگی جدائی – دو محبت کرنے والوں کو کیا کرنا چاہیے ؟

دو محبت کرنے والوں کو ایک دوسری کی باتیں بہت صبر اور تحمل سے سن لینا چاہییں اور وہ باتیں سمجھنی بھی چاہییں
دو محبت کرنے والوں کوہمیشہ اپنے غصے پر ضبط کرنا چاہیے
محبت کرنے والوں کو بات چیت کبھی بھی ختم نہیں کرنی چاہیے
ان دونوں کو چاہیے کے کسی تیسرے کی لئے اتنا بھی جگا نہ بنائیں کے وہ آسانی سے گھس سکے
دونوں میں سے اگر ایک بہت زیادہ غصے میں ہے تو ایک کو خاموش رہنا چاہیے
چاہے جھگڑا کتنا بھی شدید ہو لیکن انکو کچھ ایسے الفاظ نہیں کہنا چاہییں. جن سے جدائی کو قوت ملے یا جدائی کا راستہ بنے؛
جیسے جلدی میں bye کہنا یا یہ کے یہ ہماری آخری ملاقات ہے یا یہ کے آج سے میں آزاد ہوں. یا یہ کے مجھے فرق اب نہیں پڑتا یا یہ کے مجھے اب ان باتوں کی پرواہ نہیں ہے. یا یہ کے بس اب میری مرضی جو بھی کروں یا یہ کے تمہارا راستہ تمہارے لئے میرا راستہ میرے لئے وغیرہ وغیرہ

نتیجہ

میں امید کرتا ہوں کے میری اس تحریر سے آپ کچھ نہ کچھ سبق اخذ کرینگے. اور اپنے سسکتے ہوے رشتے کو بچا لینگے. اگر میری اس تحریر سے کوئی ایک بھی رشتہ بچ جاتا ہے یا راہ راست پر آتا ہے. تو میں سمجھونگا کے میرا حق ادا ہوا

ضروری گزارش: تازہ تازہ سالگرہ مبارک کی پوسٹ کے ہمارے فیس بک پیج کولائک اور فالو کریں


مزید شاعرانہ پوسٹ کے لئے ہماری پوسٹ پڑھیے – متاثرکن سبق آموز کہانی میری اور ایک گول گپے والے کی – انسانیت زندہ ہے


خلوص کا اظہار کیجئے

2 thoughts on “پیار میں علیحدگی جدائی کیوں غصہ جیت اور رشتہ ہار جاتا ہے

Leave a Reply