اشعار
عید مبارک شاعری – عید پر 2 اور 4 سطر شاعری اور عید غزل عید نظمیں
عید مبارک شاعری: ایک تو بندہ عاشق ہو اور دوسرا سونے پی سہاگہ شاعر بھی ہو تو کام گیا. خوشی کا موقعا ہو یا کوئی اور چیز وو اپنے خیال مرزا غالب کی طرح یوں بیان فرمائیں گے
جہاں میں ہو غم شادی بہم ہمیں کیا کام
دیا ہے ہم کو خدا نے وہ دل کی شاد نہیں
خیر قصہ مختصر – ہم کو بھی دل میں سوجھا کے کیوں نہ ہم بھی اس عید پر کچھ شاعری آپ احباب کے گوش گذار کریں. لہذا حاضر ہے کچھ عید مبارک کی خوبصورت شاعری کے نمونے. امید کرتے ہیں آپ دوستوں کویہ عید شاعری پسند آئیگی. سالگرہ ڈاٹ پی کے ایک خالص سالگرہ مبارک کی نیک خششات پر مبنی پیغامات کا آن لائن اردو کا ایک بڑا جریدہ ہے، تاہم خوشی کے جو بھی تہوار ہوتے ہیں ان پر ہم ضرور طبع آزمائی کرتے ہیں تاکے آپ کو کچھ اچھا اور ڈھنگ کا پڑھنے لائق مواد پیش ہوسکے .
عیدالفطر کی بازگشت ہے اور عید سے متعلق ہم نے کچھ عید پیغام بھی پیش کر چکے ہیں جو آپ احباب نے پسند بھی فرماۓ ہیں. آپ نے انکو کھو دیا ہے تو آپ کی آسانی کے لئے ان مراسلوں کی لنک پیش کرتے ہیں. میرے سپاھی عید مبارک – سرحد پار شہزادوں کو عید مبارک , دوستوں کو عید مبارک پیغام جو سارا سال سوشل میڈیا پر سر کھاتے رہتے ہیں , عید الفطر مبارک پیغامات ان کے نام جو اسلام اور وطن کی خوشبو سے سرشارہیں , میری جان عید مبارک – عیدالفطر کا پیغام کسی خاص کے لئے, عید مبارک کے پیغامات – عید الفطر بہت بہت مبارک, عید الفطر ضرور پڑھیے اور خاندان بمع دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیجئے.
عید مبارک شاعری میں پڑھیے بہترین اردو میں عیدالفطر کے موضوع پر شاعری
ہمارے سوشل نیٹ ورک فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر پنٹرسٹ پر ہمیں پسند فرما کر ہماری تازہ ترین اطلاعات سے با خبر رہ سکتے ہیں. اگر آپ ہمارے اس ویب سائٹ پر کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید. رابطہ فرمائیں اس شاعرانہ عید کے انتخاب کے لئے ہم نے کچھ آن لائن ویب سائٹ سے بھی استفاذا لیا ہے ان احباب کا بہت بہت شکریہ. ان نمایاں فیس بک، ریختہ ، اردو ویب فورم، سیڈ پوئیٹری وغیرہ شامل ہیں.
عید شعر
شعر غزل کے اک حصے کو کہتے ہیں ۔ شعر کی سطر کو مصرہ کہا جاتا ہے، اشعار پہ مشتمل مجموعہ کو غزل کہتے ہیں ایک شعر میں دو مصرعے ہوتے ہیں۔ پہلے مصرعے کو مصرع اولیٰ اور دوسرے کو مصرع ثانی کہتے ہیں غزل میں موجود اشعار کے مختلف نام ہیں پہلے شعر کو مطلع کہا جاتا ہے جس کے دونوں مصروں میں قافیہ اور ردیف استمال ہوتا ہے غزل کے آخری شعر کو مقطع کہا جاتا ہے
مصحفی غلام ہمدانی
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہا
کہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالو
ہے عید کا دن اب تو گلے ہم کو لگا لو
عید تو آ کے مرے جی کو جلاوے افسوس
جس کے آنے کی خوشی ہو وہ نہ آوے افسوس
ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سے
جاتے ہو کہاں جان مری آ کے مقابل
مصحفی غلام ہمدانی
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ
اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
اسلم کولسری
اس مہرباں نظر کی عنایت کا شکریہ
تحفہ دیا ہے عید پہ ہم کو جدائی کا
عید پر خوبصورت شعری مجموعہ بمع تصاویر – عید مبارک شاعری
حاصل اس مہ لقا کی دید نہیں
عید ہے اور ہم کو عید نہیں
بیخود بدایونی
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے
راگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
آبرو شاہ مبارک
عید کے بعد وہ ملنے کے لیے آئے ہیں
عید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد
عید مبارک کی خوبصورت شاعری
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سے
چمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
محمد اسد اللہ
شہر خالی ہے کسے عید مبارک کہیے
چل دیے چھوڑ کے مکہ بھی مدینہ والے
اختر عثمان
آئی عید و دل میں نہیں کچھ ہوائے عید
اے کاش میرے پاس تو آتا بجائے عید
غریب ماں اپنے بچوں کو پیار سے یوں مناتی ہے
پھر بنا لیں گے نئے کپڑے یہ عید تو ہر سال آتی ہے
مجھ کو تیری نہ تجھ کو میری خبر جائے گی
عید اب كے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
عید آئی ہے مسرت کے پیامی بن کر
وہ مسرت جو تیری دید سے وابستہ ہے
ہم نہ مانیں گے عید آئی ہے
آپ آتے تو عید بھی آتی
عید کا دن گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
دعا ھے آپ دیکھیں زندگی میں بے شمار عیدیں
خوشی سے رقص کرتی مسکراتی پر بہار عیدیں
شاید تم آ ؤ میں نے اِسی انتظار میں
اب کے برس کی عید بھی تنہا گزار دی
عید آئی تم نہ آئےکیامزا ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
اِس عید پر پِھر ساتھ ہیں میرے
پَردیس تنہائی اور بس تیری یادیں
خود تو آیا نہیں اور عید چلی آئی ہے
خود تو آیا نہیں اور عید چلی آئی ہے
عید کے روز مجھے یوں نہ ستائے کوئی
اُدھر سے چاند تم دیکھو، ادھر سے چاند ہم دیکھیں
نگاہیں یوں ٹکرائیں کہ دو دلوں کی عید ہو جائے
غم ہی غم ہیں تری امید میں کیا رکھا ہے
عید آیا کرے اب عید میں کیا رکھا ہے
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
آج چاند رات ہے پر میں کل عید مناؤں کیسے
میرا چاند اب تک خفا ہے مجھ سے ، میں اسے مناؤں کیسے
کچھ تارے تیری پلکوں پہ بھی روشن ہوں گے
کچھ رلائے گا مجھے بھی تیرا غم عید كے دن
ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺗﺮﮎ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﺎ ﺑﺠﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ
ﮐﯿﺎ ﺗﺠﮭﮯ ﻋﯿﺪ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﮯ؟
تیرے کہنے پہ لگائی ہے مہندی میں نے
عید پر اب تو نہ آیا تو قیامت ھوگی
عید کا دن تو ہے مگر جعفرؔ
میں اکیلے تو ہنس نہیں سکتا
جعفر ساہنی
یہ وقت مبارک ہے ملو آکے گلے
پھر ہم سے ہنس کے کہو ذرا عید مبارک
ہے عید میکدے کو چلو دیکھتا ہے کون
شہد و شکر پہ ٹوٹ پڑے روزہ دار آج
سید یوسف علی خاں ناظم
عید کا چاند جو دیکھا تو تمنا لپٹی
ان سے تقریب ملاقات کا رشتہ نکلا
رحمت قرنی
عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیں – عید مبارک شاعری
عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیں
اک برس دن کی ملاقات ہے یہ بھی نہ سہی
شعلہؔ علی گڑھ
اگر حیات ہے دیکھیں گے ایک دن دیدار
کہ ماہ عید بھی آخر ہے ان مہینوں میں
مرزارضا برق ؔ
عید کا دن ہے گلے مل لیجے
اختلافات ہٹا کر رکھیے
عبد السلام بنگلوری
تو آئے تو مجھ کو بھی
عید کا چاند دکھائی دے
ہربنس سنگھ تصور
بادباں ناز سے لہرا کے چلی باد مراد
کارواں عید منا قافلہ سالار آیا
جوشؔ ملیح آبادی
کئی فاقوں میں عید آئی ہے
آج تو ہو تو جان ہم آغوش
تاباں عبد الحی
عید میں عید ہوئی عیش کا ساماں دیکھا
دیکھ کر چاند جو منہ آپ کا اے جاں دیکھا
شاد عظیم آبادی
خوشی ہے سب کو روز عید کی یاں
ہوئے ہیں مل کے باہم آشنا خوش
میر محمدی بیدار
عشق مژگاں میں ہزاروں نے گلے کٹوائے
عید قرباں میں جو وہ لے کے چھری بیٹھ گیا
شاد لکھنوی
رہنا پل پل دھیان میں
ملنا عید کے عید میں
حسن شاہنواز زیدی
ابرو کا اشارہ کیا تم نے تو ہوئی عید – عید مبارک شاعری
ابرو کا اشارہ کیا تم نے تو ہوئی عید
اے جان یہی ہے مہ شوال ہمارا
حاتم علی مہر
وہاں عید کیا وہاں دید کیا
جہاں چاند رات نہ آئی ہو
شارق کیفی
کسی کی یاد منانے میں عید گزرے گی
سو شہر دل میں بہت دور تک اداسی ہے
اسحاق وردگ
جہاں نہ اپنے عزیزوں کی دید ہوتی ہے
زمین ہجر پہ بھی کوئی عید ہوتی ہے
عین تابش
عید کا چاند تم نے دیکھ لیا
چاند کی عید ہو گئی ہوگی
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
مل کے ہوتی تھی کبھی عید بھی دیوالی بھی
اب یہ حالت ہے کہ ڈر ڈر کے گلے ملتے ہیں
دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیال
وہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہے
عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریں
عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
امجد اسلام امجد
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا
یہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے
دلاور علی آزر
فلک پہ چاند ستارے نکلنے ہیں ہر شب
ستم یہی ہے نکلتا نہیں ہمارا چاند
پنڈت جواہر ناتھ ساقی
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتی
ہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی
غلام بھیک نیرنگ
اے ہوا تو ہی اسے عید مبارک کہیو
اور کہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے
تری پراری
ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیں
جس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک
لیاقت علی عاصم
جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سے
دن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے
عبید اعظم اعظمی
ماہ نو دیکھنے تم چھت پہ نہ جانا ہرگز
شہر میں عید کی تاریخ بدل جائے گی
جلیل نظامی
جب تک تمام شہر مہکتا نہ پائیں ہم
کیسے یہ عید کی خوشیاں منائیں ہم
لبوں پہ رنگ تبسم نہ دل میں موج ِ سرور
میرے وطن کے غریبوں کی عید کیا ہوگی
دن بھر خفا تھی مجھ سے مگر چاند رات کو
مہندی سے میرا نام لکھا اس نے ہاتھ پر
میرا چاند تم ہو میری عید تم ہو
میری آرزوؤں کی تمہید تم ہو
میرا چاند تم ہو میری عید تم ہو
غم کے ماروں کے لیئے درد کا سامان بنا
شام کی گود میں وہ شعلہ نما عید کا چاند
چاند کو دیکھا تو یاد آگئی صورت تری
ہاتھ اٹھے ہیں مگر حرف دعا یاد نہیں
اللہ کرے کہ تم کو مبارک ہو روز عید
ہر راحت و نشاط کا ساماں لیئے ہوئے
نظر جو چاند پہ کی دل میں مسکرائے تم
دعا کو ہاتھ اٹھائے تو یاد آئے تم
کتنے ترسے ہوئے ہیں عیدوں کو
وہ جو عیدوں کی بات کرتے ہیں
جن کے ملنے کا آسرا ہی نہیں
عید ان کا خیال لاتی ہے
میرے قریب آئی نہ اب تک بہار عید
مدت سے ہے جہاں میں مجھے انتظار عید
مجھ کو تیری نہ تجھے میری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
ہلال عید میں بھی تم مجھے نظر آئے
نہ جانے میرا تصور تھا یا فریب نظر
ہلال عید میں بھی تم مجھے نظر آئے
وفا کا سندیس لے کر اترے تمہارے آنگن میں
گواہ رفاقتوں کا محبتوں کا بن کر ہلال عید
کتنی مشکل سے فلک پر یہ نظر اتا ہے
عید کے چاند نے بھی انداز تمہارے سیکھے
ایک لمحے کو کبھی میں تجھے دیکھا تھا
عمر بھر میری نظر میں نہ جچا عید کا چاند
خود تو آتے نہیں یاد چلی آتی ہے
عید کے روز مجھے یوں نہ ستائے کوئی
ہلال عید بھی نکلا تھا وہ بھی آئے تھے
مگر انہی کی طرف تھی نظر زمانے کی
مزہ بہار کہن کا چکھا ہی جاتی ہے
ہم اہل ہوں کہ نہ ہوں عید آ ہی جاتی ہے
جب تو نہیں تو عید میں رنگ وفا نہیں
سب قسمتوں کے کھیل ہیں تجھ سے گلہ نہیں
پلکوں پہ حسرتوں کے ستارے سجالیئے
اس دھج سے خواہشوں نے کیا اہتمام عید
اشعار
سالگرہ مبارک شاعرانہ اظہار
شعر کی مختصری میں، سالگرہ کی مبارکباد کا اظہار ہماری دلچسپیوں کو رنگینی دیتا ہے۔
سالگرہ مبارک شاعرانہ اظہار: سالگرہ کی خوشیوں کے مواقع ہماری زندگی میں خوشیوں کے پھولوں کی طرح خوشبو اور رونق لاتے ہیں۔ جب ہم کسی مخصوص موقع پر کسی خاص شخص یا شے کی تعریف اور قدر کرتے ہیں، تو اس سب کا اظہار کرنا ایک خوبصورتی اور معنوں بھرا عمل ہوتا ہے۔ شاعری کی دنیا میں بھی یہی حال ہے، جب ہم کسی شاعر یا شاعرہ کی سالگرہ مناتے ہیں تو ان کے اہمیت و فضیلت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس بلاگ پوسٹ میں ہم سالگرہ مبارک شاعرانہ اظہار کے بارے میں بات کریں گے کہ اس کیا معنوں میں اہمیت ہے اور ہم اسے کس طرح خوشی سے منا سکتے ہیں۔
پیاری پیاری بہن کی سالگرہ
آج میری دل و جان سے عزیز بہت پیاری پیاری بہن کی سالگرہ ہے
“سالگرہ مبارک ھو” پیاری بہن
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭼﺎﮨﺎ
ﺗﯿﺮﮮ ﺟﻨﻢ ﺩﻥ ﭘﺮ
ﺍﯾﺴﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﮐﺮﻭﮞ
جسے ﺗﻮ ﻋﻤﺮ ﺑﮭﺮ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﮯ
ﭘﮭﺮ ﺍﮎ ﻟﻤﺤﮯ ﮐﯽ ﺳﻮﭺ ﻧﮯ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗھ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﯿﮯ
کہ آنے ﻮﺍﻟﮯ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﻣﯿﮟ
غم ﮐﯽ ﮔﮭﭩﺎئیں کبھی ﺗﯿﺮﮮ ﻗﺮﯾﺐ ﻧﮧ ﺁئیں
تیری ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﮕﻨﻮ ﺳﺪﺍ ﭼﻤﮑﯿﮞ
خدا ﺗﯿﺮﮮ ﺩﺍﻣﻦ ﮐﻮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﺴﺮﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻤﮑﻨﺎﺭ ﮐﺮﮮ
ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﺗُﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﮐﮍﯼ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ
ﮈھلتی ﻋﻤﺮ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺗﻮ
ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺧﻮﺵ ﺭﻧﮓ ﯾﺎﺩﯾﮟ
تجھے کسی سے گلہ نہ ہو
تجھے دکھ کوئی ملا نہ ہو
تیری رَد کبھی دعا نہ ہو
تجھے بن مانگے وہ عطا کرے
تیری معاف ہر ایک خطا کرے
آمیـــــــــــــــن یا رب العالمین
تیرﮮ ﺩﻝ ﮐﯽ خوشیوں کو سدا ﺑﮩﺎﺭ ﮐﺮدے
تُوﮨﺮ ﮔﺰﺭﮮ ﻟﻤﺤﮯ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﮮ
ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍﺋﮯ ﺑﺰﺭﮒ ﻭ ﺑﺮﺗﺮ
ﺗﯿﺮﯼ ﻋﻤﺮ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﺮﮮ
سدا خوش رہو آباد رہو ہمیشہ مسکراتی رہو
آمین یا رب العالمین
سالگرہ مبارک میرے صنم: سالگرہ مبارک شاعرانہ اظہار
سلامت رہے حسن جوبن تمہارا
سدا چاند چہرا ہو روشن تمہارا
مبارک جنم دن تمہیں میرے یارا
بھرا چاہتوں سے ہو آنگن تمہارا
کھلیں پھول راہوں میں تیری ہمیشہ
مہکتا رہے خوب گلشن تمہارا
رہے تو ہمیشہ دعاؤں میں میری سدا
رحمتوں میں ہو مسکن تمہارا
نوازے خدا نعمتوں سے جہاں کی
نہ خالی کبھی ہو یہ دامن تمہارا
تری زندگی میں نہ غم کا گزر ہو
خوشی سے ہو معمور تن من تمہارا
عمر کی دعا ہے نہ آئے خزاں بھی
بہاروں سے مہکے یہ جیون تمہارا
سالگرہ مبارک شاعرانہ اظہار: شاعری کے لفظوں میں، سالگرہ کی مبارکباداں اُن احساسات کو نغموں میں پیروی کرتی ہے۔
ہر تصویر، ہر شعر، سالگرہ کو یادگار اظہار بن جاتا ہے۔
سالگرہ مبارک شاعرانہ اظہار: سالگرہ مبارک ہومیری جان
سالگرہ مبارک ہومیری جان
میری التجا ہے
دُعاِ بے وہ واحد مالک کہ جس کی دسترس میں ہر گِردِ پا ہےکہ وہ جو ہستی کائنات کی وسعت کا حاشیہ ہے
کہ کبھی بھی بے چینی تیرے گرد نہ بھٹکے
تجھ پہ وہ کرم ہوکہ غمِ دوراں نہ آئے
کبھی جو تو کچھ پانا چاہےخُدا تجھ کو بخشےجو چاہے
وہ پائےکبھی زندگی جو، تجھے آزمائےمشکل نہ آئے!
اس کی رحمت کا بادل گھنے درختوں کے سائےتجھ کو بچائیں!
آپ کے چہرے پہ جو سجے ہیں
وہ پھول خوشبو کے
یوں ہی سدا تازہ رہیں
ابد تک حیات نو میں وہ
رنگ بھر دیں کہ آنے والا ہر لمحہ
نئی امنگوں کا ترجمان ہو
نئی بہاروں کی داستان ہو
وہ داستان جس کو پڑھ کے
دل میں محبتوں کا مسرتوں کا یقین ہو پیدا
آپ کی آنکھوں کے سارے سپنے
مثال سورج نمایاں ہو کر آپ کی دنیا جگمگائیں
یہ نیک تمنائیں لئیے ہیں آپ کی سالگرہ کے موقع پر
ہمیشہ خوش رہو آباد رہو
اللہ کریم آپ کو دین و دنیا میں کامیابیوں سے نوازیں
اور آپ کی زندگی کا ہر لمحہ بامقصد اور پر مسرت ہو
میرے دل کی یہ دعا ہے کے خدا کرے
آپکی زندگی کا ہر لمحہ گلاب ہو جائے
آپکی ذات کا محور مہتاب ہو جائے
جن پر برستی ہیں خدا کی خاص رحمتیں
ان ہستیوں میں آپکا بھی انتخاب ہو جائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین
میری جان، آج ہماری شادی کی سترھویں سالگرہ ہے
میری جان، آج ہماری شادی کی سترھویں سالگرہ ہے
اور میں تم سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
تم میری زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہو
میری زندگی میں تم نے خوشی، پیار اور راحت بھر دی ہے
میری بیوی کم تم اور ایک بہترین دوست زیادہ ہو
میرا ساتھی، میرا ساتھ دینے والی
اور میری حمایت کرنے والی ہو.
مجھے تم پر فخر ہے
اور میں تم سے بہت بہت بہت سارا پیار کرتا ہوں.
شادی کی سالگرہ مبارک ہو میری جان
تو ڈھونڈ فلک پر باغِ جنت
اپنا تو عقیدہ هے
جس خاک پہ مخلص دوست ملیں
وہ خاک بھی جنت ہوتی هے
اللہ پاک نصیب اچھے کرے آمین
پھول بھی ہیں بہت حسین مگر
تم پھولوں سے بهى خوبصورت ہو
سالگرہ مبارک میری جان
میرے دوست میری جان ۔ سالگرہ مبارک ہو۔
میرے دوست میری جان ۔ سالگرہ مبارک ہو۔
کاش ہماری ایک اور ملاقات ہو پاتی
دوستوں میں تمہیں الگ مقام حاصل ہے۔
یار آپ زندگی کے تمام تلخیوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کررہے ہیں ۔
یہی صلاحیت سنجیدہ، میچور اور شاندار قسم کے لوگوں کا شیوہ ہے
میری جان تمہاری کامیابی کا دعاگو ہوں۔
فاطمہ جنم دن مبارک ہو
فاطمہ جنم دن مبارک ہو
آج تو تمہارا جنم دن ہے
روئے زمین کا خوبصورت دن ہے آج
سب سے پہلے تو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
آج کے دن میرے پاس کچھ نہیں ہے تمہیں دینے کو
سوائے اس چند الفاظی پوسٹ اور بےتحاشا دعاؤں کے
شہزادی!
میں تمہارے نام کونسی ایسی دعا کروں کہ
تمہارا آج کا دن تمہارے لئے یادگار بنائے
پر تم تو خود بےتحاشا دعاؤں سے مزین ہو
تم تو سراپا محبت ہو
بہاریں تم پر فدا ہو جائیں
وہ تم سے جدا ہونے پر نالاں رہیں
مسکراہٹیں مستقل کوئی ٹھکانہ چاہیں
تو رب تمہارے لبوں کے دریچوں پر انکو مکین کردے
میرے نزدیک تم فقط محبت ہو
میرے پاس تمہارے لئے فقط محبت ہے
جنم دن مبارک فاطمہ میری جان
جان میں تم سے پیار کرتا ہوں
میں تمہیں ہمیشہ یاد کرتا ہوں
یہاں تک کہ میں کتنی بار تم سے لڑتا ہوں
لیکن تم مجھ سے نہیں لڑتے
اور تم نے مجھ سے ہار نہیں مانی
سالگرہ مبارک ہو
میری محبت میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں
جنم دن مبارک ہو میری شان بہائی جان
جنم دن مبارک ہو میری شان بہائی جان
چھوٹی سی شاعری میں جنم دن
کی مبارک باد قبول کیجئے
اٹھا کے ہاتھ خدا سے بس مانگی ہے یہی دعا
نصیب ہوں خوشـــــیاں تمہیں، تم خــــــــوش رہو سدا
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میں مُبتلا نہ کرے
یہ بہاریں جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے
تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے
کِھلتے پھولوں کی رِدا ہو جائے
اِتنی حسّاس ہوا ہو جائے
مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے
اِتنا مہربان خُدا ہو جائے
تمھاری سالگرہ پہ یہ دُعا ہے میری
کہ ایسا روزِ مبارک ہزار بار آئے
تمھاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پُھول لٹاتی ہوئی بہار آئے
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
سالگرہ مبارک ہو میری جان
آج یہ کیسی عجب کہکشاں ہے
ستاروں کی محفل زمیں پہ عیاں ہے
دیکھو تو ہر سو خوشی کا سماں ہے
کیا اس سے بھی اچھا کوئی دن ہوا ہے؟
بڑی پر مسرت ہوئی یہ فضا ہے
دن کا اجالا ،شب کے ٹمٹماتے تارے
یونہی ہر دفعہ جھوم اٹھتے ہیں سارے
کہ جب بھی انہیں معلوم ہوا ہے
کہ آج تمہاری سالگرہ ہے
کیا اس سے بھی اچھا کوئی دن ہوا ہے؟
یہ دن زندگی کا مبارک ہو تم کو
یہ گھڑیاں خوشی کی مبارک ہوں تم کو
کہ دل سے بلند ہوئی یہ صدا ہے
کیا اس سے بھی اچھا کوئی دن ہوا ہے؟
ڈھیروں خوشیاں میسر ہوں تم کو
ہزاروں کامیابیاں عطا ہوں تم کو
رحمتیں خدا کی برسیں یوں تم پر
زندگی پہ تمہاری سایٔہ دعا ہے
تمہارے لیے دعا گو ہر زباں ہے
کیا اس سے بھی اچھا کوئی دن ہوا ہے؟
جنم دن مبارک ہو میری جان
جنم دن مبارک ہو میری جان
شازے وہ لڑکی جو بلا جھجک
مجھے شو اف کیے بغیر
ہر بات ہر مسلہ
بڑی معصومیت سے
لفظ با لفظ سچ بتا دیتی
مجھے یہ بات بہت اچھی لگتی
سچی کھری لڑکی
ہم گھنٹوں بات کرنے والے نہیں
ہم دس بیس منٹ میں ہی رائتہ بنا دیتے
فراڈیوں کا چلو
اب سارے راز نہیں کھولتی
تمہاری ساری پرسنل محبتیں خفاء ہو جائیں گی
کے ادھر کیا معملات
شوری چل سن
بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہوں ۔۔۔۔۔
تمہارے چہرے پہ جو سجے ہیں
وہ پھول خوشبو کے یوں ہی سدا تازہ رہیں
ابد تک حیات نو میں وہ رنگ بھر دیں
کہ آنے والا ہر لمحہ نئی امنگوں کا ترجمان ہو
نئی بہاروں کی داستان ہو
وہ داستان
جس کو پڑھ کے دل میں محبتوں کا
مسرتوں کا یقین ہو پیدا
تمہاری آنکھوں کے سارے سپنے
مثال سورج نمایاں ہو کر تمہاری دنیا جگمگائیں
مثال مہتاب اور انجم تمہاری ہستی کو سجائیں
یہ نیک تمنائیں. آپ کے لئیے ہیں آپ کی سالگرہ کے موقع پر
ہمیشہ خوش رہیں آباد رہیں
سالگرہ بہت بہت مبارک
سالگرہ پر شاعرانہ اظہار کے سبب افکار و احساسات کو لفظوں کی مانند جذباتی تخلیق میں تبدیل کرنے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔
ہر مصرعہ ایک خوشی کا پیغام دے کر، دلوں کو خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔
شعر کی مختصری میں، سالگرہ کی مبارکباد کا اظہار ہماری دلچسپیوں کو رنگینی دیتا ہے۔
آپ کی سالگرہ پہ یہ دعا ہے میری
آپ کی سالگرہ پہ یہ دعا ہے میری
کہ ایسا روز مبارک ہزار بار آئے
آپ کی ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پھول لٹاتی ہوئی بہار آئے
جنم دن۔مبارک ہو بھائی جان
دل کے قریب فرینڈ کو سالگرہ مبارک
ایک ایسی فرینڈ کو سالگرہ مبارک ہو جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہتی ہے۔
سویرا
ویسے تو ہماری زندگی میں بہت سے لوگ آتے ہیں
لیکن کچھ وقت یا لمحوں کا ہی ساتھ ہوتا ہے۔
ہماری قسمت اچھی ہو تو اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے انسان سے ملا دیتا ہے جو عادت واخلاق میں سب سے الگ ہو
اسکو دیکھنے یا اسکی آواز سننے کی ضرورت ہی نہیں محسوس ہوتی الفاظ ایسے ہوتے ہیں کہ ہمدردی کا احساس ہوجاتا ہے۔
ایسے انسان کےدور ہونے کے باوجود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے۔
میری پیاری دوست سویرا میری زندگی کا انمول تحفہ ہے تمہاری دوستی۔
میں اج تمہاری سالگرہ والے دن تمہارا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں
ہر قدم پہ میرا ساتھ دینے کے لیے میرا غصہ برداشت کر کہ اسکو ہنسی میں بدلنے کے لیے
ہر پل یہ احساس دلانے کہ لیے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے تم ساتھ ہو میرے میری اتنی پرواہ کرنے کے لیے
اور بھی سب کچھ جو تم نے میرے لیے کیا جو کرتی ہو ہر چیز کے لیے شکریہ میری جان۔
میری دعا ہے اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش رکھیں جو تم چاہو وہ تم پاو اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھیں میری بہن آمیں ثم آمین
ہیپی برتھڈے ٹو یو ہیپی برتھڈے ٹو یو
میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اسنے ایک ایسی بہترین دوست مجھے دی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے چہرے پر خوشیوں سے بھر پور مسکراہٹ ہمیشہ نظر آئے اور دونوں جہاں کی کامیابی اور خوشیاں آپکے مقدر ہوں!۔
ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہیں میرے ساتھ بھی میرے بعد بھی
آمین ثم آمین یارب العالمین
ہیپی برتھڈے ٹو یو ہیپی برتھڈے ٹو یو
ہمارے سوشل پروفائلز پر مزید اپ ڈیٹ موجود ہوتی ہے. ہمارے سالگرہ فیس بک ، سالگرہ انسٹاگرام ، سالگرہ یوٹیوب اورسالگرہ ٹویٹر کو وزٹ کریں.
اشعار
مبارک ہو تمھیں جنم دن تمھارا
میں دعا گو ہوں کہ آپ کی زندگی ہمیشہ خوشیوں سے بھری ہو اور آپ اپنے مقاصد اور خواہشات کو پورا کریں۔
مبارک تمھیں جنم دن! یہ دن آپ کی زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جب آپ کے دوست اور رشتے دار آپ کو پیار اور خوشیوں سے نوازتے ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ آپ کی زندگی ہمیشہ خوشیوں سے بھری ہو اور آپ اپنے مقاصد اور خواہشات کو پورا کریں۔
ہو زندگی میں برکت، سدا تیری پیارے
مبارک ہو تم کو جنم دن تمھارا
رحمتیں میرے ربّ کی، سدا تجھ پہ برسیں
خود خوشیاں تجھ سے، مِلنے کو ترسیں
خُدا منور کرے، تیرے ذہن و قلب کو
ہو کاملِ ایماں پیکر تمھارا
ہو زندگی میں برکت، سدا تیری پیارے
مبارک ہو تم کو، جنم دن تمھارا
چار خوبصورت شاعرانہ دعائیں سالگرہ مبارک پر ہے
سالگرہ مبارک، میرے پیارے دوست،
مجھے امید ہے کہ آپ کا دن بہت خوشگوار ہوگا۔
آپ کے لیے بہت ساری محبت اور خوشی،
اور سال بھر کے لیے بہت زیادہ خوشی۔
آپ ایک شاندار شخص ہیں،
اور میں آپ کے دوست ہونے کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔
آپ ہمیشہ خوش رہتے ہیں،
اور آپ ہمیشہ میری مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔
میں آپ کے ساتھ ایک اور سال منانے کے لیے بہت پرجوش ہوں،
اور میں آپ کو تمام اچھی چیزیں دینے کی امید کرتا ہوں جو آپ اس زندگی میں حاصل کر سکتے ہیں۔
سالگرہ مبارک، میرے پیارے دوست،
مجھے امید ہے کہ آپ کا دن بہت خوشگوار ہوگا۔
آپ کے لیے بہت ساری محبتیں اور خوشیاں،
اور سال بھر کے لیے بہت زیادہ خوشی۔
مبارک ہو تمھیں جنم دن تمھارا
آپ کا دن بہت خوشگوار ہو
اور آپ کی زندگی بہت خوشگوار ہو۔
آپ ایک شاندار شخص ہیں،
اور میں آپ کے دوست ہونے کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔
آپ ہمیشہ خوش رہتے ہیں،
اور آپ ہمیشہ میری مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔
میں آپ کے ساتھ ایک اور سال منانے کے لیے بہت پرجوش ہوں،
اور میں آپ کو تمام اچھی چیزیں دینے کی امید کرتا ہوں جو آپ اس زندگی میں حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمارے سوشل پروفائلز پر مزید اپ ڈیٹ موجود ہوتی ہے. ہمارے سالگرہ فیس بک ، سالگرہ انسٹاگرام ، سالگرہ یوٹیوب اورسالگرہ ٹویٹر کو وزٹ کریں.
آپ کی سالگرہ کی دعائیں
آپ کا دن بہت خوشگوار ہو
اور آپ کی زندگی بہت خوشگوار ہو۔
تمھیں سالگرہ مبارک ہو
آپ کی زندگی بہت خوبصورت ہو۔
تمھیں سالگرہ مبارک ہو
آپ کی امیدیں اور خواب پورے ہوں۔
میری جان آپ کو سالگرہ مبارک ہو
آپ کی حیات بہت خوشگوار ہو۔
یہ سالگرہ مبارک ہو آپ کو دل سے
آپ کی زندگی بہت محبت کرنے والی ہو۔
تمھیں جنم دن مبارک ہو تمہارا
آپ کی زندگی بہت آرام دہ اور پرسکون ہو۔
اس برس کی خوبصورت سالگرہ مبارک ہو
آپ کی زندگی بہت بہتر ہو۔
مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ دعائیں پسند آئیں گی!
اشعار
سالگرہ کی شاعری – ہر آنکھ کا تارا ہر دل کا قرار ہو
سالگرہ کی شاعری – ہر آنکھ کا تارا ہر دل کا قرار ہو
تو یہاں آپ کے لئے ہے، میرے پیارے دوست،
آپ کی سالگرہ بھیجنے کے لئے ایک پیغام ہو،
کہ آپ کو حد سے زیادہ پیار اور پھر پیار کیا جاتا ہے،
اور آپ کی موجودگی سے بہت خوشی ہوتی ہے۔
سالگرہ کی شاعری – ہر آنکھ کا تارا ہر دل کا قرار ہو
سالگرہ کی شاعری
کسی خاص شخص کی سالگرہ کے اشعار یا سالگرہ کی شاعری کے لیے میں تجویز کروں گا کہ شاعری میں اس شخص کی منفرد خصوصیات اور شخصیت کو سمیٹنے پر توجہ دیں۔ نظم کو موقع کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے جوہر کو منانا چاہیے کہ وہ کون ہیں۔
یہ سوچ کر شروع کریں کہ اس شخص کو آپ کے لیے کیا خاص بناتا ہے۔ کیا یہ ان کی مہربانی، ان کا مزاح، ان کی طاقت، ان کی تخلیقی صلاحیت ہے؟ ان خصوصیات کو اپنی نظم کی بنیاد کے طور پر استعمال کریں، اور ان کو اس انداز میں اجاگر کریں جو شخص کو مستند اور سچا محسوس ہو۔
ذاتی یادیں یا تجربات بھی شامل کریں جو آپ نے اس شخص کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ یہ ایک خاص لمحہ، ایک مضحکہ خیز کہانی، یا محض ایک مشترکہ دلچسپی یا جذبہ ہو سکتا ہے۔ یہ تفصیلات نظم کو زیادہ ذاتی اور دلی محسوس کریں گی۔
آخر میں، اس شخص کے لیے اپنی محبت اور تعریف کا اظہار کرنا نہ بھولیں۔ انہیں بتائیں کہ وہ آپ کے لئے کتنا معنی رکھتے ہیں، اور آپ انہیں اپنی زندگی میں رکھنے کے لئے کتنے شکر گزار ہیں۔ یہ نظم نہ صرف ان کی سالگرہ کا جشن بنائے گی، بلکہ آپ کے رشتے اور آپ کے اشتراک کردہ بندھن کو خراج تحسین پیش کرے گی۔
آپ کو سالگرہ مبارک ہو، پیارے دوست،
آپ کا دن شروع سے آخر تک خوشگوار ہو۔
اور آپ کی تمام تمنائیں ہوں پوری،
آپ کے تمام خوابوں کی تعبیر تیار ہو۔ سالگرہ کی شاعری
تمہارا دل محبت سے بھر جائے،
اور تمہارا دماغ سکون سے بھر جائے ۔
آپ کو ہر کام میں ملے کامیابی،
اور نیک بختی کی ہر پل بھرمار ہو ۔ سالگرہ کی شاعری
یہ نیا سال آپ کے لیے کچھ نیا اور اچھا لائے،
اور مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ لائے ۔
آسان چیزوں میں خوشیاں ملتی جائیں،
اور ان یادوں کی قدر کریں جو زندگی کا سنگھار ہو۔ سالگرہ کی شاعری
موم بتیاں بجھا دو اور خواہش کرو،
آپ کی سالگرہ آپ کی طرح خاص ہو، میرے عزیز۔
سب کے دل کی آپ انمول آس ہو، میرے عزیز
ہر آنکھ کا تارا ہر دل کا قرار ہو سالگرہ کی شاعری
اپنے خاص دن پر
میں آپ کی ہر طرح سے خوشی چاہتا ہوں۔
تمہارا دل رہے سدا ہلکا پھلکا
اور آپ کی روح روشن ہر گھڑی چاہتا ہوں ۔
سالگرہ کی شاعری
آپ کا دن ہنسی اور خوشی سے بھر جائے
جیسا کہ آپ ایک اور سال سالگرہ مناتے ہیں۔
محبتیں اور برکتیں آپ کو گھیر لیں
اور آپ کے تمام خواب تعبیروں سے سجاتے ہیں ۔
اس خاص دن پر، ہم آپ کو مناتے ہیں
ایک چمکتی ہوئی روشنی، روشن اور سچی۔
آپ کا دل خوشی اور محبت سے بھر جائے
ایسے کے جیسے ساری نوازشیں آسمان سے ہوں ٹپکی۔
ہر گزرتے سال کے ساتھ، آپ سمجھدار اور مہربان ہوتے جاتے ہیں
اپنے خوبصورت قدموں کے نشان کو پیچھے چھوڑ کر۔
یہ نیا باب آپ کے لیے لامتناہی خوشی لائے
اور ہر نئی لڑائی میں کامیابی کی طرف رہنمائی کرے۔
تو یہاں آپ کے لئے ہے، میرے پیارے دوست
آپ کی سالگرہ بھیجنے کے لئے ایک پیغام ہو
کہ آپ کو حد سے زیادہ پیار اور پھر پیار کیا جاتا ہے
اور آپ کی موجودگی سے بہت خوشی ہوتی ہے۔
-
پیغامات4 years ago
سالگرہ مبارک کے پیغامات – خوبصورت لوگوں کے خوبصورت دن کے لئے
-
سالگرہ مبارک1 year ago
سالگرہ مبارک کی دعا
-
اشعار1 year ago
مبارک ہو تمھیں جنم دن تمھارا
-
خاندان2 years ago
میری جان سالگرہ مبارک
-
سالگرہ مبارک بیٹا3 years ago
سالگرہ مبارک بیٹا جی – بیٹے کے لیے سالگرہ کے پیغامات
-
بیٹی سالگرہ مبارک4 years ago
بیٹی سالگرہ مبارک – زندگی میں بیٹی کا ہونا سب سے بڑی خوشی ایک نعمت ہے
You must be logged in to post a comment Login